بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد وسیم نے عوامی شکایات پر پٹرول پمپس سے پٹرول کم پیمانے پر
فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزمیڈم شفق ناز کو پٹرول پمپس کے پیما نے چیک
کرنے کی ہدایت کی. جسپر ڈی او انڈسٹریز نے منچن آباد بہاولنگرروڈ پر قائم کئ پیٹرول پمپس اورگھمنڈ پور،
چک حبیبکا، پاکپتن روڈ اور منچن آباد میں قائم پٹرول پمپس سے کم پیمانے پر پٹرول فروخت کرنے پرمتعدد پٹرول پمپس سربمہر کرکے چالان عدالت بھجوا دئے
..
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
-ملک بھر کیطرح بہاولنگر ضلع کے نوجوانوں کے لیئے خوش خبری،نیشنل بنک آف پاکستان نے وزیراعظم
پاکستان عمران خان کے ویزن کیمطابق احساس کفالت کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت آسان ترین قرضوں کی
فراہمی کا آغاز کر دیا ہے ۔اسی سلسلہ میں نیشنل بنک آف پاکستان بہاولنگرمیں ایک پرو وقارتقریب منعقد ہوئی
جس میں محترمہ اعجاز فاطمہ مہمان خصوصی تھیں ۔
تقریب میں بہاولنگر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ورکنگ خواتین نے شرکت کی ۔
تقریب میں نیشنل بنک ریجنل ڈائریکٹر جناب محمدعمر وٹو نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے خواتین کو بہترین
معلومات فراہم کیں ۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )
ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا مرکزی جامع مسجد انوارِ مدینہ ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ
عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدارکی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ
سردار علی خان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے مرکزی
جامع مسجدانوارِ مدینہ بہاولنگرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے
سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا
ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں
اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ
پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔
ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز نے بھی عوام کوان کی دہلیز پر
بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون