دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے پنجاب کمشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی زیر نگرانی 15 روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا

اس حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ تھیں

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد،پرنسپل ادارہ پروفیسر زاہد رسول،ڈویژنل کوآرڈینیٹر پی ایس سی ڈبلیو محمد علی کے علاوہ اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے انجام دئیے۔

پنجاب کمیشن آن دی سٹیس آف ویمن کے زیر نگرانی آگاہی مہم دس دسمبر تک جاری رہے گی۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں کے دفاع کیلئے پہلے آگاہی ضروری ہے۔

دین اسلام نے چودہ سو سال قبل خواتین کو حقوق دے دیئے۔چادر اور چار دیواری کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

حدود اور قیود کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وراثتی جائیداد اور حقوق نسواں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی۔قوانین پر عملدرآمد اور تحفظ کیلئے خواتین کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحتیوں کو منوایا ہے۔

اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لئے مشعل راہ ہے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پی ایس سی ڈبلیو محمد علی نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔

حقوق نسواں کیلئے پنجاب ہیلپ لائن برائے خواتین 1043 فعال کردی گئی ہے۔پرنسپل پروفیسر زاہد رسول نے کہا کہ

خواتین کام میں ناانصافی،تشدد اور جنسی ہراسیت،جائیداد کے تحفظ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے حکومت کی ہیلپ لائن پر مفت کال کر سکتی ہیں۔پروفیسر منور حسین جتوئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ

زیادتی کسی بھی شکل میں ہونقصان دہ ہے۔معاشرہ میں توازن کی فضا برقرار رکھی جائے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچیوں کو زندہ درگور ہونے سے بچایا۔بہتر خاندان کی تشکیل کیلئے ماں کا اہم کردار ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کااجلاس منعقد ہوا

جس میں 1200 سے زائد درخواستوں پر تین کروڑ روپے مالی امداد دینے کی مشروط منظوری دے دی گئی.

اجلاس میں صحت،تعلیم اور دیگر محکموں کے اراکین موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سرکاری ملازمین کے حقوق اور تحفظ کا خیال رکھا جائیگا

کسی کی حق تلفی نہیں ہونی دی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں

کہ درخواستیں وصول کرتے وقت ضروری جانچ پڑتال کی جائے۔

مالی امداد کی درخواستوں پرغیر ضروری اعتراضات اور تاخیر

برداشت نہیں ہوگی۔بورڈ نے بہبود فنڈ کی 1200 سے زائد درخواستوں پر تین کروڑ روپے سے زائد مالی امداد دینے کی مشروط منظوری دی

جن میں تجہیز و تکفین کی 70 درخواستوں پر 23 لاکھ روپے،ماہانہ امداد کی 14 درخواستوں پر دس لاکھ روپے

میرج گرانٹ کے تحت 184 درخواستوں پر ایک کروڑ روپے کی منظوری دی۔

تعلیمی وظائف کی 1025 درخواستوں پر پرائمری سے اعلی تعلیم تک کیلئے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے مالی امداد دینے کی منظوری دی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

ڈیرہ غازیخان میں گودام سے کھاد کی 135بوریاں ضبط کر کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا او رکھاد سرکاری نرخ پر فروخت کر دی گئی

ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد بزدار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے

پرائیویٹ بنگلہ سے کھاد ضبط کی. اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے بھی سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ ہونے پر کھاد ڈیلروں کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے انسداد سموگ مہم کے تحت پانچ گاڑیاں چالان کر دیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بور ڈڈیرہ غازیخان نے نہم سالانہ امتحان کے امیدواروں کے رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر آن لائن کر دیئے ہیں.

کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر کے مراسلہ کے مطابق رزلٹ کارڈ کا پرنٹ ویب سائیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں.

اسی طرح اسسٹنٹ سیکرٹری رجسٹریشن کے مراسلہ کے مطابق بورڈ نے پارٹ فسٹ گیارہویں جماعت میں دوبارہ داخلہ کیلئے شیڈول میں توسیع کر دی ہے.

خواہشمند سیشن 2021-23کے تحت آٹھ دسمبر تک ری ایڈمشن اور آن لائن انرولمنٹ ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے فنکاروں کی فلاح و بہبود اور مالی امداد کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22کی منظوری دے دی ہے.

ملی نغمے، صوفیانہ کلام، لوک موسیقی، فائن آرٹ، پینٹنگز، کرافٹ، لٹریچر، تھیٹر، فوک ڈانس میں مہارت رکھنے والے فنکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں. میوزک، فائن آرٹ،

کرافٹ، لٹریچر اور تھیٹر کیلئے عمر کی حد سولہ سے چالیس سال مقرر کی گئی ہے. درخواستیں مخصوص پروفارما پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے علاوہ

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں تعلقات عامہ کے دفاتر میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب کی زیر صدار ت

ان کے آفس میں اجلاس میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل اوردیگر موجود تھے.

اجلاس میں درخواستوں کی وصولی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، فنکاروں کی مالی امداد اور دیگر امو ر کا جائزہ لیاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ تیار ۔۔۔

ملک شاپ،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ، کریانہ سٹور،سپر سٹور سمیت127فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر

93ہزارروپے کے جرمانے عائد،103شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 30نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی

ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

ڈی جی خان میں ناقص انتظامات پر ملک شاپ کو 6 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح جعلسازوں کے خلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے آپریشن کرتے ہوئےمنی بائی پاس،

کوٹ ادو روڈ مظفر گڑھ میں معروف سپر سٹورکی چیکنگ کی۔44لٹر کولڈ ڈرنکس،10 لٹر جوس،10کلوبسکٹ،جیم،چائے کی پتی سمیت ایکسپائرڈ اشیاء برآمد کرتے ہوئے14 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

اورتمام اشیاء تلف کردیں۔ایکسپائرڈاور فریش اشیاء کو دھوکہ دہی کیلئے مکس کرکے رکھا ہوا تھا۔ناقص خوراک تیار اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ

اشیائے خورونوش کی خریداری سے قبل لیبل پر درج تحریر ضرور پڑھیں۔شکایات کے لیے ٹال فری نمبر 080080500 یا فیس بک پر شکایات درج کروائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جعلسازوں کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔اس کے علاوہ لیہ میں بیکری کریانہ سٹور کو 22 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں بیکری یونٹ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔اس کے علاوہ بہاولپور میں ہوٹل اور سپر سٹور کو غیر معیاری خوراک استعمال کرنے پر13ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں بھی کریانہ سٹور میں ایکسپائرڈ اشیاء پائے جانے پر15ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

اور810 گرام مصالحہ جات اور 2کلو املی تلف کردی گئی۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری خوراک اور ناقص انتظامات پر7ہزار 500روپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیر ہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں

حیدر سکواڈ کی تعیناتی سے سٹریٹ کرائمز میں کمی واقع ہوئی ہے

جبکہ تاجروں،صنعتکاروں کے مسائل کے حل اولین ترجیح ہے

یہ بات ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے چیمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہو ئے کہی

اس موقع پر نائب صدر چیمبر آف کامرس سردار محمد خلیل احمد خان علیانی ،سابق سینئر نائب صدر محمد طارق اسماعیل

سابق نائب صدر مرزا ظفر اقبال ممبران ایگزیکٹو فردوس حمید خان، مرزا محمد اقبال ، چیمبرآف کامرس کے سابق نائب صدرزاہدنظام

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب، سٹی صدر جان عالم خان لغاری، جنر ل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،

سینئر نائب صدرحاجی محمدزبیرنظامی، چئیرمین حاجی رانا نذیر احمد، سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج ،خرم اسحاق مستوئی ،جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن جمشید فریدی،

رانی بازار کے صدر چاچا فاروق احمد سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری سیکرٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر طارق اسماعیل جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن تاجران اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری اور چیمبر کے نائب صدر سردار خلیل علیانی نے کہا کہ

ہمیشہ انتظامیہ اور ٹریڈرز کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے انتظامیہ صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے

تھانہ کلچر میں تبدیلی آرہی ہے ہمیں موجودہ ڈی پی او سے اچھی توقعات ہیں اور بہتری کی امید ہے تاجروں نے حالیہ سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے تجاویز پیش کی ۔

ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے پولیس ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ

تاجروں اور پولیس کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرکے مسائل کو باہمی طورپر حل کیا جائے گا تاجروں اور صنعتکاروں کے پولیس سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس میں ڈیسک قائم کیا جائے گا

اور مارکیٹوں میں چوکیداری نظام بہتر بنانے کیلئے بیٹ سسٹم فعال کر کے کیمرے سمارٹ سٹی سسٹم کے ساتھ منسلک کئے جائیں گے

اور متعلقہ مارکیٹوں کے گارڈز اور انکے بائیک رجسٹرڈ کرکے سیکیورٹی کا نظام موثر بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جرائم میں کمی کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم تاجر اور شہری جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے مزید بتایا کہ چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث بڑے گینگ کا سراغ لگایا گیا ہے

ہماراایجنڈا کرائم فائٹنگ ہے جسے تاجروں اور شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنایا جاسکتا ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے وہوا اور تونسہ کا دورہ کیا۔

صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں میں میٹریل اور کام کی رفتار چیک کی۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور دیگر افسران ہمراہ تھے

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وہوامیں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے یونٹ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ

شہروں میں صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات بہتر کئے جائیں۔ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چاہئے تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں جاسکتا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران بہتری کی ہدایات جاری کیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی پانچ آئل ایجنسی،پٹرول پمپ اور ایل پی جی کنٹینر دکانیں سربمہر کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد نے کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

About The Author