بہاول پور
( راشد ہاشمی )
معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پریس کلب میں وہیل چیئرز تقسیم،واک بھی نکالی گئی۔
وہیل چیئر ز تقسیم کرنے کی تقریب میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمدعذیز، سپرٹینڈنٹ دارالاطفال محمد اصغر شاہین
ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن چوہدری احسان،نائب صدر سید مقصود الحسن بخاری،عبدالجلیل ہاشمی،نصیر احمد ناصر،نائب صدر پریس کلب عمران بھنڈر و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پریشان حال اور مستحق افراد کی خدمت میں مامور ملک گیر ادارہ ہے
جو بلا تفریق،مذہب اور رنگ و نسل آفات سے بچاؤ،صحت،تعلیم،صاف پانی،کفالت یتامی،مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ
فاؤنڈیشن بہاول پور کی جانب سے اب تک 600 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی جا چکی ہے
کلینیکل لیب میں ہر ماہ تقریباً3200 سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ رعایتی نرخوں پر کیے جاتے ہیں
اسی طرح آرفن کیئر پروگرام کے تحت 359 یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے شہر میں اس وقت تین فلٹریشن پلانٹس شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے
اس کے علاوہ دیگر کئی فلاحی منصوبے مخیر حضرات کے تعاون چل رہے ہیں اور خدمت کا یہ سلسلہ الحمداللہ جاری ہے۔
قبل ازیں مہمانوں نے معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی تقریب کے آخر میں معذوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں آگاہی واک پریس کلب سے یونیورسٹی چوک تک نکالی گئی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور
( راشد ہاشمی)
الجہاد ڈویژن بہاول پور کور کی سالانہ جنگی مشقوں اور فیلڈ فائر کا انعقاد بہاول پور کے نزدیک خیرپورٹامیوالی رینجزکے مقام پر کیا گیا۔
ان مشقوں میں پیدل فوج (انفینٹری)، رسالہ (آرمر)،توپ خانہ جات(آرٹلری)،ایوی ایشن اور ائیرفورس یونٹس نے شرکت کی۔مشقوں کا مقصد افواج کو مختلف ہتھیاروں کے
استعمال اور جنگی ماحول سے روشناس کرانا تھا۔مشقوں کے اختتام پر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل تبسم حبیب (GOC 14 Div) تھے۔
اس موقع پربریگیڈیئر امیر مگرم الشعری کی سربراہی میں سعودی عرب کے بری افواج کے ایک وفد نے بھی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں اور
فائرنگ کے اعلی معیار کی تعریف کی۔مشقوں کی اختتامی تقریب میں ضلع بہاول نگر اور پاکپتن کے مختلف سکولوں،کالجوں اور مدارس کے طلباء وطالبات اور شرکاء کے لیے
فائٹر جیٹ،ٹینک،آرٹلی گنز اور مختلف چھوٹے ہتھیاروں اور آلات کے بارے میں آگاہی کے لیے نمائش کا انتظام بھی کیا گیاجس میں شرکاء کو ہتھیاروں اور آلات کے
استعمال کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل تبسم حبیب نے تقریب کے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی اور ملکی دفاع کے لیے ان کے عزم کو
سراہا۔شرکاء نے بھی ملکی سلامتی اور تعمیر وترقی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور
( راشد ہاشمی)
9 فروری 2022ء سے شروع ہونے والے17ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میلہ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
اس موقع پر قومی و بین الاقوامی مہمانوں کو علاقائی ثقافت اور تہذیب و تمدن سے روشناس کرانے کے لئے مختلف ثقافتی اور رنگارنگ تقاریب کے انعقاد سمیت مقامی
چولستانی دستکاریوں اور فوڈ اسٹالز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے آج یہاں اپنے دفتر کے
کانفرنس روم میں 17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی میلہ کے انتظام و انصرام کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے
اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل کمشنر اشتمال طارق بخاری اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔
کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میلہ 2022ء کے انتظامات شاندار انداز میں کئے جائیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے اور افسران اپنا فعال کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میلہ کے انعقاد سے خطہ کی ثقافت، تہذیب و تمدن اور ٹورازم کو فروغ حاصل ہو گا
اور لوگوںکو بہترین ماحول میں تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔کمشنر بہاول پور نے کہا کہ
چولستان جیپ ریلی میلہ میں کھیلوں کی سرگرمیوںسمیت آرٹ اینڈ کلچرل شوزبھی منعقد کرائے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 9فروری کو ٹی ڈی سی پی ریزارٹ چولستان کے مقام پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکنیکل معائنہ کیا جائے گا۔
10فروری کودل وش اسٹیڈیم ڈیراور میں کوالیفائنگ رائونڈ، 11فروری کو پری پیئرڈ کیٹاگری ریس کا رائونڈI، 12فروری کو سٹاک کیٹاگری ریس، 13فروری کو پری پیئرڈ کیٹاگری
ریس فائنل رائونڈ ہو گا اور ویمن کیٹاگری کی ریس ہو گی۔ بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون