دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او محمد علی وسیم کا عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بہترین اقدام، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے حیدر سکاڈ کا آغاز کر دیا

پولیس لائن میں آر پی او ڈی جی خان وقاص نذیر نے حیدر سکاڈ کا افتتاح کیا.

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آر پی او کو بریفنگ دی.

ایس پی انویسٹیگیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا اور دیگر افسران تقریب میں شریک ہوئے۔

جرائم پیشہ افراد کے لیے حیدر سکاڈ ڈر اور خوف کی علامت بنیں گے. آر پی او وقاص نذیر

شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کے لیے حیدر سکواڈ اپنا کردار ادا کرے گا. آر پی او وقاص نذیر

بہترین کارگردگی دیکھانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی. آر پی او وقاص نزیر

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، سڑی سرکل ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان کرتے

چھ ملزمان سے 4140 گرام چرس برآمد کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کی بہترین سپرویژن کی بدولت ایس ایچ او تھانہ صدر کرم الہی معہ تھانہ صدر ڈیرہ کے

محمد یوسف TSi نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے چوک چورہٹہ پر مشکوک شخص جو پیدل چلتا ہوا دیکھائی دیا

ہمراہی اہلکاران قابو کیا تو جامعہ تلاشی ملزم عبدالجبار سے 350 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے ارشاد TAsi نے ملزم شیر باز سے چرس 480 گرام برآمد کی

جبکہ ایک اور کاروائی میں پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے ارشاد TAsi نے ملزم امام بخش سے 1240 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ سید اختر ASI نے ملزم ساجد وغیرہ سے 1180 گرام چرس برآمد کی

پولیس تھانہ صدرڈیرہ حضور بخش ASI نے ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ اسی تھانہ دراہمہ کے طالب SI نے کاروائی کرتے ہوئے

ملزم امان اللہ سے 390 گرام چرس برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان:

پولیس تھانہ سخی سرور کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، منشیات فروش گرفتار،1800 گرام چرس برآمد۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی سپرویژن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے کاروائی کی۔

کاروائی کے نتیجے میں ملزم منشیات فروش محمد جمشید ولد محمد جاوید اقبال قوم قریشی سکنہ محلہ گلستان سرور کالونی ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 1800 گرام چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ نمبر 326/21 درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور محمد اقبال کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی سپرویژن کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان کے محروم 455 گاؤں کو بجلی سے روشن کیا جائیگا۔منصوبوں پر 68 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے حلقہ این اے 191 کے مزید 41 نئے دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی تیس روز کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان شہر میں وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے حلقہ کے فنڈ سے چھ کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔

فنڈز سے ٹرانسفارمر اور دیگر آلات کی کمی دور کی جائے گی.موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیرنے میپکو آفس کا دورہ کیا

اور افسران سے نیو ویلیج الیکٹری فکیشن کے منصوبوں پر بریفنگ لی۔ ایس ای میپکو اور دیگر افسران نے پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر مملکت نے فیز تھری میں مزید 35 دیہات کو بجلی کی فراہمی کا بھی ٹاسک دے دیا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

سابقہ حکمرانوں نے محروم علاقوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور بیس سال کے بعد اتنی بڑی تعداد میں دیہاتوں کو بجلی کی سہولت دی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں میپکو افسران ذاتی دلچسپی لیں اور تمام منصوبوں کو ایک سال کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔مطلوبہ فنڈز کی دستیابی اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے وژن کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں

میپکو افسران مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ورکرز کیلئے کینسر ہسپتال بنے گا۔سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب لیاقت علی چھٹہ نے نوید سنادی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا صنعتی ورکرز کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے

دو سال سے زیر التوا مالی امداد کے چیکس کی تقسیم کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا۔سیکرٹری لیبر نے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں چیک تقسیم کئے.

ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری، لیبر لیڈر انیس الرحمن اوردیگر افسران موجود تھے.

