دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل کا آغاز ستائیس جنوری دو ہزار بائیس کو ہو گا

پاکستان کے سپر کرکٹ میلے کے ساتویں ایڈیشن کا شیڈول سامنے آ گیا

کرکٹ دیوانوں کا انتظار ختم ہوا،، پاکستان کے سپر کرکٹ میلے کے ساتویں ایڈیشن کا شیڈول سامنے آ گیا

آئندہ پی ایس ایل کا آغاز ستائیس جنوری دو ہزار بائیس کو ہو گا۔۔۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ ستائیس جنوری دو ہزار بائیس کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

اٹھائیس جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی

ایونٹ کے پندرہ میچز کراچی جبکہ انیس لاہور میں کھیلے جائیں گے

کوالیفائر تئیس فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب چوبیس اور پچیس فروری کو کھیلا جائے گا

ساتویں ایڈیشن کا حتمی معرکہ ستائیس فروری کو ہو گا، ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ بارہ دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہو گی

آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن چکے ہیں۔۔۔۔

About The Author