دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فی الحال شادی نہیں بلکہ کرکٹ پر فوکس ہے،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم

گوگل سرچ انجن پر اپنے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانیوالے سوالات کے جوابات دے دئیے

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے گوگل پر اپنے متعلق سب سے زیادہ سرچ ہونیوالے سوالات کے جوابات دے دئیے

کہتے ہیں فی الحال فوکس کرکٹ ہے ،،، شادی کب اور کس سے ہوگی اسکا کچھ پتا نہیں

انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا ہے

شادی کب ہوگی ؟؟ ،،، آئیڈیل کون ہے؟؟ ،،، پیسے کتنے کماتے ہیں ؟؟ ،، کہاں رہتے ہیں؟؟ اور بلا کونسا استعمال کرتے ہیں ؟؟،،،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے

گوگل سرچ انجن پر اپنے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانیوالے سوالات کے جوابات دے دئیے

بابراعظم نے کہا کہ فی الحال شادی نہیں بلکہ کرکٹ پر فوکس ہے

بابر اعظم ،،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "شادی کب ہوگی اسکا تو مجھے بھی نہیں پتہ ،، میرے گھروالوں کو پتا ہوگا ،، لیکن فلحال فوکس کرکٹ ہے”

بابراعظم نے بتایا کہ وہ ہر ٹور کے لیے چھ سے سات بلے اپنے ہمراہ لیکر جاتے ہیں
بابر اعظم ،،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، ” میرے بیٹ کا وزن 2.8 سے 2.9 اونز تک ہوتا ہے،،، کنڈیشن کے حساب سے بلے کا انتخاب کرتا ہوں،،، ہر سیریز میں چھ سے سات بیٹ لیکر جاتا ہوں”

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ بیٹر قرار دیا
بابر اعظم ،،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "اے بی ڈی ویلئیرز اپنے دور کے بہترین بلے تھے،،، جنوبی افریقی کرکٹر کو کافی فالو کیا ہے اور ان کی شاٹس بھی کاپی کی”

سٹار کرکٹر کتنی کمائی کرتے ہیں ،،، بابر اعظم نے آمدنی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا

About The Author