ڈیرہ غازیخان۔
سلیمان پٹھان کے قتل میں ملوث ملزم ٹریس اور گرفتار، تفتیش شروع۔
محمد سلیمان پٹھان جسے ایک روز قبل نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
جس پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے سلیمان پٹھان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چوٹی محمد ملک ایوب چھجڑا کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سلیمان پٹھان کے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس آوٹ کرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا لیکن ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ منور بزدار اور ایس ایچ او تھانہ چوٹی ملک محمد ایوب چھجڑا معہ ٹیم کی انتھک محنت اور کوششوں سے سلیمان پٹھان کے قتل میں ملوث ملزم کامران کو ٹریس کر کے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحرک جاری ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کا عوام الناس کی سہولت کو مدنظر نظر رکھتے ہوئے بہترین اقدام، سائلین کے مسائل سننے کے لئے ہر تھانہ میں الگ سے کمپلینٹ آفیسر تعینات کر دئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او محمد علی وسیم کا عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
بہترین اقدام عمل میں لایا گیا سائلین کی سہولت پیش نظر ان کے متعلقہ تھانہ میں الگ سے کمپلینٹ آفیسر تعینات کر دیے گئے ہیں
جو تھانہ میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک سائلین کی طرف سے دی گئی درخواست ہائے وصول کریں گے
اور آگے سماعت کروائیں گے جس کسی سائلین کا بھی کوئی مسئلہ ہو تو وہ اپنے متعلقہ تھانے جا کر کملینٹ آفیسر کو اپنے مسائل بیان کر سکتا ہے۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے کمپلینٹ آفیسران کو بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راو سردار علی کے ویژن کے مطابق
مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے اور آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ
تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر سنتے ہوئے انہیں میرٹ پر فوری حل کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پرخصوصی افراد کے حقوق کے عالم دن کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان کی زیر نگرانی العصر ترقیاتی تنظیم کے دفتر میں
سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جسمانی معذور افراد کو خصوصی صلاحتیوں سے نوازا ہے اسی لئے وہ خصوصی افراد کہلاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی افراد کی مالی معاونت کیلئے ساڑھے 3 ارب روپے کے ”ہمقدم“ پروگرام کا افتتاح کیاہے
جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”ہمقدم“ پروگرام کے تحت مالی معاونت کیلئے اہل خصوصی افراد میں رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ہیں
پروگرام سے ساڑھے 63 ہزار سپیشل افراد مستفید ہوں گے،خصوصی افراد کو 27 کروڑ روپے کے بلا سود قرضے دیئے جا رہے ہیں،10 کروڑ روپے سے
خصوصی افراد کو وہیل چیئر، آلہ سماعت اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
زرتاج گل وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ملازمتوں میں کوٹہ کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
خصوصی افراد معاشرے کے فعال شہری ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحتیں منوا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف،ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم
ڈائریکٹر ریٹائرڈ تعلقات عامہ اعجاز احمد غوری،چیف ایگزیکٹو العصرترقیاتی تنظیم سید سجاد نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا.
تقریب میں سپیشل ایجوکیشن کے بچوں نے پرفارم کیا. تقریب میں مہمانوں،افسران اور خصوصی افراد کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں،پارکوں،شاپنگ مالز اور ہسپتالوں کے باہر رش کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا
ہے۔ڈی سی آفس میں ٹریفک کنٹرول بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،
سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ضلع کونسل،ٹریفک،ہائی ویز کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
نونہالوں کو ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،
ان کی حفاظت کیلئے تعلیمی اداروں، پارکوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنائی جائیں اور اداروں کی نشاندہی کیلئے بڑے سائز کے سائن بورڈ زلگائے جائیں
ہر سکول کی انتظامیہ بچوں کو سڑک پار کرانے کیلئے روڈ کراسنگ اسسٹنٹ مقرر کرے
ٹریفک پولیس روڈ کراسنگ اسسٹنٹس کو ٹریننگ دے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر قائم تعلیمی اداروں کا سروے کیا جائے
سیکرٹری آر ٹی اے اس سلسلہ میں سکولوں،کالجوں، بس سٹینڈز، پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کے پابند ہوں
گے،سڑکوں پر واقع سکولوں،کالجوں میں صبح اور چھٹی کے مختلف اوقات مقرر کئے جائیں جن میں کم ازکم 15منٹ کا وقفہ ہونا چاہئے تاکہ رش کو کنٹرول کیا جا سکے۔
قیصر عباس رند نے کہا کہ آئندہ مرکزی شاہراہوں پر نئے سکول قائم کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی
جس کے لئے پلان تیار کیا جا رہا ہے۔آمدرفت کے دوران تعلیمی اداروں کے باہر سیفٹی کونز بھی رکھی جائیں گی۔اجلاس میں ٹریفک کنڑول بارے دیگر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایس پی ہما نصیب نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن نے ماہ نومبر کے دوران کل 280 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا.
