دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کو سیاحوں کیلئے جاذب نظر اور بہتر سہولیات کا مرکز بنایا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کردیں

کمشنرنے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ فورٹ منرو کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیا

جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نے کہا کہ

فورٹ منرو میں پانی،بجلی،سکیورٹی،صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائیگا۔کوہ سلیمان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے

میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔افسران فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کرتے نظر آئیں۔کمشنر نے کہا کہ وہ

بھی ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کریں گی۔کہیں بھی کوتاہی نظر آنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں،

دونوں اضلاع کے قبائلیوں کی محرومی دور کرنے کیلئے افسران کو ذاتی دلچسپی دکھانا ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ فورٹ منرو میں سرکاری عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا۔

جاری منصوبوں کے ساتھ نئے منصوبوں کیلئے سفارشات تیار کی جائیں۔کوہ سلیمان رینج میں پارک ویز، داخلی و خارجی گیٹس کی تنصیب اورروڈ نیٹ ورک کو بہتر کیا جائیگا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں جاری خسرہ روبیلا مہم کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس کی صدارت یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں،ڈی ایچ اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ خسرہ روبیلا کے ٹیکہ جات مفاد عامہ کے تحت بچوں کو لگائے جارہے ہیں،ہیلتھ سٹاف بڑی محنت اور خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے،انہوں نے کہا کہ

مہم کے دوران مائیکروپلان پر عمل اور پیش آنیوالے ایشوز کو موقع پر ہی حل کیا جائے،ٹیکے لگاتے وقت ٹیکنیکل معاملات کو بہتر بنایا جائے،مانیٹرنگ و انسپکشن ٹیموں کی نشاندہی پر طبی عملے کو فوری متحرک کیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ خسرہ روبیلا مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی

اور اس دوران ضلع میں 9ماہ سے 15 سال تک کے1259792 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

،مہم کے تیسرے روز ایک لاکھ چار ہزار آٹھ سو اڑسٹھ بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں

جس کی کوریج ایک سو تیرہ عشاریہ دو فیصد ہے،انہوں نے بتایا کہ ضلع میں تعلیم،صحت اور ای پی

آئی مراکز سمیت گھروں کیلئے946 ٹیمیں کام کررہی ہیں،ٹیموں کو روزانہ105009بچوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے روبیلا کی پہلی مرتبہ ویکسین متعارف کرائی ہے

اور اسے حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا ہے،ہم جلد ہی ٹیکوں کا اپنا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے

اجلاس میں مہم کے دوران معاملات بہتری کیلئے دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں مچھلی کی خرید و فروخت کیلئے سیل پوائنٹ قائم کیا جائے گاجس کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. سیکرٹری جنگلات ماہی پروری و جنگلی حیات جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کرتے ہوئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا.

انہوں نے مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا. ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لینے کے ساتھ افسران کے اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات، ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب ڈاکٹر خالدپرویز اوردیگر موجود تھے.

سیکرٹری جنگلات نے غازیگھاٹ پر کیج کلچر پراجیکٹ اور دراہمہ میں فش سیڈ نرسری، بیماری کی تشخیصی لیبارٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کے دفتر کا معائنہ کیا.

انہوں نے محکمانہ امور پر بریفنگ لی. سیکرٹری ماہی پروری نے ڈیرہ غازیخان میں مچھلی کی خریدو فروخت کے مرکز کے قیام کیلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا.

انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے معیار اور کام کی رفتار پر نظر رکھی جائے.

افسران فرائض سنجیدگی سے انجام دیں. کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. سرفراز مگسی نے مظفرگڑھ میں تلاپیہ فش ہیچری اور دیگر پراجیکٹ کا جائزہ لیا.

محکمہ بلڈنگز میں ایس ڈبلیو اے آر سی کے فنڈز اور منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ لی. سیکرٹری جنگلات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مطلوبہ فنڈز کی ڈیمانڈ جلد بھیجی جائے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں فوٹو گرافی اور میڈیا کلب قائم کر دیاگیا ہے. جس کے کنوینر پروفیسر شعیب رضا ہوں گے.

ادارہ کے مراسلہ کے مطابق کلب کے اراکین کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں طلبہ محمد حسنین اظہر، احمد کمال لغاری، محمد باسط علی، محمد احمد عبداللہ، محمد شہزاد ،محمد مغیث حسن او رمحمد احمد کے

علاوہ ناظم امور طلبہ ڈاکٹر محمد ابراہیم اوردیگر موجو دتھے. اجلاس میں بتایاگیاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی ہدایت پر میڈیاکلب کا قیام عمل میں لایاگیا ہے

جس کا مقصد فوٹو گرافی، ویڈیو گرافی، وی لاگنگ، گرافک ڈیزائن اور میڈیا کے مختلف شعبوں کیلئے تحریر کیلئے طلباؤطالبات اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لا سکیں گے.

پروفیسر شعیب رضا نے بتایاکہ کلب کے قیام سے زیر تعلیم طلباؤطالبات کو فنی تربیت دی جاسکے گی.

کلب کی زیر نگرانی تربیتی سیشن، سیمینار، ورکشاپ اور تصویری نمائش کا انعقاد کرایاجائے گا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کھاد اور اشیائے خوردو نوش کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرتونسہ محمد اسد چانڈیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے گزشتہ روز کھاد مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے

قانون کی خلاف ورزی پر تین مقدمات کیلئے استغاثے جمع کرانے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے

پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ پانچ ہزارروپے جرمانہ عائد کیا انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے والی خسرہ روبیلا ٹیموں کو بھی چیک کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرتونسہ میں ماڈل ڈیری فارم کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں. سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب محمد ارشد اولکھ نے تونسہ میں چٹ پانی کے

مقام پر ماڈل لائیو سٹاک فارم کیلئے مجوزہ جگہ کے معائنہ کے ساتھ بارتھی اور کوہ سلیمان کے دیگر علاقوں میں ویٹرنری ڈسپنسریوں، موبائل وین اور محکمہ کے جاری ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لیا.

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین اوردیگر افسران ہمراہ تھے.

سیکرٹری لائیو سٹاک کو بتایاگیا کہ ماڈل ڈیری فارم کیلئے پچاس ایکڑ سے زائد رقبہ درکار ہو گا پانی اوردیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی.

ماڈل فارم کے قیام سے نہ صرف شعبہ لائیو سٹاک کو ترقی ملے گی بلکہ کوہ سلیمان کے باشندوں کی معاشی حالت بہتر کرنے میں مدد ملے گی.

کوہ سلیمان کے مکینوں کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک پر منحصر ہے سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ ماڈل لائیو سٹاک فارم کے قیام سے تونسہ، کوہ سلیمان اور ضلع میں دود ھ اور گوشت کی پیداوار کے حوالے

سے مزید بہتری آئے گی انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کو گھر کی دہلیز کے نزدیک مویشیوں کے علاج معالجہ، ویکسی نیشن کی سہولیات فراہم کی جائیں.

نئی ویٹرنری ڈسپنسریوں کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیاجائے.

موبائل ڈسپنسریوں کے ذریعے میدانی علاقوں کے علاوہ پہاڑوں کے دامن میں جا کر بے ز بان مویشیوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات دی جائیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ڈی جی خان،سخی سروراورکوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ،مٹ چانڈیہ میں

گندم کی فصل اور کھجوروں کے تاریخی باغ کا معائنہ کیا۔کاشتکاروں کے مسائل سنے اور حل کیلئے

یقین دہانی کرائی۔کاشتکاروں سے حکومت کی جانب سے سبسڈی پر زرعی مداخل کی فراہمی بارے استفسار کیا۔اس موقع پر کاشتکاروں نے کوہ سلیمان کیلئے خصوصی سبسڈی پر گندم،

سبزیوں اور چارہ جات کی جدید اقسام کے بیج دینے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزداراور محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید بیج کی فراہمی،ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ،واٹر مینجمنٹ اور سوائل کنزرویشن سکیموں پر سبسڈی نے زراعت میں نئی روح پھونک دی ہے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوہ سلیمان کے علاقہ سرتھوخ میں کاشتکاروں کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پہاڑی علاقوں میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرکے یہاں کے کاشتکاروں کی مالی حالت کو سنوارا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

کوہ سلیمان میں یونین کونسل کی سطح پر 30 ملین روپے کی لاگت سے محکمہ زراعت توسیع کے 10 نئے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں تاکہ

مقامی سطح پر کاشتکاروں کی رہنمائی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہ سیلمان میں 189ملین روپے کی لاگت سے زراعت کی ترقی کا مربوط منصوبہ جاری ہے

جس کے تحت کاشتکاروں کو 90فیصد سبسڈی پر گندم، چارہ جات کی جدید اقسام کے بیج،پھلدار پودوں کی اعلیٰ اقسام اورموسم سرما وگرما کی سبزیوں کے بیج مفت فراہم کئے گئے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی زراعت  کے فروغ میں آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے جس کیلئے کاشتکاروں کو بھرپور فنی رہنمائی ومالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

شعبہ واٹر مینجمنٹ اور سوائل کنزرویشن کے تحت پانی ذخیرہ کرنے کیلئے تالاب تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتہ فصلات، سبزیوں اور باغات کی مناسب وقت پر باکفایت آبپاشی کی جاسکے۔

پہاڑی علاقوں کے حساب سے نئی اریگیشن سکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقہ میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت کے جوائنٹ ونچر کے تحت زیتون،

کھجور اور سٹرس کے باغات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت 35ایکڑ پرسٹرس کے 7ہزار سے زائد پودے،6ایکڑ پر کھجور کی اعلیٰ اقسام کے 804پودے اور75ایکڑ پر زیتون کے

ساڑھے 14ہزار سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں۔کاشتکاروں تک جدید پیداواری ٹیکنالوجی پہنچانے اور انہیں رول ماڈل کے طور پر دیکھانے کیلئے مختلف فصلوں،

سبزیات اور باغات کے نمائشی پلاٹس بھی لگائے گئے ہیں تاکہ کاشتکارعملی نمونہ دیکھ کراس پر پیرا ہوں اور اپنی فی ایکڑ پیداوار اور منافع میں خاطر خواہ اضافہ کرسکیں۔

سیکرٹری زراعتجنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ذرائع آمد ورفت یہاں کے لوگوں کا بہت بڑا مسئلہ رہا ہے

موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا کر ذرائع آمدورفت کو سہل بنارہی ہے۔

روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری لاکرفارم سے مارکیٹ تک زرعی اجناس کی رسائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سیکرٹری زراعت نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے جاری سکیمیں مقرر کردہ مدت میں مکمل کی جائیں اور ان کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ان حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں قبائلی علاقوں کے کاشتکاروں کی پسماندگی دور ہوگی اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،

ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد، اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر بہادر حسین خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد دوران میٹنگ ضلع میں ہونے والے کرائم کا تفصیلی جائزہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے جرائم کے خاتمے،

مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کی۔

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا ایس ڈی پی اوز سرکل سٹی،

سرکل صدر اور سرکل کوٹ چھٹہ، اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔

اس دوران سرکل وائز پولیس پرفارمنس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ڈی پی او نے ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات، چوری و ڈکیتی شدہ مال موٹر سائیکل،

موبائل فون کی برآمدگی، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، TOs کے خلاف کاروائی اور معاشرتی جرائم کے خلاف کی جانے والی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ تمام پینڈنگ مقدمات ہائے جتنے بھی زیر تفتیش ہیں

ان کو میرٹ پر سنتے ہوئے بروقت یکسو کریں جبکہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری اور ملزمان کوچالان کیے جانے کے حوالے سے اظہاربرہمی کرتے ہوئے

جملہ پولیس افسران کو سختی سے تاکید کی کہ اس ضمن میں کاروائی کو مزید بہتربنایا جائے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کسی بھی

تھانہ میں غیر قانونی حراست اور تشددکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور جملہ ایس ایچ اوز اپنے مقررہ وقت میں تھانہ میں موجود رہیں اور عوامی شکایات سنیں۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ معاشرتی جرائم میں منشیات کے خاتمے ،

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، ہوائی فائرنگ، جواریوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

علاقہ تھانہ کوٹ مبارک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خیر محمد نامی شخص زخمی جبکہ

بلاول نامی لڑکے کو ملزمان اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس کو اطلاع دی گئی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خیر محمد کو زخمی کر دیا جبکہ محمد بلاول کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے خود موقع واردات کا وزٹ کیا۔

ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک کو وقوعہ میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کرنے اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرنے کے احکامات دئے۔

عوام الناس کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

About The Author