تقریب میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 313 صنعتی ورکرز کے بچوں،لواحقین میں 3کروڑ45 لاکھ60ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔

ڈی جی خان کے صنعتی ورکرز کے30 ہونہار بچوں میں 21لاکھ کے چیک تقسیم کئے گئے۔مظفرگڑھ میں تعلیمی وظائف کے206،ڈیتھ گرانٹ کے30چیک تقسیم کئے گئے۔

لیہ میں میرج گرانٹ کے45،ڈیتھ گرانٹ کے2 چیک تقسیم کئے گئے

سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب لیاقت علی چھٹہ نے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزددار کی ہدایت پر ورکرز کی گرانٹ کی تقسیم کا آن لائن

سسٹم متعارف کرا رہے ہیں،ورکرز کو سالانہ 48 کروڑ روپے کا ریلیف دیا جائیگا،آن لائن سسٹم سے چیک خود بخود ورکرز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائیں گے۔

ڈیتھ گرانٹ کا6 لاکھ کا چیک اب بیوہ کو 72گھنٹوں میں ملے گا،ورکرز اپنے سوشل سکیورٹی کارڈ ضرور بنوائیں تاکہ

انہیں حکومتی مراعات مل سکیں،اگلے سال جون تک صنعتی ورکرز میں 20 لاکھ سوشل سکیورٹی کارڈز تقسیم کریں گے

فئیر پرائس شاپس کے ذریعے ورکرز کو سستا راشن دیں گے،لیبر کالونیوں کے رہائشی ورکرز کو فلیٹس کے مالکانہ حقوق بھی دیں گے

ورکرز سکولوں اور ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں. سیکرٹری لیبر نے کہاکہ31 دسمبر سے قبل تمام چیکس تقسیم کردئیے جائیں گے۔

اب ورکرز کو گھر مالکانہ حقوق کے تحت ملیں گے تاہم تین سال تک فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صنعتی اداروں سے فارغ ہونے والے ورکرز کو بیروزگاری الاؤنس روزگار ملنے تک ملتا رہے گا۔سو سے زائد ورکرز کا ادارہ فئیر پرائس شاپس لگائے گا

جہاں ورکرز کو ہول سیل نرخ پر دال،آٹا چینی سمیت بنیادی ضرورت کی 15 اشیا فراہم ہوں گے۔سیکرٹری لیبر نے کہا کہ صنعتی ادارہ کے

کچھ مالکان مزید دس فیصد رعایت دے رہے ہیں۔پنجاب کے اداروں میں اس وقت 300 سے زائد فئیر پرائس شاپس کام کررہی ہیں۔

ورکرز کیلئے اے ٹی ایم طرز کا مزدور کارڈ کا اجراء کردیا ہے اس کارڈ کے تحت 20 قسم کے آؤٹ لٹ پر کپڑے،جوتے سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء 20 فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی۔

جون 2022 تک پنجاب میں 20 لاکھ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کرکے تحفظ فراہم کریں گے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پرفوری کارروائی کرتے ہوئے

کنسلٹنٹ سرجن تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ شریف کو معطل جبکہ متعدد سینئر ڈاکٹروں کے تبادلے کردیئے.

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے سروس ڈیلیوری میں غفلت برتنے پر تحصیل ہیڈکوارٹرتونسہ شریف کے کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر شیر باز کلاچی کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کردیا ہے

جبکہ سینئرمیڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ شریف ڈاکٹر محمد قاسم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ چھٹہ، سینئرمیڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کو ٹ ادو ڈاکٹر ظفر اقبال کوتحصیل ہیڈ کوارٹر

اسپتال تونسہ شریف اور کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر محمد اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ شریف تبادلہ کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن میں تبادلہ کیے گئے تمام ڈاکٹروں کو فوری طور پر اپنی نئی جائے تعیناتی پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری تنویراقبال تبسم نے کہا ہے کہ سروس ڈیلیوری میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

لوگوں کو صحتِ عامہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک ضلع کے مجموعی12لاکھ59ہزار522ٹارگٹ میں سے11لاکھ46ہزار707 بچوں کو خسرہ روبیلا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی جاری مہم کی روانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا باقاعدگی سے انعقاد ہوتا ہے،گزشتہ روز اس سلسلہ میں اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر رابعہ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور یونیسیف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ٹارگٹ کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں

اس حوالے سے ہمارے ہیلتھ سٹاف و افسران اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،مہم کے باقی مائندہ دنوں میں ہم اپنے ٹارگٹ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائیں گے،انہوں نے کہا کہ

مسنگ بچوں کو تلاش کرکے انہیں بھی ٹیکے لگائے جائیں،ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارا کوئی نونہال ٹیکوں سے محروم نہ رہے کیوں کہ

خسرہ روبیلا مہم کا براہ راست تعلق ہمارے بچوں کی صحت سے ہے،ہم انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے متحرک ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ

خسرہ روبیلا مہم کے دوران ہم نے پانچ سال سے کم عمر بچے بچیوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے ہیں جو ان میں پولیو سے حفاظت کے ساتھ قوت مدافعت کا باعث بھی بنیں گے۔

اجلاس میں مہم کے دوران درپیش ایشوز کے حل بارے فیصلے بھی کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

نامور سرائیکی شاعر،ادیب اور دانشور عزیز شاھد نے کہا ہے کہ سلیم فراز کی شاعری میں وسیب کی مٹی کے رنگ جھلکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں نامور شاعر سلیم فراز کے ساتھ شام کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سلیم فراز کی شاعری صوتی جمالیات کا اعلی نمونہ ہے۔انہوں نے زندگی کی تلخیوں کا بڑے قریب سے مشاھدہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ سلیم فراز نے ڈیری غازی خان میں رہ کر پورے ملک میں اپنی شاعری کا لوہا منوایا،ان کی شاعری ان کے عہد کی آوازہے

پرنسپل ڈی پی ایس میجر(ر)اعظم کمال نے کہا کہ سلیم فراز کی شاعری کلاسیکی اور جدید رنگوں کا امتزاج ہے۔

محمد علی خانزادہ نے کہا کہ سلیم فراز خوبصورت شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت انسان بھی ہیں۔راشد کمال نے کہا کہ

سلیم فراز اپنے عہد کا نمائندہ شاعر ہے۔شیر جان برمانی نے کہا سلیم فراز کی اپنے فن کے ساتھ کمٹمنٹ مثالی ہے۔

محبوب جھنگوی نے کہا کہ سلیم فراز ایک پختہ کار شاعر اور قلم کار ہیں۔ان کی شاعری ندرت خیال کا عمدہ نمونہ ہے۔

شیراز غفور نے کہا کہ سلیم فراز نے محبتوں کے سارے رنگ اپنی شاعری میں سمو دیئے ہیں۔اس موقع پر محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا

جس میں صدر تقریب عزیز شاھد اور صاحب شام سلیم فراز کے علاوہ میجر(ر) اعظم کمال،’شیخ زبیر احمد،سلیم قیصر،شیراز غفور،منیر دیوان،محبوب جھنگوی

اسلم وارثی،شفیق اسجد،سلیم نصرت،محمد شہباز اکمل،قربان حسین،عاشق صدقانی،ظفراللہ شاہ اور فضل عباس ظفر نے اپنا کلام پیش کیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا اورڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے

انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد کے ساتھ کشمیر چوک پر بھٹہ رکشوں پر ریفلیکٹر پٹی لگانے کی

مہم کا آغاز کیا

انہوں نے کہاکہ ریفلیکٹر نہ لگے ہونے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بچاؤ کے لئے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے

انہو ں نے کہاکہ سموگ کے دنوں میں ریفلیکٹر پٹی انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے کلین اینڈ گرین وژن کے تحت تونسہ انڈس ہائی وے کو ٹرمنیریا ایونیو بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے

انڈس ہائی وے کے میڈین پر ٹرمنیریا کے 1000 تیار درخت لگائے جائیں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے تونسہ کا دورہ کیا

اور منصوبہ کی کامیابی کیلئے افسران سے بریفنگ لی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے، ایس ای پبلک ہیلتھ، بلڈنگز اور دیگر افسران کو ٹاسک دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن میں شجرکاری کا خاص خیال رکھا جائے۔ نسل نو کی بقا اور صحت افزا ماحول کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کو سر سبز و شاداب بنانے کا عزم لیکر آئے ہیں۔ افسران اور عوام کے تعاون سے ٹاسک کو پورا کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر شجرکاری ہی سموگ کے خاتمہ کا واحد حل ہے اور تیار درخت کی حفاظت کا میکنزم بھی آسان ہے۔

سیکرٹری ہاوسنگ نے افسران سے کہا کہ وہ بارش کے پانی کے ساتھ بہتر آبپاشی کا نظام مرتب کریں۔شاہراہ کے ساتھ آباد مکینوں کو پودوں کی حفاظت اور ملکیت کا احساس دلایا جائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن، ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید ضلع بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئے

انہوں نے اس سلسلے میں پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان شہر اورتمام تحصیلوں میں شہریوں کو پیٹرولیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے،پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن صارفین کی مشکلات کا بھی احساس کرے

ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ حکومت پاکستان کی وزارت پیٹرولیم کے آئل ٹینکرز بھی ڈیرہ غازی خان پہنچیں گے

جس سے سپلائی بہتر ہو گی،ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات
کی مصنوعی قلت نہیں ہونے دیں گے،شہری افواہوں میں نہ آئیں،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے

کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے نمائندے شہریوں کو آئل کی فراہمی یقینی بنائیں، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں تعطل نہیں ہونا چاہئے،

اس موقع پر پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مفاد عامہ کی خاطر صارفین کو آئل کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے افسران کو بھی متحرک کردیا ہے

ان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کے دورے بھی کئے،

اس دوران پولیس ویلفیئر،گو آئل ملتان روڈ اور دیگر پٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری تھی،ڈی او انڈسٹریز نے بتایا کہ

پٹرول پمپس پر شہریوں کو تیل دیا جارہا ہے،شہری مطمئن رہیں،انہیں آئل کی سپلائی جاری رہے گی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے ز یر اہتمام 27 نومبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان 2021 میں شمولیت کیلئے

آن لائن پرنٹ کی گئی رولنمبر سلپ بھی قابل قبول ہو گی اور اگر کسی امیدوار کو بورڈ کی طرف سے رولنمبر سلپ نہ ملے تو وہ ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkسے رولنمبر سلپ کا پرنٹ لے کر شرکت کر سکتا ہے.

انہوں نے بتایا کہ امتحان کیلئے کل 38 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ شیخ امجد حسین نے بتایا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق

ہفتہ ستائیس نومبر کو صبح کے وقت اکنامکس جبکہ شام کے وقت سوشیالوجی اور فائن آرٹس کے پرچہ جات ہوں گے جبکہ

سوموار انتیس نومبر کو بیالوجی، لائبریری سائنس اور میتھ کے پرچہ جات ہوں گے۔ ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے واضح کیاکہ مذکورہ انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان میں بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں

اور اس دفعہ بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معروضی پرچہ جات پر ”واٹر مارک ” چھپائی کے ساتھ امتحانی مراکز کی شناخت ظاہر کی جائے گی تاکہ ناجائز ذرائع استعمال کرنے والوں کے ساتھ سائنسی بنیادوں پر نمٹا جاسکے۔

انہوں نے امیدواران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا ایک عدد حالیہ رنگین فوٹو گراف بورڈ سے الحاق شدہ ادارہ کے سربراہ سے تصدیق کروا کر امتحانی مرکز میں اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ

بوقت ضرورت ان کی شناخت کی عملی طور پر تصدیق کی

جاسکے انہوں نے کہاکہ امیدواران اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں پرچہ شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ پہلے داخلے کو یقینی بنائیں تاکہ بروقت پرچہ جات کا انعقاد ہو سکے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیرنگرانی دھند و سموگ بارے آگاہی مہم جاری ہے.

انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد نے شہر میں مختلف مقامات پر ڈرائیورز اور طالب علموں کو لیکچر دیا

اورماسک کا استعمال یقینی بنانے پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مینٹنس کرائی جائے بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائیگا۔۔

اس موقع پر سموگ سے احتیاط بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملاوٹ مافیا کی سر کوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سر گرم

240 خراب انڈے،20لٹر ایکسپائرڈ بیوریجز،20 کلو گلے ہوئے کیلےتلف۔
238

فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 2لاکھ3ہزارروپے کے جرمانے عائد،187شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 25نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر 42ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےناقص انتظامات پر ڈرنک کارنر،بیکری یونٹ کو 31 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ لیہ میں مضر صحت اشیاء پائے جانے پر بیکری،ہوٹل اور ڈرنک کارنر کو 35ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح راجن پور میں بھی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر 14 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ بہاولپور ڈویژن میں بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کو 29ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ملک شاپ اور بیکری ہونٹ کو 32 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی بہاولنگر میں جوس شاپ اور بیکری یونٹ کو

غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ اور 20 کلو گلے ہوئے کیلے موقع پر ہی تلف کردیئےگے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے تونسہ کا دورہ کیا انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال کے اچانک معائنہ کے دوران شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔مریض اور لواحقین سے معلومات حاصل کیں۔

علاج معالجہ،ادویات کے حصول اور دیگر معاملات پر بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں

خسرہ،روبیلا،پولیو اور کورونا کاونٹرز کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے تونسہ شریف شہر کے پٹرول پمپس کھلوادئیے۔

انہوں نے خود کھٹرے ہوکر قناعتیں ہٹوائیں اور اپنی موجودگی میں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بحال کرائی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پٹرول پمپس مالکان سے ملاقات کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے شہریوں کی مشکلات حل کرنے پر پمپس مالکان کے جذبے کو بھی

سراہا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی اسسٹنٹ کمشنر کو معاملات کی نگرانی اور پٹرولیم مصنوعات کی

بلا تعطل فراہمی کےلئے ہرممکن اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

شہریوں نے بھی مسائل حل کرانے پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کا شکریہ ادا کیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او محمد علی وسیم کا عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بہترین اقدام

اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے حیدر سکاڈ کا آغاز کر دیا

پولیس لائن میں آر پی او ڈی جی خان وقاص نذیر نے حیدر سکاڈ کا افتتاح کیا

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آر پی او کو بریفنگ دی

ایس پی انویسٹیگیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا اور دیگر افسران تقریب میں شریک ہوئے۔

جرائم پیشہ افراد کے لیے حیدر سکاڈ ڈر اور خوف کی علامت بنیں گے. آر پی او وقاص نذیر

شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کے لیے حیدر سکواڈ اپنا کردار ادا کرے گا. آر پی او وقاص نذیر

بہترین کارگردگی دیکھانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی. آر پی او وقاص نزیر

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

سڑی سرکل ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان کرتے چھ ملزمان سے 4140 گرام چرس برآمد کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کی بہترین سپرویژن کی بدولت ایس ایچ او تھانہ صدر کرم الہی معہ تھانہ صدر ڈیرہ کے محمد یوسف TSi نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے

چوک چورہٹہ پر مشکوک شخص جو پیدل چلتا ہوا دیکھائی دیا ہمراہی اہلکاران قابو کیا تو جامعہ تلاشی ملزم عبدالجبار سے 350 گرام چرس برآمد ہوئی

اسی طرح دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے ارشاد TAsi نے ملزم شیر باز سے چرس 480 گرام برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں

پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے ارشاد TAsi نے ملزم امام بخش سے 1240 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ سید اختر ASI نے ملزم ساجد وغیرہ سے 1180 گرام چرس برآمد کی

پولیس تھانہ صدرڈیرہ حضور بخش ASI نے ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ اسی تھانہ دراہمہ کے طالب SI نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ سے 390 گرام چرس برآمد کرکے

تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ سخی سرور کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، منشیات فروش گرفتار،1800 گرام چرس برآمد۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی سپرویژن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے کاروائی کی۔

کاروائی کے نتیجے میں ملزم منشیات فروش محمد جمشید ولد محمد جاوید اقبال قوم قریشی سکنہ محلہ گلستان سرور کالونی ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 1800 گرام چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ

نمبر 326/21 درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم

اور ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی سپرویژن کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے

ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author