ڈیرہ غازی خان
لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں بہترین کارگردگی دیکھانے والے پولیس ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے.
ڈی پی او محمد علی وسیم اور ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے بہترین کارگردگی دیکھانے والے ملازمین میں سرٹفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے.
ڈی پی او محمد علی وسیم نے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو شاباش دی.
اچھی کارگردگی دیکھانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی. ڈی پی او محمد علی وسیم
پولیس ملازمین عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے, ڈی پی اوحمد علی وسیم
جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی. محمد علی وسیم ڈی پی او
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں مزید تین سیمنٹ فیکٹریاں بنیں گی، تونسہ میں کینسر و جنرل ہسپتال کی تعمیر شروع کر دی گئی.
سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ اور وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا
انڈس ہائی وے کے نزدیک موضع مکول کلاں میں پندرہ کنال رقبہ پر سوشل سکیورٹی کی زیرنگرانی ہسپتال کی تکمیل کیلئے 30مئی 2022کی تاریخ دی گئی ہے.
منصوبے پر تقریبا پانچ کروڑ روپے لاگت آئے گی. وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے کہاکہ
علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے سردار عثمان احمد خان بزدار کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
کینسر و جنرل ہسپتال کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہے ہسپتال سے 72ہزار ورکرز براہ راست جبکہ تونسہ کوہ سلیمان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، لیہ،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے مریض مستفید ہوں گے
منصوبہ کو چھ ماہ کی قلیل مدت میں نہ صرف مکمل بلکہ فنکشنل کرایا جائے گا. سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ منصوبہ میں مٹیریل کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے کڑی نگرانی کی جار ہی ہے.
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور روزگارکیلئے اقدامات کر رہی ہے.
محکمہ لیبر کے پاس مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے 124 ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں صنعتی اداروں کو پابند کیاگیا ہے کہ
وہ ورکرز کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنا کر ان فنڈز سے استفادہ کرائیں. انہوں نے بتایا کہ خواتین ورکرز کو آمدورفت کیلئے سالانہ 100 سکوٹیاں دینے پر بھی کام کیا جارہاہے.
ورکرز کے بچوں کی سکول کالجز میں تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی او راس وقت ساڑھے چار سو سے زائد بچیاں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں
جن پر ستر لاکھ روپے سے زائد کا تعلیمی خرچہ حکومت برداشت کر رہی ہے. حکومت نے مالی امداد کی گرانٹ بھی بڑھا دی ہے
آن لائن درخواستوں کا نظام متعارف کرانے کے ساتھ دوران سروس وفات پانے والے ورکرکی بیوہ کو چھ لاکھ روپے کی گرانٹ خود بخود 72گھنٹے کے اندر دینے کا نظام قائم کر دیاہے. بیوہ کو درخواستوں کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے.
میرج گرانٹ دو لاکھ روپے کر دی گئی. سیکرٹری لیبر نے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صنعتی اداروں سے بے روزگار ہونے والے وکرز کو روزگار ملنے تک بیروزگاری الاونس دیا جائے گا
اس موقع پر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیاگیا.
ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی چودھری ظفر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت قیصرانی،
ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر آفاق کھوسہ، ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ اوردیگر موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان کے علاقے ماڈل ٹاؤن اور خیابان سرور میں روڈز اور گلیاں پختہ کی جائیں گی۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔منصوبے پر تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے
اور ایک سال کے اندر منصوبہ مکمل کیا جائیگا۔ماڈل ٹاؤن میں تاریخی جلسہ منعقد کیاگیا جس میں مشیر وزیر اعلی کو قافلہ کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا
ورکرز اور عوام نے استقبال کیا۔ محمد حنیف پتافی اور قافلہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے یونین کونسل 16 کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی ورکرز اور عوام کی کثیر تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد
حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج دیا۔ضلع میں 58 ارب روپے کے ترقیاتی
منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ہر سیکٹر کو فوکس کرکے عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ورکرز اور عوام نے اپوزیشن کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردی ہے۔
ڈیرہ غازی خان پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے۔آئندہ انتخابات میں بھی مخالفین کو انشاء اللہ عبرتناک شکست دیں گے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوام اب کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے وسائل پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خرچ کررہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل آئی جی پنجاب شاہد حنیف اورایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن ہمانصیب کی ہدایت پر سالانہ فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے.
پی آر او پٹرولنگ پولیس عامر محمود نے بتایا کہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام نفری کے لیے پولیس لائنز میں فائر پریکٹس کاآغاز کر دیا گیا
فائرپریکٹس ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور روزمرہ ڈیوٹی کے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے
چاندماری یعنی فائر پریکٹس کا مقصد ملازمان میں نشانہ بازی کی مہارت و پختگی پیدا کرنا ہے
اس سے فورس میں خوداعتمادی اورمورال بلند ہوتا ہے اورجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت جانچنے کا موقع ملتا ہے
سالانہ فائر پریکٹس ڈیرہ غازیخان و راجن پور میں ڈی ایس پی فاروق احمد خان جبکہ مظفر گڑھ و لیہ میں
ڈی ایس پی عمران عارف سیال کی زیر نگرانی منعقد کی جا رہی ہے جو دو روز تک جاری رہے گی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کو کمشنر ڈیرہ غازیخان کے عہدے کا اضافی چارج دے دیاگیاہے
اور انہوں نے اضافی ذ مہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیاہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحیم نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.
اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چودھری عابد حسین میو، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز، محمد علی اورمیڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ،مختلف بیرکس اور بلاکس کامعائنہ کیا.
انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا. یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان ڈویژن رحیم طلب نے کہا ہے کہ
علمی ورثے کی کھوج اور فروغ کیلئے مسلسل کام کرنے والی قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں
تہذیبی خدوخال مٹنے نہ دیئے جائیں. انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان
کے ممتاز محقق، مورخ ماہر قانون ہاشم شیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
جنہوں نے ان کے آفس میں ملاقات کی. اس موقع پر سماجی شخصیت رانا فیصل بھی موجود تھے.
ملاقات میں خطے کی علمی ادبی، سماجی، ثقافتی، تہذیبی اقدار و تاریخ کے معدوم خدوخال اجاگر کرنے اور قدیم وجدید دور کی تاریخ مرتب کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیاگیا.
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب نے ہاشم شیر خان کی انتہائی ضخیم مرتب کردہ
تاریخ کے مسودہ کے نکات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون