وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے جنوبی پنجاب کے تین اضلاع راجن پور،مظفر گڑھ اور ملتان کے طوفانی دورے
خواجہ غلام فریدؒ کے دربارکی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا،
خسرہ ا ور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے راجن پورمیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات،مختلف تقریبات میں شرکت کی
دربار خواجہ غلام فریدؒ میں زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے:عثمان بزدار
خواجہ غلام فریدؒ کے دربار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا،پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی
ہدایت
وزیراعلیٰ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،اراکین صوبائی اسمبلی اورپارٹی
عہدیداران کی ملاقات
360
ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، ماضی میں راجن پور جیسے اضلاع کو جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا
پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کو 35فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا،سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کو
صرف 17فیصد ترقیاتی فنڈز دیئے
وزیراعلیٰ کی راجن پورمیں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد دریشک ایم پی اے کے بیٹے کی
دعوت ولیمہ میں شرکت
وزیراعلیٰ کی مظفر گڑھ میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی کی رہائشگاہ آمد،والدہ کے انتقال پراظہار
تعزیت،فاتحہ خوانی کی
وزیراعلیٰ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ،بچوں کو خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح
کیا
مہم 15سے27نومبرتک جاری رہے گی،35ہزارسے زائدٹیمیں فیلڈ میں جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی
ڈیڑھ لاکھ سے زائد عملہ اس مہم میں حصہ لے گا،سکولوں اورمراکز صحت میں بھی حفاظتی ٹیکہ لگانے
کیلئے انتظامات کیے ہیں وزیراعلیٰ کی ملتان میں مشیر جاویداختر ا نصاری کی رہائش گاہ آمد، بھائی حاجی
امین انصاری کی وفات پراظہار افسوس
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکارکن پنجاب اسمبلی مخدوم رضاحسین بخاری کے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور14نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج جنوبی پنجاب کے تین اضلاع راجن پور،مظفر گڑھ
اور ملتان کے طوفانی دورے کیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اورخسرہ ا ور
روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے کوٹ مٹھن میں خواجہ غلام فریدؒ کے دربارکی اپ
گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔
وزیراعلیٰ کی خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر حاضری،دربار خواجہ غلام فریدؒکی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا
سنگ بنیاد رکھا:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے راجن پورکے علاقے کوٹ مٹھن میں معروف بزرگ خواجہ غلام
فریدؒ کے دربار پر حاضری دی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فرید ؒکے دربار پر پھولوں کی چادر
چڑھائی اوردربار پرفاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعاکی۔وزیراعلیٰ
عثمان بزدارنے دربار خواجہ غلام فریدؒکی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار
نے اس موقع پر کہا کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ میں زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ
کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ کی تعمیر وبحالی کے پراجیکٹ کو جلد
ازجلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی مانیٹرنگ کی
جائیگی اوراس منصوبے کو جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااورحضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار کو اصل
حالت میں محفوظ کیا جائیگا۔دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔دربار کی اپ
گریڈیشن میں مجلس خانہ و عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے علاؤہ لائبریری کا قیام،وضو گاہ کی
تعمیر،دربار کے مغربی داخلی راستوں اور صحن کی توسیع شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غلام فریدؒ نے
امن اورسلامتی کے پیغام کو پھیلایا۔موجودہ صورتحال میں خواجہ غلام فریدؒ کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت
پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔بزرگان دین نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اوربھائی چارے کا
درس دیا۔وزیراعلیٰ کو دربار خواجہ غلام فریدؒ کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی
گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا۔وزیر
اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر محفل سماع میں شرکت کی۔معروف قوال نے محفل سماع
میں عارفانہ و صوفیانہ کلام پیش کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے
انداز کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محفل سماع صوفیا کرام کی قدیم روایت ہے -پاکستانی قوالوں نے فن قوالی
سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے – وزیر اعلیٰ کو اجرک،فریدی ٹوپی اور جبہ پہنایا گیا۔وزیر
اعلیٰ عثمان بزدار کو خواجہ عامر فرید کوریجہ نے تصنیف ”دیوان فرید“پیش کی۔خواجہ معین الدین کوریجہ نے
دعا کرائی۔ مشیر حنیف پتافی،ایم پی اے خرم خان لغاری، سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ اور
مشائخ عظام بھی اس موقع پر موجودتھے۔
وزیراعلیٰ سے راجن پورمیں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،اراکین صوبائی
اسمبلی اورپارٹی کے عہدیداران کی ملاقات:وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے راجن پورمیں پاکستان تحریک انصاف
کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،اراکین صوبائی اسمبلی اورپارٹی کے عہدیداران نے ملاقات
کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے سفر میں برابر کا
شریک کیا ہے۔ ہرضلع کی یکساں ترقی کیلئے360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔ ماضی میں
راجن پور جیسے اضلاع کو ترقی دینے کے بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا۔پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ
میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو 35فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا۔سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کو عملی
طورپر صرف 17فیصد ترقیاتی فنڈز دیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔
عوام سے کیا وعدہ نبھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔جنوبی پنجاب کی تعمیرو
ترقی کا یادگار دورشروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا
ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل لوگ آپس میں مخلص نہیں۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا بیانیہ عوام مسترد
کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو ایسی ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی
قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی۔اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیاہے۔منتخب نمائندے عوام سے
قریبی رابطہ رکھیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست
محمد مزاری،صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،مشیر حنیف پتافی، ایم پی اے سردار اویس
دریشک،ایم پی اے خرم لغاری،تحریک انصاف کے عہدیدارسردارعلی رضا دریشک اوردیگر رہنماء بھی اس
موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ کی راجن پورمیں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد دریشک ایم پی اے کے بیٹے کی
دعوت ولیمہ میں شرکت:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجن پورمیں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ
اتھارٹی سردار احمد دریشک ایم پی اے کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے
سردار احمد علی دریشک کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوبیاہتا جوڑے کیلئے
نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دولہاکو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد
دی۔سردار احمد علی دریشک نے و لیمے کی تقریب میں شرکت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا
کیا۔وزیر مملکت زرتاج گل،رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین
علی دریشک،ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد خان مزاری،مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ایم پی اے سردار امان
اللہ دریشک، بلوچستان سے سینیٹر میر سرفراز بگٹی اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ کی مظفر گڑھ میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی کی رہائشگاہ آمد،والدہ کے انتقال پراظہار
تعزیت،فاتحہ خوانی کی:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارراجن پور کے دورے کے مظفر گڑھ
پہنچے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مظفرگڑھ میں صوبائی مشیر و رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کی رہائشگاہ
گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالحئی دستی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عبدالحئی دستی اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار
کیا۔وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماں
ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہے۔ماں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں کا چلے جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ
دنیا میں سب سے خوبصورت رشتہ ماں کا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاکرے۔
وزیراعلیٰ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ،بچوں کو خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح
کیا:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا اورہسپتال میں
بچوں کو خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ
کی مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خسرہ
اورروبیلا سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ خسرہ اورروبیلا
ے بچاؤ کی قومی مہم 15سے27نومبرتک جاری رہے گی۔ پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں 35ہزارسے
زائدٹیمیں فیلڈ میں جاکر بچوں کو خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی اور ڈیڑھ لاکھ سے
زائد عملہ اس مہم میں حصہ لے گا۔مہم کے دوران 9ماہ سے 15سال سے کم عمر کے بچوں کو خسرہ اورروبیلا
سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یونیسف،بل اینڈملنڈا گیٹ فاؤنڈیشن
اورمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے تعاون سے خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیاگیا ہے۔
پنجاب حکومت نے بچوں کو خسرہ اورروبیلا کا حفاظتی ٹیکہ لگانے کیلئے ویکسینیشن سینٹرزقائم کیے
ہیں۔سکولوں اورمراکز صحت میں بھی خسرہ اورروبیلاسے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ لگانے کیلئے خصوصی
انتظامات کیے گئے ہیں۔ 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا
کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہماری حکومت کامشن ہے۔اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل دیں گے۔
وزیراعلیٰ کی ملتان میں مشیر جاویداختر ا نصاری کی رہائش گاہ آمد، بھائی حاجی امین انصاری کی وفات
پراظہار افسوس:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجن اورمظفرگڑھ کے دورے کے بعدآج ملتان کا بھی
دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان میں مشیر جاویداختر ا نصاری ایم پی اے کی رہائش گاہ پرگئے اوران
کے بھائی حاجی امین انصاری کی وفات پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار
خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے
مغفرت اورفاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ایم پی اے ندیم
قریشی اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکارکن پنجاب اسمبلی مخدوم رضاحسین بخاری کے والد کے انتقال پر
اظہارتعزیت:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم رضاحسین بخاری کے والد کے
انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم رضا حسین بخاری اور سوگوار خاندان سے
دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں
جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