دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تفریح کا دل لبھاتا خوبصورت زریعہ ملتان کے پرانے سینما گھر(2)||محمد شیراز اویسی

فلم بینی کی روایت کو زندہ رکھنے کے لیے اس سینما نے پچھلے دنوں مفت فلم کا شو بھی چلایا اور اکثر بڑی اسکرین پر کرکٹ کے اھم میچز بھی دکھانے کا اہتمام کرتا ھے

محمد شیراز اویسی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پرانے ملتانی سینماوں کی فہرست❤ _ _______________
1.محفل سینما نزد چوک حسین آگاھی
2. کراون سینما نزد چوک حسین آگاھی
3. امپیریل ملتان کینٹ
4. حشمت محل نزد چوک بازار
5. رادھو سینما نزد حرم گیٹ
6. تاج محل نزد بوہڑ گیٹ
7. ڈان سینما بیرون حرم گیٹ نزد شاہین مارکیٹ
8. کرن سینما ======================
9. ڈریم لینڈ نزد گھنٹہ گھر
10۔بابر سینما کچہری روڈ
11.انجمن کچہری چوک
12.زینتھ سینما نواں شہر چوک
13.سٹارلٹ نزد ڈیرہ اڈہ چوک
14.کیپری سینما نزد سدوحسام چوک
15.سٹیزن نزد ڈیرہ اڈا چوک
16.نوشاب ریلوے روڈ
17.ناز سینما ولایت آباد
18.خیام سینما پرانی بکر منڈی
19.ریکس نزد جنرل پوسٹ آفس
20.گیریژن سینما کینٹ
21.شالیمار سینما نزد چوک کمہاراں
5..رادھو سینما❤
_________
حرم گیٹ سے بوہڑ گیٹ کیطرف جاتے تھوڑا آگے جا کر داہنی ساٸیڈ پہ قاٸم رادھو سینما کا شمار ملتان کے قدیم ترین سینماوں میں ھوتا ھے کسی دور میں یہاں شاید معیاری فلموں کی نماٸش ھوتی ھو لیکن برسہا برس سے یہ تھرڈ کلاس فلموں کے حوالے سے ھی جانا جاتا ھے لیکن اب یہ سلسلہ بھی بالآخر ختم ھو چکا ھے اور اب اس کی بلڈنگ مختلف دوکان داروں کے گودام کے طور پہ استعمال ھوتی ھے
6..تاج محل سینما❤
___________
بوہڑ گیٹ کے سامنے جاتی سڑک جو پل شوالہ کو جاتی ھے اسی سڑک پر تھوڑا آگے جا کر باٸیں طرف یہ سینما گھر موجود ھے یہ سینما بھی قیام پاکستان سے پہلے کا تعمیر کردہ ھے اور دلچسپ بات کہ یہ ملتان کا پہلا سینما تھا جس کے مالک مسلمان تھے اور یہ اندرون بوہڑ گیٹ کے ترکھانوں کی ملکیت تھا
مسلمان ایک دوسرے کو نور محل میں فلم دیکھنے کی ترغیب دیتے تھے تاکہ اس مد میں پیسہ مسلمان کی جیب میں جاٸے
تقسیم کے وقت ہندو مسلم فسادات کے دوران یا شاید کسی حاسد نے شرارت کی اور اس سینما کو آگ لگ گٸی اور یہ جل کر خاکستر ھو گیا کچھ عرصے کے بعد اسے دوبارہ تعمیر کیا اور اس کا نام تاج محل سینما رکھ دیا گیا
اس کی عمارت تو اب بھی موجود ھے لیکن سینما تھیٹر مکمل طور پہ بند ھو چکا ھے اور یہ اب مختلف تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ھو رھی ھے
7..ڈان سینما❤
____________
یہ سینما بیرون حرم گیٹ اور بوہڑ گیٹ کے درمیان شاہین مارکیٹ کے عقب میں واقع ھے غالبًا یہ پہلا سینما ھے جسے تقسیم اور تاج محل سینما کے بعد تعمیر کیا گیا اس سینما میں کافی عرصہ معیاری فلموں کی نماٸش ھوتی رھی آخر کار حوادثِ زمانہ کا شکار ھو کر یہ سینما بھی بند ھو گیا اور اب گاڑیوں کی پارکنگ اور گودام کے طور پہ استعمال ھو رھا ھے
8..کرن سینما❤
_________
یہ سینما بلکل ڈان سینما کے ساتھ جڑا ھوا ھے اس لیے انھیں جڑواں سینما کہا جاتا ھے ڈان سینما کے کچھ عرصے بعد ھی اس کی تعمیر کی گٸی ڈان سینما کے بند ھوتے ھی یہ بھی زوال کا شکار ھوا اور ختم ھو گیا اور اسے بھی اب پارکنگ اور دوسرے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رھا ھے
9..ڈریم لینڈ سینما❤
_____________
گھنٹہ گھر سے ایک راستہ حضوری باغ روڈ سے ھوتا نو نمبر چونگی کی طرف جاتا ھے اسی سڑک پر تھوڑا آگے جا کر داٸیں ساٸیڈ پہ کسی زمانے میں ایک بہت بڑا گڑھا ھوتا تھا جس میں شہر کا اور چمڑے کے گوداموں کا گندہ پانی جمع ھوتا تھا آخر کار اس گڑھے کے بھاگ جاگ اٹھے ۔ملتان کے ایک باہمت خاندان نے اس گڑھے میں ایک کولڈ اسٹوریج تعمیر کیا اور اسی کولڈ اسٹوریج کے اوپر ایک وسیع خوبصورت اور جدید طرز کا سینما تعمیر کیا جسے ڈریم لینڈ سینما کا نام دیا گیا
یہ ملتان کا پہلا سینما تھا جو مکمل اٸر کنڈیشنڈ تھا
اس سینما میں شروع سے ھی اعلٰی پاٸے کی فلموں کی نماٸش ھوتی ھے اور اس نے یہ معیار اب تک برقرار رکھا ھوا ھے
فلم بینی کی روایت کو زندہ رکھنے کے لیے اس سینما نے پچھلے دنوں مفت فلم کا شو بھی چلایا اور اکثر بڑی اسکرین پر کرکٹ کے اھم میچز بھی دکھانے کا اہتمام کرتا ھے
غرض یہ سینما اب تک پوری آب و تاب سے فلموں کی نماٸش جاری رکھے ھوٸے ھے

جاری ھے

میرا ملتان

محمد شیراز اویسی کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author