گلزاراحمد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں بہت سی سوشل ورکرز کی تنظمیں عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ جب ہماری ان ورکرز سے ملاقات ہوتی ہے تو ہم ان کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ ہوتے ہیں۔
آج یونائیٹڈ بک سنٹر پر پروفیسر محمد طارق صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ ریحانہ فردوس ڈومرا تشریف لاۓ اور ان سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ایک تو مریالی موڑ کے ساتھ یہ میاں بیوی ماوا سنٹر کے نام سے کشیدہ کاری اور کڑھائی سلائی کا سنٹر چلا رہے ہیں جس کی اپنی ایک خوبصورت عمارت ہے۔اس سنٹر میں بچیاں ٹریننگ بھی حاصل کرتی ہیں۔اس کے علاوہ محترمہ ریحانہ فردوس ڈومرا صاحبہ ضلعی مصالحتی کمیٹی DRC کی رکن کی حیثیت سے بہت عرصے سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ مفتی محمود آئی ہاسپٹل ڈیرہ کے بورڈ آف گورنرز کی رکن بھی ہیں۔ ریحانہ صاحبہ ادب و شاعری سے کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور باب العلم ادبی فورم کی جنرل سیکریٹری کے فرائض بھی سرانجام دیتی ہیں۔
آج کی گفتگو میں انہوں نے ڈیرہ کی خواتین کے گھریلو اور روزگار کے مسائیل اور بچوں کی تربیت سے متعلق ضروری نکات پر گفتگو کی۔
آج کی گفتگو میں ممتاز شاعر جناب رحمت اللہ عامر ۔ DSP ریٹائر محمد غفور ۔یونائٹڈ بک سنٹر کے پروپرائیٹر جناب محمد لطیف اور گلزار آحمد شریک ہوئے۔
تصاویر میں پروفیسر محمد طارق ۔ انکی اہلیہ مسز ریحانہ فردوس ڈومرا۔ گلزار احمد ۔محمد غفور ۔محمد لطیف اور رحمت اللہ عامر صاحب نظر آ رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
سرائیکی وسیب کے شہر لیہ میں نایاب آوازوں کا ذخیرہ