ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہو گی ا وپن ڈور پالیسی کے تحت دفاتر کے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے رہیں گے انہو ں نے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے
انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں سائلین کے مسائل سننے اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر ذیشان جاوید نے کمشنر آفس کے معاملات دیکھتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں.
کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب نے انہیں اضافی ذمہ داری سونپی ہے فرائض کی بہتر انجام دہی کیلئے ٹیم کے طو رپر کام کیا جائے گا.
کمشنر نے کہاکہ میونسپلٹی کے بنیادی اغراض و مقاصد کے تحت شہروں کی صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان رحیم طلب کی زیر صدارت محکمہ انفارمیشن اور ڈی جی خان آرٹس کونسل کامشترکہ تعزیتی اجلاس
دفتر تعلقات عامہ میں منعقد ہواجس میں ممتاز کلاسیکل گائیک استاد اشرف علی کی وفات پر اظہار افسوس کیاگیا
او رمرحوم کیلئے دعائے مغفر ت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی.
اجلا س میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد جنید جتوئی، انفارمیشن آفیسر خالد رسول کے علاوہ عبدالرزاق اورآفس کے اہلکاروں،ڈی جی خان کے فنکاروں میں سے شیخ اسماعیل
اعجاز لاشاری اور اشرف راکٹ نے شرکت کی. اجلا س میں مرحوم اشرف علی کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا.
اجلاس کے فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم فنکار کے پسماندگان کے گزراوقات کیلئے ماہانہ امداد مختص کی جائے.
اجلاس میں مرحوم فنکار کے فن کے حوالے سے سلیم قیصر سے کہاکہ مرحوم کلاسیکل و کافی سنگر استاد اشرف علی خان 15 نومبر 1960 کو کہروڑپکا کے ایک گاؤں امیر پور سادات میں ولی محمد کے گھر پیدا ہوئے
موسیقی سے لگاو بچپن سے تھا جس کا باقاعدہ آغاز 1980 میں استاد برصغیر حافظ بابا نذر حسین خان کی شاگردی سے کیا
اور 1986 کو پاکستان ریڈیو ملتان سے منتخب ہوے اور علم موسیقی کی خدمات پیش کرتے کرتے ڈبل اے کلاس کے سنگر منتخب ہوے اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کے لئے
ہیڈ کوارٹر ریڈیو پاکستان اسلام آباد گئے اور خواجہ غلام فرید ؒ کی کافی سنا کر ایوارڈ حاصل کیا
۔سلیم قیصر نے مزید بتایا کہ پی ٹی وی ملتان کی پی ایم ممتاز کافی سنگر راحت ملتانیکر نے مرحوم اشرف علی کی گائیکی کو پی ٹی وی ملتان سے خصوصی طور پر
ریکارڈ کرایا تھا او رانہیں خطے کا انتہائی ذہین، قابل اور مودب فنکار قرار دیا تھا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا
جس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب سمیت سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،بیرسٹر عباس علی نصوحہ
پروفیسر ملک الطاف،عمران لودھی،ثمرین لودھی،کمپنی سیکرٹری محمد عباس،سی ایف او محمد عمران اور دیگر نے شرکت کی بی او ڈی کے اجلاس میں
ویسٹ منیجمنٹ کیلئے مشینری کی خریداری اور دیگر معاملات پر فیصلے کیے گئے اورٹریکٹر،بلیڈ اور دیگر مشینری کی جلد خریداری کا فیصلہ کیاگیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے کہاکہ
کمپنی کیلئے افرادی قوت کی بھرتی اور مشینری کی خریداری کا عمل شفاف بنایا جائے،شہر میں صفائی کے معاملات بہتر کئے جائیں. سی ای او ملک محمد رمضان نے بتایاکہ کمپنی کیلئے 20 کیٹیگری کی آسامیوں پر بھرتی شروع کردی گئی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے خصوصی امتحانات میں نقل کرنے اور جوابی کاپی لے کر فرار ہونے والے دو امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے.
نقل کرنے والے امیدوار کو پولیس نے موقع پر گرفتار بھی کر لیا. کنٹرولر امتحانات مرزا ظہر اصغر نے بتایا کہ
انہو ں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹ ادو کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا. دوران چیکنگ طالب علم سے نقل برآمد کی گئی
جس کے خلاف یو ایم سی کیس اور متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیاگیااور تھانہ کوٹ ادو پولیس نے امیدوار کو گرفتار کر لیا.
اسی طرح بوائز ڈگری کالج فتح پور کے امتحانی سنٹر سے جوابی کاپی لے کر فرار
ہونے والے امیدوار کے خلاف یو ایم سی کیس بنانے سمیت تھانہ فتح پور میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈیرہ غازیخان محسن نثار کوسب رجسٹرار ڈیرہ غازیخان کا اضافی چارج دے دیاگیا
انہو ں نے اضافی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شر وع کر دیا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس افسرڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے
ایجوکیشن ٹیم اور ٹریفک پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چوک چورہٹہ پر بغیر لائسنس ڈرائیورں کے خلاف قانونی کاروائی کی اس موقع پر
اوور لوڈ اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کروائی عمل میں لائی گئی . اس موقع پر سموگ سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے لوگوں میں
پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. ڈی ایس پی ٹریفک نے کہاکہ گاڑی چلانے کیلئے لوگ اپنے ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوا لیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
آئی ایف سی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شہباز الیون اور بلوچ الیون کے مابین جامع سکول ڈیرہ غازیخان کے گراونڈ پر کھیلا گیا
جس میں شہباز الیون نے مقررہ اوورز میں 45رنز کا ٹارگٹ دیا
جس کے جواب میں بلوچ الیون نے آخری اوور میں ٹاگٹ پورا کر لیا مین آف دی میچ
فیضان مشوری کو قرار دیاگیا. میچ کے مہمانان خصوصی ذوالقرنین خان لاشاری اور آصف مشوری تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں تیز۔۔۔
ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،ٹی سٹال سمیت188فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 72ہزار500روپے کے جرمانے عائد،97شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 29نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی
بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے
فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر
ملک شاپ کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر ڈرنک کارنر اور
بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو 13ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اس کے ساتھ لیہ میں ہوٹل کو صفائی کے انتظامات کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر 12 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح راجن پور میں بیکری میں غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر 3 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
اسی طرح بہاولپور میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو غیر معیاری خوراک استعمال کرنے پر 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح سےبہاولنگر میں بھی کریانہ سٹور میں ایکسپائرڈ اشیاء پائے جانے پر15ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
اور810 گرام مصالحہ جات اور 2کلو املی تلف کردی گئی۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے
غیر معیاری خوراک اور ناقص انتظامات پر7ہزار 500روپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔
صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی کمان میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس تھانہ کالا کی کاروائی
اجولڑا گینگ کے 4کس ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 04 عدد موٹرسائیکل، فروختگی موٹر سائیکل رقم 60ہزار روپے، 01 عدد کلاشنکوف اور 02 عدد پسٹل برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات مطابق ایس پی انوسٹی گیشن زوہیب نصراللہ رانجھا نے ڈیرہ غازیخان میں روز مرہ کی بنیاد پر چوری و ڈکیتی ہونیوالی موٹر سائیکلوں پر ایکشن لیتے ہوئے تھانوں
کو ہدایات کی کہ وہ جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں جس پر پولیس تھانہ کالا نے
بہترین کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اجولڑا گینگ جو تھانہ کالا کے حدود میں موٹرسائیکل سنیچنگ کی واردات کرتے تھے گینگ کے 04 کس ملزمان (1) اعجاز عرف اجولڑا ولد
غلام فرید قوم لڑا جروار سکنہ شیخانی(2) ابراہیم ولد عبدالکریم قوم کھوسہ سکنہ شاہ صدر دین(3) غلام عباس ولد بشیر احمد قوم بلیل کھوسہ سکنہ پل دستی (4) وقاص عرف وکی ولد آصف قوم سندیلہ سکنہ شاہ صدر دین کو گرفتار کرکے
بند حوالات کر دیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے 04 عدد موٹرسائیکل، فروختگی موغر سائیکل رقم 60ہزار روپے اور دوران واردات استعمال ہونے والا
اسلحہ جن میں 01 عدد کلاشنکوف، 01 عدد پسٹل 30 بور اور 01 عدد پسٹل 12 بور شامل ہیں برآمد کر لیا گیا۔تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ضلع ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر پولیس تھانہ جھوک اترا کی
سماج دشمن عناصر کے خلاف بہترین کاروائی،10کلو810گرام چرس برآمد،ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ جھوک اترا کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ
ایک شخص جس کے پاس نیلے رنگ کے گٹو میں بند بھاری مقدار میں چرس ہے اس وقت ریکڑہ روڈ پر ویران جگہ پر کسی کا انتظار کر رہا ہے
جس پر پولیس تھانہ جھوک اترا نے فوری کاروائی عمل میں لا کر منشیات فروش حضرت گل ولد حاجی شیر محمد قوم ملا خیل پٹھان سکنہ کنوبی
لورالائی سے 10 کلو810 گرام چرس برآمد کر کے تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر
ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا ساجد فرید کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ محمد علی وسیم کی ہدایات کے مطابق
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں اور کریک ڈاؤن جاری رہیں گے اور انہیں کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی
اور نہ ہی کسی قسم کی سفارش قبول کی جائے گی جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:
پولیس جنرل پریڈ
پولیس اہلکاران کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ڈولفن فورس, ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شرکت۔
ڈی ایس پی بخت نصر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو.
تمام افسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں.
فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی علیحدہ علیحدہ کاروائیاں
ڈمرہ گینگ کے6 کس ملزمان اور نادری کھوسہ گینگ کے 5کس ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 عدد موٹرسائیکلیں
ریکوری کی مد میں رقم 2لاکھ8ہزار روپے، 01 عدد پسٹل برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات مطابق ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ منور بزدار کی زیر نگرانی کوٹ چھٹہ میں چوری و ڈکیتی ہونیوالی موٹر سائیکلوں کے خلاف
ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ عمران حمید نے بہترین کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دو مختلف گینگز ڈمرہ گینگ اور نادری کھوسہ گینگ کے سربراہ سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
نادری کھوسہ گینگ کے سربراہ روشن عرف کاشف ولد عبدالرشید سمیت ملزمان (1) یسین ولد
ذوالفقار(2) محمد فیصل ولد غلام سرور(3) محمد شاہد ولد خادم حسین(4) محمد فضل ولد
سعید احمد (5) عنصر ولد سعید احمد جبکہ نادری کھوسہ گینگ کے سربراہ نادر عرف نادری
کھوسہ ولد خادم حسین سمیت ملزمان(1) بابر حسین ولد خادم حسین(2)محمد ندیم ولد عابد
حسین (3) محمد عارف ولد محمد نیاز(4)محمد اکبر ولد اللہ وسایا کو گرفتار کر کے بند
حوالات کر دیا۔گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے قبضے سے 10 عدد موٹرسائیکل، ریکوری
کی مد میں رقم 2 لاکھ 8ہزار روپے اور 01 عدد پسٹل برآمد کر لیا گیا۔تمام ملزمان سے مزید
تفتیش جاری ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
تحریک انصاف کے رہنما سردار جعفر خان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کاوشوں سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے
جسے ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنی رہائش گاہ پر ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
ہم کھوکھلے دعووں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں اور اسی عزم و جذبہ کے تحت تونسہ میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ
اسٹیٹ آف دی آرٹ ثابت ہو گا اور مذکورہ ہسپتال کے منصوبہ کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان، تونسہ،کوہ سلیمان،مظفرگڑھ، اور لیہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مریض بھی مستفید ہوں گے سردار جعفر خان بزدار نے کہا کہ
اس منصوبہ کو صرف چھ ماہ کی قلیل مدت میں نہ صرف مکمل بلکہ فنکشنل کرایا جائیگا انہوں نے کہا کہ
تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے
اور ڈیرہ غازیخان میں مزید تین سیمنٹ فیکٹریوں کا قیام بھی بہت جلد عمل میں لایا جا ئے گا
جبکہ بےروزگاری کے خاتمہ کے لئے بھی ٹھوس اور انقلابی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں
جس سے بہت جلد پڑھے لکھے بےروزگار نوجوان و خواتین کو روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان حیدر کی زیرنگرانی کھاد کے مصنوعی بحران سے نمٹنے
اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کےلئے سخت اقدامات کئےجارہے ہیں۔
افسران زائد نرخ پر کھاد کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔
سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مہرعابد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 13 نومبرسے اب تک زمہ داران کے خلاف 39 ایف آئی ارز، 15 گرفتاریاں، 25کھاد کے گودام سیل اور 47 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باریک یوریا کھاد کا مقررکردہ نرخ 1768 روپے فی بیگ اور
گرینولر یوریا کھاد کا نرخ 1788روپے فی بوری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کھاد کی کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر فراہمی کےلئے ہرممکنہ اقدامات کئےجارہے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