نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کے دو جونئیر سائیکلسٹ بحرین میں روڈ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کو تیار

لاہور کے طلال خان اور فیصل آباد کی حرا مقصود کا شمار ان چند جونئیر سائیکلسٹ میں ہوتا ہے

پاکستان کے دو جونئیر سائیکلسٹ بحرین میں روڈ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کو تیار ہیں

حرا مقصود اور طلال خان بائیس نومبر کو منامہ روانہ ہوں گے، کہتے ہیں

غیرملکی کوچز سے سیکھ کر صلاحیتوں میں نکھار آئے گا

سائیکلنگ میں کچھ کر دکھانے کا عزم،، لاہور کے طلال خان اور فیصل آباد کی حرا مقصود کا شمار ان چند

جونئیر سائیکلسٹ میں ہوتا ہے جنہوں نے قومی سطح پر بے شمار میڈلز جیت کر بحرین روڈ ٹریننگ کیمپ میں

اپنی جگہ پکی کی

دونوں سائیکلسٹ کا اسٹیمنا بے مثال اور سٹرینتھ کمال ہے، کہتے ہیں ٹریننگ کیمپ سے فائدہ اٹھا کر ملک کا

نام روشن کریں گے
"

کوشش یہی ہے وہاں کے کوچز سیکھیں جس سے پاکستان کو فائدہ ہو

لڑکیاں سائیکنگ میں آگے نہیں آتی ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ میں سب کے لیے مثال بنوں اور پاکستان کا جھنڈا سربلند کروں”

جنرل سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے مطابق دونوں سائیکلسٹ میرٹ پر منتخب ہوئے

امید ہے اس سے پاکستان کی سائیکلنگ میں بہتری آئے گی

معظم خان ،، سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ،،، "دو ہزار تین سے اب تک ہونیوالے نیشنل ایونٹس میں

سب سے زیادہ میڈلز لینے والے بچوں کو منتخب کیا ہے ،،، پہلے ایک سائیکلسٹ بھیجا تھا اب ہم دو

سائیکلسٹ بھیج رہے ہیں ،، کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا ان کی سائیکلنگ مزید بہتر ہوگی”

عالمی روڈ ٹریننگ کیمپ ایک ہفتے تک جاری رہے گا

قومی سائیکلسٹ کے تمام اخراجات بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن برداشت کرے گی

About The Author