دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور /حاجی پورشریف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ دربار خواجہ غلام فرید ؒپر زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

دربار خواجہ غلام فریدؒ کی تعمیر وبحالی کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔حضرت خواجہ غلام فریدؒکے مزار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا۔

موجودہ صورتحال میں خواجہ غلام فریدؒکے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔بزرگان دین نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیااوربھائی چارے کا درس دیا۔

یہ باتیں انہوں نے معروف بزرگ خواجہ غلام فریدؒکے دربار پر حاضری اور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پ

ر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑحائی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی

۔دربار کی اپ گریڈیشن میں مجلس خانہ و عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے علاوہ لائبریری کا قیام،وضو گاہ کی تعمیر،دربار کے مغربی داخلی راستوں اور صحن کی توسیع شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے

خواجہ غلام فریدؒکے دربار پر محفل سماع میں شرکت کی۔معروف قوال نے محفل سماع میں عارفانہ و صوفیانہ کلام پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ کو اجرک،فریدی ٹوپی اور جبہ پہنایا گیا۔خواجہ عامر فرید کوریجہ نے تصنیف ”دیوان فرید”پیش کی۔

مشیر حنیف پتافی،ایم پی اے خرم خان لغاری،سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ اور دیگر مشائخ و عظام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور /حاجی پورشریف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے سفر میں برابر کا شریک کیا ہے۔ ہرضلع کی یکساں ترقی کیلئے360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

ماضی میں راجن پور جیسے اضلاع کو ترقی دینے کے بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا۔پ

ی ٹی آئی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو 35فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا۔سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کو عملی طورپر صرف 17فیصد ترقیاتی فنڈز دیئے۔

ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،اراکین صوبائی اسمبلی اورپارٹی کے عہدیداران کی ملاقات کے

دوران کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کیا وعدہ نبھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لاگیاہے۔جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کا یادگار دورشروع ہوچکا ہے۔

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا بیانیہ عوام مسترد کرچکے ہیں۔

حکومت کو ایسی ناکام اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی۔

اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیاہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

دوست محمد مزاری،صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،مشیر حنیف پتافی،ایم پی اے سردارفاروق امان اللہ دریشک ،ایم پی اے سردار اویس دریشک،ایم پی اے خرم لغاری

تحریک انصاف کے عہدیدارسردارعلی رضا دریشک اوردیگر رہنماءبھی اس موقع پر موجود تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور / حاجی پورشریف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارنے راجن پورمیں چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد دریشک ایم پی اے کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار احمد علی دریشک کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دولہاکو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی۔سردار احمد علی دریشک نے و لیمے کی تقریب میں شرکت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاشکریہ ادا کیا۔

وزیر مملکت زرتاج گل،رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین علی دریشک

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری،مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ایم پی اے سردارفاروق امان اللہ دریشک،بلوچستان سے سینیٹر میر سرفراز بگٹی اوردیگر

شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور / حاجی پورشریف

سردار احمد علی خان دریشک کے بیٹے کی شادی کے موقع پر حاجی عاشق حسین ڈراجہ و دیگر کا جامپور ضلع کے حوالہ سے کئے گئے

احتجاج میں احمد علی خان دریشک نے خود جامپور ضلع کا نعرہ لگایا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور / حاجی پورشریف

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا دورہ راجن پور

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر اور ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے موقع پر

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے۔ راجن پور پولیس کیجانب سے ضلع پولیس، ایلیٹ پولیس فورس، ٹریفک پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیئے گئے۔

وزیر اعلی پنجاب کیجانب سے راجن پور دورہ کے موقع پر تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن کی جانب سے کی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے کوٹ مٹھن شریف دربار حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کا دورہ کیا گیا۔ دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

اور ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیئے دعا کی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دربار کے توسیع کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا گیا۔

اس کے بعد وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے دوران پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور دورہ کے دوران تمام تر سیکیورٹی معاملات کی مانیٹرنگ خود کرتے رہے اور نفری کو ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیتے رہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے عرس حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر راجن پور پولیس کی جانب سے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر آر پی او ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او راجن پور اور راجن پور کی پوری پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا گیا

اور عرس کی موقع پر بہترین انتظامات اور قیام امن کے لیئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

نا اہل حکمرانوں نے غریب سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا، سردار دوست محمد کھوسہ

نیب گردی سمیت موجودہ نااہل نالائق حکمرانوں کے حساب اور احتساب کا وقت بہت جلد آنے والا ہے

سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار دوست محمد خان کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ

ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والوں کے حساب کا وقت قریب ہے عام انتخابات کے ذریعے عوام ان سے حساب لیں گے۔

مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف آج اتحادی بھی عمران خان سے الگ ہونے کو تیار ہو گئے ہیں۔ عوام ان کو بھاگنے نہیں دیں گے

انہوں نے کہا اتحادی جماعتیں مہنگائی کی وجہ سے عوام میں شرمندہ نظر آتی ہیں جسکا اظہار اتحادی جماعتوں کے لیڈران وزیر اعظم عمران خان کے سامنے بھی کر چکے ہیں

مگر خان صاحب نے گھبرانا نہیں ہے والی گردان اتحادی جماعتوں کے سامنے بھی گردانتے رہے، آج اتحادی اتنےگھبرا گئے ہیں کہ وہ عمران خان کو چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھ رہے ہیں ۔

جوکہ میں سمجھتا ہوں دیر آید درست آید والی بات ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ

پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پا سکتی ہے، ہمارے دور میں دو خطرناک سیلاب آئے مگر نہ انسانی خوراک میں کمی ہوئی نہ مہنگائی ہوئی

ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے، موجودہ حالات میں ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے

اس نا لائق نا اہل حکومت نے غریب سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا۔ ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے ہماری ترجیح عوام کی خدمت ہوتی ہے

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کو سامنے رکھا، انشاء اللہ ہم حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے برطرف ملازمین کو بحال کرتے ہوئے روزگار کے وسائل پیدا کریں گے

بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں فتح عوام کی ہوگی

پیپلزپارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور عوام میں خوشحالی بھی لائے گی ۔

انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر جواب دیتے ہوے کہا شیخ رشید نے اپوزیشن کو چھ ماہ وارم اپ ہونے کے لیے نہیں دیا

بلکہ حکومت کا خاتمے کے چھ ماہ بتائے ہیں ۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کو گھر بھیج کر وارم اپ ہو گی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

حاجی پورشریف راجن پور روڈ پر صبح سویرے بابڑہ فیملی کے متعدد مسلح افراد نے گھر میں گھس کر

اپنے قریبی رشتہ داروں پر فائر کھول دیئے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں نازک بابڑہ موقع پر جانبحق ہوگیا

جبکہ شکیل بابڑہ اور اسکا چھوٹا بھائی ناظم بابڑہ فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

تھانہ حاجی پورشریف پولیس نےقانونی کاروائی شروع کردی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف

چیئرمی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی خان دریشک کے فرزند سردار ممتاز علی خان دریشک کے دعوت ولیمہ کی تقریب میں

پیر آف حاجی پورشریف خانوادہ محبوب قبلہ عالم مہاروی حضرت خواجہ نورمحمدنارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ خواجہ صالح محمد نے خواجہ فیض المصطفی شاہجمالی سجادہ نشین بڈھن شریف

ڈویژنل ناظم جماعت اہلسنت و ممبر امن کمیٹی قاری عابد حسین سلطانی قاری غلام سرور سلطانی سمیت معززین علاقہ کی شرکت اس موقع پر دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

ملک وملت کی بھلائی اور نئے جوڑے کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر خصوصی دعا کی گئی

اللہ تبارک وتعالی نئے جوڑے کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔

About The Author