ڈیرہ غازی خان۔
ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس،
آر پی او،کمشنر اور ڈی پی او سمیت اعلیٰ افسران کی شرکت۔
لادی گینگ سمیت ہر قسم کے قانون شکنوں کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری مشترکہ کاروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ،
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او محمد وقاص نذیر ،کمشنر سارہ اسلم ،ڈی پی او محمد علی وسیم، ایس پی سپیشل برانچ طاہر مصطفے اور ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی
اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ڈیرہ غازیخان سمیت علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی،آر پی او نے کہا کہ ڈی جی خان کو ہر قسم کے قانون شکن ’لادیوں“ سے بچانے کے لئے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکر کاروائیاں کی جا رہی ہیں
قانون کے ہاتھوں شکست خوردہ عناصر قانون شکن لادی اور لادی نما عناصر قانون کی طرف سے دی جانے والی شکست کا بدلہ پر امن اور قانون پسند عوام سے لینا چاہتے ہیں،لیکن ہم نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کا تہیہ کر رکھا ہے،
قانون شکنوں کے خلاف جاری آپریشن میں ہمیں قانون پسند عوام کی بھر پور حمایت ہی نہیں پشت پناہی حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ
پولیس،بارڈر ملٹری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک مربوط حکمت عملی سے کاروائیاں کر ریے ہیں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ڈی جی خان میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قانون شکنوں کے خلاف جاری کاروائیوں سے کافی حد تک امن قائم ہو چکا ہے
اور ایسے گینگز کی کمر توڑ دی گئی ہے جو اب آخری سانس لے رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب سے طاقتور اور بالاتر ہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون شکنوں کے خلاف جاری کاروائیوں کو مذید تیز کیا جائے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان:- ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا دورہ ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان:- کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے امن و امان بارے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی
ڈیرہ غازی خان:- اجلاس میں آر پی او ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر ،کمشنر سارہ اسلم شریک
ڈیرہ غازی خان:- اجلاس میں ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور حساس اداروں کے افسران بھی شریک
ڈیرہ غازی خان:- امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ
ڈیرہ غازی خان:- کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ کی نقل و حرکت کی اطلاعات ملی ہیں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ
ڈیرہ غازی خان:- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ظفر اقبال اعوان
ڈیرہ غازی خان:- جرائم پیشہ افراد کو بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان
ڈیرہ غازی خان:- پولیس اور حساس ادارے کچہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ کی سرکوبی کے لیے کوشاں رہیں ظفر اقبال اعوان
ڈیرہ غازی خان:- کسی کو بھی امن عامہ میں خلل کی اجازت نہیں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ
ڈیرہ غازی خان:- کچہ کے علاقوں میں گشت کو بڑھایا جائے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب
ڈیرہ غازی خان:- کچہ میں قائم چوکیوں کو مزید فعال کیا جائے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان
ڈیرہ غازی خان:- آر پی او ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر نے بریفنگ دی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیرہ غازی خان کی ضلعی اراکین اسمبلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی، ضیاء کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں خواتین یونیورسٹی، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات،پرائس چیکنگ،
ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ضلع میں تعینات وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران شریک تھے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی
نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ امن و امان کی بحالی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔تھانہ سطح کی امن کمیٹیوں کی از سر نوتشکیل کرکے فعال کیا جائیگا۔
مقدمات کی تفتیش سائیڈ روم کی بجائے آن لائن ریکارڈنگ کیلئے ایس ایچ او اپنے کمرے میں کریگا۔شہر کی اہم مارکیٹوں میں دکانداروں کے سامان کیلئے لین اور تین رکشہ سٹینڈ بنانے کے احکامات جاری کئے۔
اراکین اسمبلی نے نئی روڈ کو توڑنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ کھاد،چینی،آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کیں
۔وزیر مملکت زرتاج گل نے دوسرے مرحلے کے تحت مزید 41 دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔
خواتین یونیورسٹی کے ایکٹ کی منظوری اور کلاسز کے جلد اجراء کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کیں شہر میں منشیات،جوا اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
آئندہ اجلاس میں ڈی پی او سمیت اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کھاد کی خرید و فروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔
ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔مٹیریل کے معیار اور غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
اراکین اسمبلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس نے یکم جنوری سے 18 نومبر تک غیر قانونی
اسلحہ کے 661،منشیات کے315،جوا کے 66 اور پرائس کنٹرول کے120 مقدمات درج کئے۔ضلع میں
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد 26 سے بڑھا کر 33 کردی گئی اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف
ورزی پر چار سے 19 نومبر تک مارکیٹوں کے 653 معائنے کئے گئے خلاف ورزی پر 232000 روپے جرمانہ،چھ گرفتار،36
کاروباری مراکز سیل، چینی کی 2145 اور کھاد کی 21948 بوریاں ضبط کی گئیں۔کھاد کیلئے 195 سیل پوائنٹس بنائے گئے۔
ضلع ڈیرہ غازی خان میں یکم سے 19 نومبر تک کھاد مارکیٹوں کے 340 معائنے کئے گئے۔
زائد نرخ وصول کرنے پر 930000 روپے جرمانہ،9 مقدمات،اٹھ دکانیں اور گودام سربمہر،ڈی اے پی کی 3633 اور یوریا کی 18315 بوریاں ضبط کی گئیں۔
ضلع کے نئے283 دیہاتوں کو بجلی سے روشن کردیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،
سیف الرحمن،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،اسد علی بدھ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
خسرہ روبیلا مہم کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہا کہ ضلع بھر میں خسرہ روبیلا کے ٹیکہ جات کی عام لوگوں تک رسائی ممکن بنائی گئی ہے،
ہمارا مقصد اپنے نونہالوں کو ہمہ قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے جس کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے
،حفاظتی ٹیکے نہ صرف ہمیں بیماریوں سے بچاتے ہیں بلکہ قوت مدافعت بڑھانے کا بھی باعث بنتے ہیں، ہمارے لئے عوام کی صحت مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کے ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہمارے
ہیلتھ سٹاف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،افسران کی بھر پورمانیٹرنگ سے موقع پر مسائل کو حل کیا جارہا ہے،خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ ہر شہری بھی اس نیکی کے کام میں ہمارا ساتھ دے
تو ہمارا کام مزید آسان ہو سکتا ہے،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ خسرہ روبیلا مہم کے روزانہ کے جائزہ اجلاس سے ہمیں اپنی کوتاہیوں کا پتہ چلتا ہے
جن کی ہم بروقت اصلاح بھی کر لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خسرہ روبیلا کے ساتھ ہم پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلا رہے ہیں،ہم جلد ہی ٹیکوں کا اپنا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا
انہوں نے سنٹرل جیل میں خواتین قیدیوں کو ایل ای ڈی کا تحفہ بھی دیا۔
محمود بھٹی،حذیفہ قاسمی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ہمراہ تھے
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کو سپرٹنڈنٹ جیل نے سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے جیل میں مرد اور خواتین قیدیوں سے مسائل بھی دریافت کئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون