نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں پچاس سالہ گولڈن جوبلی کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک ،وائس چانسلر میر چاکر خان یونیورسٹی ڈی جی خان محمد سلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور

نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کانووکیشن کی تقریب منعقد کی گئی ہے ۔

ضلع راجن پور میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔اس علاقے کے طلبا اور طالبات پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔

اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو یہ ضلع بھی پنجاب کے دوسرے بڑے اضلاع کے برابر ہو سکتا ہے ۔اس موقع پر مقامی ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک ،پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر شکیل پتافی ،پروفیسر کلیم قریشی اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کاا ظہار کیا۔

اس موقع پر طلبا اور طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کی گئیں۔قبل ازیں تقریب کے موقع پر مختلف خاکے اور صوفی رنگ پیش کئے گئے ۔اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کالج ہذا کے میگزین رود کوہی کی رونمائی کی گئی ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈی جی خان مہر عابد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے مختلف مواضعات میں کسانوں کو آگاہی مہم دی جا رہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے موضع صفدرآباد میں صالح محمد خان مزاری کے ڈیرے پر گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے منعقدہ سمینار میں کہی۔

اس موقع پر گندم کی زیادہ پیداوار کے اہم نکات،منافع بخش زراعت پر تفصیلی گفتگو کی۔

محمد آصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور نے محکمہ زراعت کی سکیموں بارے بتایا۔صغیر احمد قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع روجھان نے بھی سموگ

کچن گارڈنگ اور گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی پر گفتگو کی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ راجن پور میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں افسران کی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے والے کاروباری حضرات کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ضلع راجنپور میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئل کمپنیوں کے نمائندوں سے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جائیگا

راجنپور میں پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک موجود ہے۔

شہریوں کو ضرورت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

حکومت ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کررہی ہے۔

About The Author