دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سموگ اور فضائی آلودگی کا موجب بننے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

کھاد اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔اجلاس میں پرائس چیکنگ،خدمت مہم،ڈینگی،کورونا اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں،اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی اداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ معتدل موسم میں ڈینگی کے کیس بڑھ جاتے ہیں اس لئے ان ایام میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس یقینی بنائی جائے۔

ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے۔انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کورونا،خسرہ،روبیلا اور پولیو ویکسی نیشن کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

ٹیموں کی کڑی نگرانی کے ساتھ ہرممکن سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔کمشنر نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت میونسپل سروسز میں بہتری لائی جائے۔

صفائی،سیوریج اور دیگر عوامی مسائل بروقت حل کئے جائیں۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنرنے کہا کہ کھاد میں ملاوٹ اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

زراعت آفیسرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹوں میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کو پابند سلاسل کریں۔اجلاس میں دیگر معاملات پر بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب عدنان ارشد اولکھ ٹیم کو لے کر ضلع ڈیرہ غازی کے قبائلی علاقے اور پہاڑوں کے دامن میں پہنچ گئے۔

مویشی پال حضرات کو فراہم ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا اور قبائلیوں کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے انقلابی اقدامات سے متعلق آگاہی دی۔

ڈائریکٹر جنرل جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر،

ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام نظام الدین اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کوہ سلیمان کے علاقے ٹھیکر،سردار قلات بارتھی اور صوبائی سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور مویشی پال حضرات کے حالات کا خود جائزہ لیا۔

انہوں نیسول اور موبائل وٹرنری ڈسپنسریوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈاکٹرز اور معاون سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ وٹرنری ادویات کی موجودگی اور ریکارڈ چیک کیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کوہ سلیمان کی ترقی اور پہاڑوں میں وٹرنری سہولیات کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر اعلی کے اقدامات سے شعبہ لائیو سٹاک ترقی کررہا ہے۔ضلع کی وٹرنری ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ان کی نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔

وٹرنری سٹاف میں اضافی کے ساتھ مویشیوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت کی بہتر حکمت عملی اور ویکسی نیشن سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے کورونا کیسز میں واضح کمی آرہی ہے۔چیف ایکزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ

ضلع کی 41 فیصد آبادی کو پہلی ویکسین اور 29 فیصد کو مکمل ویکسینیٹ کردیا گیا ہے۔ضلع میں جاری روبیلاخسرہ،پولیو مہم میں کورونا ویکسی نیشن کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔

ضلع کے مراکز صحت اور دیگر سنٹرز پر معمول کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔روبیلا خسرہ مہم کا کورونا ویکسی نیشن پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر عتیق الرحمن نے مزید بتایا کہ گھر گھر کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ مقرر کردہ مراکز میں کورونا کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ

خسرہ روبیلا مہم کیلئے ٹیموں کو 20 سے 25 ہزار ویکسی نیشن کے اہداف دئیے گئے ہیں،ملک کی طویل ترین حفاظتی ٹیکوں کی مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر عامر شاہین کی ”قومی تخیل اور پاکستانی اینگلوفون 9/11 فکشن میں ” کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس

چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی جنہوں نے مصنف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

اور طلباء سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ رہیں۔ وائس چانسلر نے اچھے رویے کو فروغ دینے،

کیمپس کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مصنف نے سامعین کو اپنے تخلیقی سفر کے بارے میں بتایا اور

اپنی کتاب کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا اور ڈاکٹر راشدہ قاضی نے مصنف کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی

اور شعبہ میں اس طرح کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے شعبہ انگریزی کے سربراہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر محمد آصف نے تقریب کے شکریہ ادا کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت نے سموگ کو آفت قرار دے دیا ہے سموگ اور فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کارروائیوں کے ساتھ آگاہی مہم جاری ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیوروں اور مالکان سے ان کے سٹینڈ پر ملاقات کی۔

آگاہی لیکچر دیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے ڈرائیور مٹی،ریت اور دیگر عمارتی میٹریل لانے والی ٹرالیوں پر پیراشوٹ کپڑے کی پڑتال کا استعمال کریں۔

عمارتی میٹریل کو شاہراہوں اور راستوں پر گرنے سے بچائیں تاکہ وہ ہوا میں معلق رہ کر ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث نہ بنیں۔

سموگ اور دھند میں گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائیں۔ٹرالیوں پر بیک لائٹس کا استعمال اور دیگر احتیاطی و حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے کہا کہ اوور لوڈنگ،تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں۔

دن کے اوقات میں شہر میں پابندی کے حامل علاقوں میں بھاری ٹرانسپورٹ نہ لے جائیں۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں۔اس موقع آگاہی اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان آرٹس کونسل اوربلوچی ادبی سنگت کوہ سلیمان کے اشتراک سے آرٹس کونسل میں بلوچی مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا

جس میں کوہ سلیمان کے نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اس موقع پہ سامعین کی کثیر تعداد ہال میں موجود تھی اس نشست کو بلوچی ادبی سنگت کوہ سلیمان نے کوہ سلیمان کے معروف شاعر سعید تبسم مزاری کے

نام کیا جن کے نئے شائع شدہ مجموعہ کلام بیا تئی دستاں رژاں کو گذشتہ سال مست توکلی ادبی ایوارڈ سے نواز گیا.

یہ اعزازنہ صرف سعید تبسم مزاری بلکہ پوری بلوچی ادبی سنگت کوہ سلیمان کے لیے تھا پروگرام کے آغا ز میں شعرا نے ادبی بیٹھک میں ایک خاص نشست بھی کی جس میں صرف شعراء کرام تھے

بلوچی ادبی سنگت کے رفقاء اور خصوصاً بلوچی ادبی سنگت کے صدر زوراخ بزدار نے

ادبی بیٹھک کی تعریف کی اور آرٹ کونسل کے اس اقدا م کو سراہا سٹیج سیکرٹری کے فرائض شاعر حمید لغاری بلوچ نے سنبھالے اور پروگرام کی صدارت بزرگ شاعر نوربخش بزدار نے کی.

بلوچی ادبی سنگت کوہ سلیمان کے صدر زوراخ بزدار، جمیل بلوچ، احمد بلوچ، ابراہیم لاشاری عدنان بزدار، شوکت توکلی لغاری، قمرالدین بزدار، وقار بزدار، سعید اختر مزاری، حسنین مزاری، زوراخ بزدار،

سعید تبسم مزاری، چاچا اللہ بخش بزدار اور نوربخش بزدار اوردیگر نے کلام پیش کیا. قمرالدین بزدار کے شعری مجموعہ،،باری نہ گڑدی دوبرا کی تقریب رونمائی بھی ہوئی

ڈاکٹر غلام قاسم مجاہد قیصرانی نے بلوچی ادبی سنگت کے ادبی خدمات کو سراہا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

:حکومت پنجاب کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف گزشتہ روز کریک ڈاون کیا اور تین آئل ایجنسیاں سربمہر کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے.

محکمہ کے مراسلہ کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

گھنٹہ گھر چوک میں آئل ایجنسیوں کوسربمہر کرتے ہوئے دو افراد موجود عبدالغفور اور سونا قریشی کے خلاف تھانہ سٹی، نور والا چوٹی روڈ کوٹ چھٹہ میں حسین بخش کے خلاف مقدمات درج کرادیئے.

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے

تین دکانیں سربمہر کر دیں. انہوں نے آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے.

دکانداروں کو سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ فرٹیلائزر ڈیلرز کھادوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں،زائد منافع سے گریز کریں اور کسانوں کو ریلیف دیں،

حکومت مختلف کھادوں کی سپلائی چین کو بہتر بنا رہی ہے۔انہوں ان خیالات کا اظہار کھاد ڈیلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ اور فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کہا کہ ضلع میں کسی کو حکومت کے نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد پر کھاد فروخت نہیں کرنے دی جائے گی،

ڈیلرز منافع کی شرح کم رکھیں،ضلعی انتظامیہ ان کی سپورٹ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ دکانوں پر کھادوں کی قیمتیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں،

کمپنیوں سے رابطوں میں ہیں،سپلائی بہتر ہونے پر قیمتیں بھی کم ہوں گی،احمد حسن رانجھا نے کہا کہ زائد منافع کی شکایات پر انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں پر مجبور ہوگی،

ڈیلرز سٹاک کو کسانوں کی سہولت کیلئے مارکیٹوں میں لائیں،فصلوں کی کاشت کے وقت کسانوں کا احساس کریں۔

اس موقع پر ڈیلروں نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

:ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا،مہم کامیابی سے جاری ہے اور ڈیلی کے ٹارگٹ کوحاصل کرکے مجموعی ٹارگٹ کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے

،اس سلسلہ میں روزانہ کی پیش رفت جانچنے کیلئے جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور ڈی ایچ اوز

نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ روبیلا کے ٹیکے ہمارے بچوں کو بیماریوں سے بچائیں گے

روزانہ کے ٹارگٹ کے حصول کے لیے ہیلتھ سٹاف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ہمارے افسران مہم کے دوران درپیش مسائل کو موقع پر حل کرتے ہیں جس سے کامیابی مل رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیکے لگاتے وقت طبی مہارت کو مدنظر رکھا جائے تاکہ بچوں کی بلیڈنگ نہ ہو اور انہیں تکلیف بھی کم ہو۔ہماری مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیمیں بھی موقع پر ایشوز کی نشاندہی کرتی ہیں

جس سے خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ بھی دی۔

غازی یونیورسٹی کا مقصد اپنے طلباء کو سائنس اور آرٹس دونوں شعبوں میں جدید علم سے آراستہ کرنا ہے۔

اس سلسلے میں، شعبہ انگریزی ادب اور لسانیات کے شعبوں سے متعلق نئی کتابوں کی اشاعت کی نشاندہی کرنے کا خواہاں ہے جس کا واحد مقصد طلبہ کے علم کو تازہ رکھنا ہے۔

9/11 حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا واقعہ ہونے کے ناطے نے ادب پر بھی اپنے اثرات چھوڑے ہیں اور 9/11 کے بعد کے بیشتر ادب نے اس انسانی المیے کے

مختلف پہلوؤں کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے اور انسانی حالت پر اس کے اثرات کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے۔ پوسٹ کالونیل/پاکستانی ادب کے میدان میں ہونے والی تحقیق نے اس عظیم سانحے سے

پہلے اور بعد میں انسانی حالت زار کی عکاسی کی ہے اور قارئین کو اس خصوصی موضوع پر لکھے گئے افسانوں کی کثرت سے روشناس کرایا ہے۔

ڈاکٹر عامر شاہین، ایک مشہور استاد اور فکشن کے شوقین قاری نے حال ہی میں 9/11 کے افسانے کے حوالے سے ہمارے علم میں اپنی تحقیق شدہ کتاب کے

عنوان سے "National Imagination And Diasporic Identities In ‘Pakistani Anglophone 9/11 Fiction” کے ذریعے اضافہ کیا ہے۔

یہ کتاب 9/11 کے واقعے کے بعد پاکستانی شہریوں، پاکستانی تارکین وطن اور پاکستانی امریکیوں کے سماجی و سیاسی تناظر کے پس منظر میں فرضی نمائندگیوں کی چھان بین کرتی ہے۔

چونکہ پوسٹ کالونیل لٹریچر ہمارے ایم اے اور بی ایس کے نصاب کا حصہ ہے، اس لیے انگریزی کے شعبہ نے اپنے طلبہ کو فکشن کے استاد کے کام سے واقف کرانا مناسب سمجھا تاکہ

اس کے طلبہ نئی صنف کے بارے میں جان سکیں اور اندازہ لگا سکیں کہ پاکستانی افسانہ کس طرح ہے۔ مصنفین نے اس شکل کو دیکھا ہے

اور تاریخ کے مختلف پہلوؤں سے نمٹا ہے۔
گذشتہ روز ڈپارٹمنٹ نے غازی یونیورسٹی کےسیمینار ہال میں ڈاکٹر عامر شاہین کی کتاب "قومی تخیل اور پاکستانی اینگلوفون 9/11 فکشن میں” کے عنوان سے کتاب کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کی صدارت لائق وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (TI) نے کی جنہوں نے مصنف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

اور طلباء سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے اپ ڈیٹ رہیں۔ کھیتوں مزید برآں، وائس چانسلر نے اچھے رویے کو فروغ دینے اور کیمپس کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مصنف نے سامعین کو اپنے تخلیقی سفر کے بارے میں بتایا اور اپنی کتاب کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا اور ڈاکٹر راشدہ قاضی نے مصنف کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور شعبہ میں اس طرح کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے

شعبہ انگریزی کے سربراہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ آخر میں شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر محمد آصف نے تقریب میں بھرپور شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں تیز۔۔۔

ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،ٹی سٹال سمیت178فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ30ہزارروپے کے جرمانے عائد،140 کلو مصالحہ جات،150 عدد خراب انڈےتلف،152شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان19نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر ٹی سٹال کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر ملک شاپ،کریانہ،سٹور اور ہوٹل کو 27 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ہوٹل کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر 7 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس

کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں معروف ہوٹل کو غیر معیاری خوراک استعمال کرنے پر 30 ہزار روپے

جرمانہ عائد کردیا اور140کلو مصالحہ جات اور مرچیں تلف کردیں۔ اسی طرح سےبہاولنگر میں بھی سپر سٹور میں اشیاء کی چیکنگ کرتے ہوئے 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

اور150 خراب انڈے تلف کردئے۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں مصری پتاشہ یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔

صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مظفرگڑھ

ملاوٹ مافیا نے مل کر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو حراساں اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔ت

رجمان پنجاب فوڈ اتھارتی

گزشتہ روز غازی گھاٹ پر ہونے والا واقعہ تاجروں کی طرف سے سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مطلوبہ جرمانے کی رکوری کی بنا پر ہی فوڈ پوائنٹ کا وزٹ کیا جاتا ہے۔

فوڈ بزنس مالک اور مطلوبہ ملزمان کےخلاف تھانہ کرم داد قریشی میں ایف آئی آر ردج کروادی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام شعبہ جات سو فیصد شفافیت اور قوانین کے عین مطابق کام کرتے ہیں۔

ملاوٹ مافیا کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ادارہ میں کسی سفارش،

بدعنوانی یا کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ادارے میں تمام امور بدعنوانی سے پاک اورقوانین کے مطابق ہی کیے جاتے ہیں۔

قوانین،معیار اور میرٹ پر 100فیصد قائم رہنا ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی بہترین سپرویژن کی بدولت اغواء ہوے والا بچہ بلاول 15 گھنٹے کے اندر اندر بحفاظت بازیاب، سہولت کار گرفتار۔

گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ نامعلوم ملزمان نے خیر محمد کو فائرنگ کر کے زخمی جبکہ بلاول کو اغواء کر کے لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد علی وسیم خود موقع پر گئے اور ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب اور

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک عرفان افتخار کو مغوی بلاول کو بحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات دئے۔

ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک عرفان افتخار معہ ٹیم کی کاوشوں سے اغواء ہونے والے بچہ بلاول کو 15گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کرا لیا گیا۔

بلاول کے اغواء میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

دیگر فرار ہونے والے ملزمان یعقوب، موسی اور عثمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے تحفظ کے کئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

About The Author