پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے، جس سے شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
آج صبح 6 بجے سےملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صرف ایمبولنس کو پٹرول مہیا کیا جائے گا۔ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔گزشتہ رات سے پیٹرول بھروانے کے لیے پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کمیشن مارجن 3 سے 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم شیل پاکستان نے پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی آپریٹڈ ریٹیل سائٹ سےتیل کی فراہمی جاری رہے گی۔
دوسری جانب اوگرا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق چند عناصر پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کے لئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لئے وزارت کوشاں ہے۔ وفاقی کابینہ کے ذریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر