مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت بلوچستان کے علاقے رکنی میں اسپتال تعمیر کرے گی

رکنی میں اسپتال کی تعمیر کیلئے آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں تقریب وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹریٹ میں ہوگی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے آج کوئٹہ جائیں گے

اس کے علاوہ رکنی میں اسپتال کے قیام کیلئے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اور سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور گورنر بلوچستان سید ظہو راحمد آغا سے ملاقات بھی کریں گے

اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بسنے والے بھائیوں کیلئے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر جا رہا ہوں

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے بھی بلوچستان کے بہن بھائیوں کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقے رکھنی میں اسپتال کے قیام سے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ ملے گا

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ترقی کے سفر میں ہم سب قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے۔

%d bloggers like this: