دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ریونیو،ڈیجیٹل گرداوری،پرائس کنٹرول اور خدمت مہم کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران اجلاس میں شریک ہوئے.کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران فعال کردار ادا کریں۔

سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کی گرفتاری، جائیداد قرقی سمیت دیگر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

کمشنرنے کہا کہ وراثتی جائیداد میں خاتون کو اس کے حق محروم کرنے کی سازشیں کامیاب نہ ہونے دی جائیں۔ خاتون کو اس کا حق دلانا ریونیو افسر کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

وراثتی انتقال کے اندارج سے قبل ضروری جانچ پڑتال اور تصدیق یقینی بنائی جائے تاہم اندارج میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ افسران زیر التوا جوڈیشل کیسز اور انکوائریز جلد نمٹائیں۔

کمشنر نے ڈیجیٹل گرداوری کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران دیگر فرائض کے ساتھ فیلڈ میں آن لائن گرداوری جلد مکمل کریں۔ دیہی مراکز مال کو مزید فعال کیا جائے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ گھر کی دہلیز پر فرد ملکیت،انتقال اور دیگر ریونیو دستاویزات کے اجراء کیلئے دیہی مراکز مال کا قیام حکومت کا احسن اقدام ہے۔پراجیکٹ کی کامیابی اور سائلین کے مسائل کے بروقت حل کیلئے افسران ذاتی دلچسپی لیں۔

مالی بدعنوانی اور بد انتظامی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران کے پاس پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے بھی اختیارات ہیں مجسٹریٹ غریب عوام کے مفادات کا بھی تحفظ کریں۔

سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں نکلا جائے اور ناجائز منافع خوروں کو پابند سلاسل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔کھاد کی کنٹرول نرخ پر دستیابی اور خدمت مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر زچہ بچہ کی صحت کے ساتھ غریب خاندان کی مالی پرورش کے پروگرام "آغوش ” کا آغاز کر دیاگیاہے

پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازیخان، راجن پور اور مظفرگڑھ سمیت صوبہ کے گیارہ اضلاع میں ماؤں اور بچوں کی بہتر صحت کیلئے خاندان کی مالی کفالت کی جائے گی

جس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ قواعد و ضوابط پر پورااترنے والے خاندان کو مرحلہ وار مالی امداد دی جائے گی.

پنجاب سوشل سکیورٹی پروٹیکشن اتھارٹی، پنجاب ہیومن کیپیٹل پراجیکٹ، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے.

یہ بات ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پنجا ب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان طاہر ترین نے ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان ڈویژن رحیم طلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید جتوئی، انفارمیشن آفیسر چوھدری خالد رسول اورڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسر افضل بزدار

اوردیگر موجو دتھے. اس موقع پر بتایاگیا کہ زچہ بچہ کی بہتر صحت کیلئے حاملہ او ردودھ پلانے والی ماؤں کی مشروط مالی معاونت کی جائے گی.

آغوش پروگرام میں شمولیت او رمالی امداد حاصل کرنے کیلئے رجسٹرڈ خواتین رقم کی پہلی قسط وصول کرنے کیلئے بنک آف پنجاب کی برانچ میں جا کر بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گی

پہلے مرحلے میں خواتین شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی مرکز صحت میں جا کر پروگرام میں اپنا اندراج کرائیں گی

دوسرے مرحلے میں چارٹ کے مطابق حمل سے تین ماہ، پہلا معائنہ، چار سے چھ ماہ تک دوسرا معائنہ، حمل کے آٹھویں مہینے تیسرا اور نویں مہینے چوتھا معائنہ متعلقہ مرکز صحت سے کرایا جائے گا.

محفوظ زچگی کے بعد پیغام موصول ہونے پر قریبی کیش سنٹر سے تین ہزار روپے وصول کیے جائیں گے. ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے بتایا کہ

قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے خاندان کو علاج معالجہ کے ساتھ لائیو سٹاک اور دیگر چھوٹے کاروبار کیلئے 76ہزار روپے بھی دیئے جانے پر غور کیاجارہاہے

بچوں کی تعلیم کیلئے تعلیمی اداروں میں ارلی چائلڈ روم بھی بنائے جائیں گے.

ضلعی فوکل پرسن نے بتایا کہ مستحق خواتین کی رجسٹریشن کیلئے بھی بے نظیر انکم سپورٹ کے آفسز میں خصوصی کاونٹر ز قائم کر دیئے گئے ہیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تینوں بورڈز کی انتظامیہ کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے پہلے

سکول اولمپکس کامیاب رہے،سپورٹس فیس کی مد میں وصول کردہ فنڈز کی ایسی مثبت سرگرمیوں میں استعمال سے ہمیں مستقبل میں عالمی معیار کے کھلاڑی دستیاب ہوں گے

ایسی ہم نصابی سرگرمیوں کے احیاء کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ڈپٹی کنٹرولر نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان بورڈ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انعامات کے لیے مالی معاونت فراہم کی اورآئندہ بھی سکول اولمپکس کا تسلسل کے ساتھ انعقاد یقینی بنایا جائے گا

تاکہ ہمارے نونہالوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب سکول اولمپکس کے انعقاد پر وہوزیر مملکت زرتاج گل وزیر

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی سمیت سیکرٹری ایجوکیشن احتشام انور،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید،سیکرٹری بلال شاہین اور

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور 400 بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر مکمل ہونے سے خطہ کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی میسر ہوں گی۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان، سردار فتح محمد بزدار

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور مدراینڈ چائلڈ بلاک ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر بنیادی اور دیہی مراکز صحت کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ

لوگوں کو صحت عامہ کی تمام سہولیات ایک ہی جگہ پر میسر ہوں اور انہیں مختلف ہسپتالوں کے دھکے نہ کھانے پڑیں۔

انہوں نے پرنسپل غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے قیام کے لیے ورکنگ پلان بنایا جائے تاکہ

روزمرہ کے اور دیگر ایمرجنسی نوعیت کے معاملات کوہسپتال میں ہی فوری طور پر نمٹایا جا سکے۔ مزید یہ کہ سنئیر ڈاکٹر زسے مذاکرات کیے جائیں

اور انہیں ہسپتال میں ہی پرائیویٹ مریضوں کو کنسلٹنسی دینے کے لیے قائل کیا جائے۔

انہوں نے سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ٹیچنگ اسپتال میں 400 بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران ہدایات دیں کہ

تعمیراتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار کو بڑھایا جائے مگر اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ

کام اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری ہے.

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے فیلڈ میں جا کر ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر ووٹوں کی تصدیق کے عمل کی نگرانی کی.

آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ قوم کو ووٹ کے اندراج، درستگی کیلئے الیکشن کمشن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے قومی فریضہ کی انجام دہی ممکن بنانے کی ترغیب دی.انہوں نے بتایاکہ

الیکشن کمشن کی طرف سے ووٹوں کی تصدیق کا عمل چھ دسمبر 2021تک جاری رہے گا

الیکشن کمیشن کا عملہ اس سلسلہ میں شہریوں کے گھروں میں جاکر انکے ووٹ کی تصدیق کیلئے کام میں مصروف ہے

اس حوالے سے اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر،شمارکنندگان سپروائزرز،1310 شمار کنندگان گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کیلئے سرگرم عمل ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے عوام سے کہا ہے کہ

گھر گھر ووٹرز تصدیقی عمل کے دوران اپنے اور اہلخانہ کے ووٹوں کے اندراج و کوائف کی درستگی اور وفات پانے والوں کے ناموں کے اخراج سے متعلق قومی فریضہ میں الیکشن کمیشن کے سٹاف سے تعاون کریں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں خسرہ،روبیلا مہم کامیابی سے جاری ہے،ہماری ترجیح ہے کہ

ہر بچہ اس ویکسین سے مستفید ہو،اس مقصد کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں، سکولوں اور مختص مراکز پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے شہری انتظامیہ کے ساتھ ساتھ خود بھی سرگرمیاں جاری رکھیں

گھروں میں مچھر داخل نہ ہونے دیں، دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں لگائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی اور خسرہ،روبیلا مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر اطہر سکھانی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی قیصر عباس رند نے کہا کہ ڈینگی مچھر اب موسم کی تبدیلی کے باعث گھرمیں داخل ہوگا

اس لیے ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے،شہری کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں،کھڑے پانی کی نکاسی کو ممکن بنائیں

رات کے وقت گھروں کے دروازوں،روشن دانوں، کھڑکیوں کو بند رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ڈینگی کے ساتھ خسرہ روبیلا مہم بھی چلارہا ہے، مہم کے ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کی خدمات حاصل کی جائیں،

سب کے تعاون سے ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک پنجاب کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک
ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر اورانچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمدنے سپیشل ایجوکیشن سکول و کالج میں ٹریفک آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

طلبہ اور اساتذہ سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک اورعینک استعمال کریں. انہوں نے کہاکہ

موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہنیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں اس موقع پرشرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملاوٹ مافیا کی سر کوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سر گرم عمل۔۔۔

آٹا چکی،سپر سٹور،ملک کولیکشن سنٹر،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،ڈرنک کارنرسمیت226فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ35ہزارروپے کے جرمانے عائد،55 لٹر دودھ،314 ساشے گٹکا تلف،157شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 17نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں 25 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کرتے ہوئے

آئس کریم شاپ اور آٹا چکی کو 13 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےناقص انتظامات پر سپر سٹور،کریانہ سٹور،ملک شاپ اور ہوٹل کو 46 ہزار روپے کا

جرمانہ عائد کردیا۔اس کے علاوہ لیہ میں ملک کولیکشن سنٹر کو پانی ملے دودھ کی فروخت پر28 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری

یونٹ کو 13 ہزار روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے 314 ساشے گٹکا کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں 30 لٹر دودھ ملاوٹی تلف کرتے ہوئے

ملک شاپ اور بیکری ہونٹ کو 16 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی بہاولنگر میں کریانہ سٹور اور ڈرنک کارنر کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب، تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں کی لو گوں کو ان کی دہلیز بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے

عمل کی مانیٹرنگ خود کروں گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے تمام مراکز صحت کو لوگوں کو

بہترین اور بروقت طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ اور دیہی مرکز صحت بارتھی کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کوبلاامتیاز سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ہمہ قسمی ضرروی ادویات کی 100فی صد دستیابی، صفائی کی بہترین صورتحال، اسپتالوں کی عمارات کی خصوصی دیکھ بھال، مرمتی اور تزین و آرائش کا پر خصوصی فوکس کیا جائے۔

مزید کہ قواعد و ضوابط پورے کرتے ہوئے ہیلتھ کونسل کے ذریعے مالی معاملات نمٹائے جائیں اور غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کو ہدایت کی کہ ضلع میں محکمہ صحت کے

جاری ترقیاتی منصوبوں کی بھر پور مانیٹرنگ کی جائے اور ان منصوبوں پر استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے صحتِ عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضلع ڈیرہ غازیخان

تونسہ پولیس نے پاک آرمی کے جوان ظہور احمد کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ‘ ملزمان گرفتار

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ خان وقاص نذیر ،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر اندھے قتل کے ملزمان ٹریس

تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ منظور احمد ولد نورنگ خان عرف عیسیٰ ذات سنجرانی، پتہ : سکنہ بوہڑ تونسہ شریف نے تھانہ سٹی تونسہ پولیس کو درخواست دی کہ حقیقی بھائی ظہور احمد ولد نورنگ خان

عرف عیسی جو کہ تقریبا دس سال سے پاک آرمی میں ملازمت کرتا ہےکی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس سے پانچ بچے دو بیٹے اور تین بیٹیاں پیدا ہوئیں

جو زندہ حیات ہیں دونوں میاں بیوی محلہ گھلو والا تونسہ شریف میں رہائش پذیر تھے مورخہ 03.11.2021کو پسرم ظہور احمد اپنی نوکری سے چھٹی پر آیا بھابھی ام نے مورخہ05.11.21 کو مجھے بذریعہ ٹیلی فون ب

تلایا کہ مسمی ظہور احمد برادرم مورخہ 4.11.21 کو قریب 10بجے دن گھر سے یہ کہہ کر گیا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شکار پر جارہا ہے

شام تک واپس نہ آیا ہےاپنی طور پر تلاش کرتی رہی نہ ملا۔مورخہ 09.11.21 قریب -/1 بجیدن اطلاع ملی کہ چشمہ رائٹ بنک کینال ہیڈ منگڑوٹھہ سے پلاسٹک گٹو میں بند نامعلوم نعش پڑی ہے

وارثان نے نعش کو شناخت کیا حسب ضابطہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ میں مقدمہ درج ہوا۔
نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے اے ایس پی سرکل تونسہ میرروحل خان نے اپنی زیر نگرانی

ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی جس میں محمد انظر ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ،انسپکٹر شکیل احمد بخاری ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ،امان اللہ خان اور ITانچارج تصور عباس ممبران شامل تھے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے

اے ایس پی سرکل تونسہ میرروحل خان نے خوداس کیس پر ورک کیا رات کے چند گھنٹوں میں نامعلوم ملزمان کو ثبوتوں کے ہمراہ ٹریس آوٹ کیا۔

گرفتاری ملزمان کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا مقتول کی بیوی ملزمہ زرینہ بی بی ،محمد خان ولد عمر سکنہ تونسہ شریف کوگرفتارکیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اقرار جرم کیا۔مقتول کی بیوی ملزمہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ

محمد حنیف ولد حاجی محمد عثمان سکنہ خواجہ ٹاون ،محمد خان کے ساتھ مل کر نشے آور چیز پلا کر گردن میں رسی ڈال کر کرنٹ لگا کر اپنے شوہر ظہور احمدکوبے دردی سے قتل کیا ۔

قتل کرنے کےبعد گٹو میں نعش کو بند کرکے نہر میں نعش پھینک دی۔مقامی پولیس تیسرے ملزم کی گرفتاری

کے لیے کوشاں ہے۔
اس موقع پر اے ایس پی میرروحل خان نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اور DPO

ڈیرہ غازیخان کی روزانہ کی ہدایات پرتونسہ پولیس نے پاک آرمی کے نوجوان ظہور احمد کے اندھے قتل کو ٹریس کرنا ایک بہترین کاروائی میں شمار ہوتی ہے

اس لئے میں تمام جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دیتا ہوں

آخر میں مدعی فیملی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ہمیں یقین تھا کہ اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان اور اس کی ٹیم ہمارے قاتل جلد ٹریس کرے گی

اور ہماری بروقت انصاف ملے گا جو انہوں ہماری سوچ سے زیادہ اتنے قیل وقت میں نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کیا

ہمیں فخر ہے کہ ایسے پولیس آفسران تونسہ میں تعینات جو دوسروں کا غم اپنا سمجھتے ہیں

ہم تونسہ پولیس کے انتہائی شکر گزار ہیں

About The Author