اس دوران 9766 گرام چرس، 766 گرام افیون،تین عدد پسٹل معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا
جبکہ چھ ہزار ساٹھ روپے اور دیگر سامان ریکور کر کے مالکان کے حوالے کیاگیا. ایس پی نے بتایاکہ
گزشتہ ماہ کے دوران تیز رفتاری پر 146، غیر قانونی گیس سلنڈر، اوور لوڈنگ روڈ بلاکنگ ودیگر مختلف 130 مقدمات درج کرائے گئے 475 ناجائز تجاوزات کو ہٹایاگیا
اس دوران 2211 مجبور اور بے بس لوگوں کو شاہرات پرہیلپ دی گئی، 45 مجرمان اشتہاری اور چار عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے،22 مختلف حادثات میں 48 لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی
اور18 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیاگیا. ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ
پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر سیف ہائی ویز کے سلوگن کے تحت مسافروں کے محفوظ سفر کے لیے
ہمہ وقت کوشاں ہے جو مسافروں کو ہیلپ کے ساتھ ساتھ کرائم کنٹرول کیلئے بھی فرائض انجام دے رہی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کیلئے گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور نرخنامے آویزا نہ کرنے اور گرانفروشی پر دکانیں اور گودام سربمہر کرنے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے.
انہو ں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر ڈی اے پی،
یوریاکھادوں سمیت دیگر زرعی لوازمات کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
گورنمنٹ بوائز کالج بلاک 17ڈیرہ غازیخان کے ہونہار طالب علم محمد ذیشان اکرم نے صوبائی سطح کے شعری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے.
پرنسپل ادارہ پروفیسر کلیم اللہ لغاری نے طالب علم اور صدر شعبہ ارد و
سید ممتاز حسین شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ادارہ کو ایسے ہونہار طالب علموں پر فخر ہے انہوں نے بتایاکہ
کرپشن فری پاکستان کے موضوع پر نیب کے زیراہتمام شعری مقابلہ ہوا
جس میں پنجاب بھر کے نو ڈویژنوں سے طلباء نے شرکت کی . طالب علم ذیشان اکرم نے کہاکہ
ان کی کامیابی اساتذہ پروفیسر آفتا ب حسین سرائی، پروفیسر عمران حیدر جتوئی اور صدر شعبہ سید ممتاز حسین شاہ کی مرہون منت ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیرا صمد نے لٹریسی ڈے کے عالمی دن کے موقع پر
محکمہ لٹریسی کی تقریبات اور اقدامات کی بہترین پبلسٹی کرنے پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ
ڈیرہ غازی خان ڈویژن رحیم طلب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سر ٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازی خان میں احساس تعلیمی سکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن اور انرولمنٹ کا کام جاری ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی (احساس پروگرام)راشد نسیم ڈاہا نے کہا ہے کہ احساس تعلیمی اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن اور انرولمنٹ ضلع ڈیرہ غازی خان کی
تحصیلوں تونسہ شریف،ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ اور ٹرائیبل ایریا میں تیزی سے جاری ہے اور محکمہ کے فیلڈ آفیسربڑی کامیابی کے ساتھ رجسٹریشن اور انرولمنٹ کر رہے ہیں
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے عوام فیلڈ افسران کے ساتھ تعاون کریں
راشد نسیم ڈاہا نے بتایا کہ یہ رجسٹریشن صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی ہوگی.
انہوں نے کہاکہ فیلڈ میں ٹیمیں انتہائی محنت کے ساتھ کام کر رہی ہیں اوردیئے گئے ٹارگٹ کو بہت جلد مکمل کرلیا جائیگا.
ڈپٹی ڈائریکٹر راشد نسیم ڈاہا نے کہاہے کہ احساس پروگرام کے ثمرات بہت جلد غریب اور مستحق لوگوں کو پہنچیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں
گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ،ماحولیات
پولیس،رزاعت کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سید اشفاق حسین
کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے منتقل نہ کرنے والے مالکان کو اب تک40لاکھ56ہزار روپے کے جرمانے کئے
گئے ہیں۔زراعت افسران نے فصلوں کی باقیات جلانے والے6کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں،ٹریفک پولیس نے
دھواں چھوڑنے والی269گاڑیوں کے چالان کئے ہیں اور ان کے مالکان کو ایک لاکھ51ہزار کے جرمانے کئے ہیں،سیکرٹری آر ٹی اے نے142گاڑیوں کے چالان کرک
مالکان کو2لاکھ5ہزار کے جرمانے کئے اور47گاڑیاں بند بھی کی ہیں
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سید اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ ہم ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ایسی کارروائیاں جاری رکھیں گے،شہری بھی ہمارا ساتھ دیں تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سموگ مانیٹرنگ کیلئے ڈیرہ غازی خان میں ایسپاک کمپنی متحرک ہے
ایسپاک کی گاڑی میں ائیر کوالٹی انڈکس جانچنے کیلئے جدید ترین آلات نصب ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے
ڈی سی آفس میں ائیر کوالٹی مانیٹر کرنے والی اس گاڑی کا معائنہ کیا۔ ائیر کوالٹی انڈکس کے ڈیٹا کے مطابق فضا میں مضر صحت کثافتوں کی شرح دو سو سے کم ہونی چاہئے
ڈیرہ غازی خان میں یہ شرح انتہائی کم ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ
ماحول کو صاف ستھرا رکھنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
فضا میں موجود کثافتوں کو ہم کم ضرور کر سکتے ہیں کیوں کہ مضر صحت کثافتیں ہماری ہی پیدا کردہ ہیں
انہوں نے کہا کہ کسان فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں جو کہ
سب سے زیادہ ماحول کو آلودہ کرتی ہیں،آلودہ ماحول سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں
شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سید اشفاق حسین بھی موجود تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون