دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں خسرہ روبیلا مہم کا آغاز کردیا گیا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔عوام میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے ساتھ آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر میں بارہ روزہ خصوصی خسرہ روبیلا مہم کا باقاعدہ آغاز 15 نومبر سے ہوگا27 نومبر تک ضلع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے 1259792 کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ضلع میں تعلیم،صحت اور ای پی آئی مراکز سمیت گھر گھر کیلئے 946 ٹیمیں تشکیل،تربیت مکمل کرلی گئی۔105009 بچوں کو روزانہ حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے روبیلا کیلئے پہلی مرتبہ ویکسین متعارف کرائی ہے

اور روبیلا کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا گیا ہے۔یہ ملک کی طویل ترین حفاظتی مہم ہوگی۔والدین بچوں کو تین مہلک بیماریوں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ روبیلا ویکسین محفوظ ہے۔

اس موقع پر ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر احسن اعوان،عالمی ادار صحت کے ڈاکٹر یاسر،ڈاکٹر عمار شاہ اور دیگر موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔

ایجوکیشن یونیورسٹی کو ڈویژن کی پہلی ویمن یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا آغاز کردیا گیا۔

اضافی بلاکس کی تعمیر کیلئے ٹینڈرنگ پراسس دس روز کے اندر مکمل کرنے کے ساتھ روڈ میپ اور ٹائم لائن طلب کرلی گئیں۔

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔

اجلاس میں خواتین یونیورسٹی کے معاملات کا جائزہ لیاگیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈائریکٹر کالجز فیاض شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر اور ایکسئین بلڈنگز وقاص احمد

ایجوکیشن یونیورسٹی کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ خواتین یونیورسٹی کیلئے پی سی ون تیار کرلیا گیاہے

ابتدائی طور پر 33 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں،مزید فنڈز بھی دئیے جائیں گے وزیر مملکت نے ایجوکیشن یونیورسٹی کو خواتین یونیورسٹی ڈکلیئر کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

خواتین یونیورسٹی کیلئے اضافی بلاکس کی تعمیر کیلئے ٹینڈرنگ پراسس دس روز کے اندر مکمل کیا جائے۔ڈی سی سی کے آئندہ ہفتہ ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی سے متعلق روڈ میپ اور ٹائم لائن دی جائیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت نے ان کی تجویز پر ڈیرہ غازی خان میں پہلی خواتین یونیورسٹی کی منظوری دی

اور انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے خواتین یونیورسٹی کیلئے سرمایہ کاری کی۔

روڈ اور دیگر ترقیاتی کام کی بجائے بچیوں کی اعلی تعلیم کو ترجیح دی ہے۔

خواتین یونیورسٹی سے نہ صرف ڈویژن بلکہ سندھ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی طالبات مستفید ہوں گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے خوشخبری سنائی ہے کہ ڈیرہ غازی خان کا بند پی آئی اے آفس فعال کردیا گیا ہے

اور چیئرمین کی طرف سے ممکنہ طور پر 23 نومبر سے پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی لے جانے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے

اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ڈیرہ غازی خان ائیر پورٹ کو ملکی اور بین الاقوامی پرواز کیلئے مکمل طور پر فنکشنل کراسکیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ

بدقسمتی سے ڈیرہ غازی خان ائیر پورٹ اور پی آئی اے آفس بند کردیا گیا تھا اور انہوں نے ذاتی طور پر چیئرمین پی آئی اے سے ملاقات کرکے آفس اور پھر ائیر پورٹ کو فنکشنل کرنے کیلئے سفارش کی تھی۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں ہر خاندان کا دوسرا بندہ بیرون ممالک جاتا ہے اور انہیں دبئی

جدہ،ریاض اور دیگر ممالک کی پرواز کیلئے ملتان،کراچی اور لاہور جانا پڑتا ہے انہوں نے چیئرمین پی آئی اے سے کہا کہ وہ پروازیں بحال کرائیں

ہم ہر پرواز مکمل گنجائش کے ساتھ مسافروں سے بھر دیں گے اس وقت پی آئی اے آفس نے ٹکٹنگ اور ڈیٹا کا حصول شروع کردیا ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ انہوں نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی ہے

جنہوں نے پروازوں بحال کرانے میں ہرممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد اور

محمد ابراہیم نے سموگ کے حوالے سے پل داٹ ویگن اسٹینڈ پر ڈرائیور ز کو لیکچردیتے ہوئے کہاکہ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مینٹینینس کرائی جائے

مسافر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اس موقع پر سموگ سے احتیاط بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آگاہی مہم جاری ہے. ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ پنجاب،

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالرحیم لغاری کی زیر نگرانی ریجن کی 42پٹرولنگ پوسٹس پر سموگ، فوگ اور ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی.

پی آر او پٹرولنگ پولیس محمد عامر نے بتایا کہ شاہراہوں پر مسافروں کو سموگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں.

فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کر د یاگیاہے

عوام سمو گ سے بچا ؤ کیلئے تعاون کریں. ہیلپ لائن 1124پر اطلاع دینے کے ساتھ محفوظ سفر کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی تمام تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے میٹنگ جس میں سائلین کو عزت تحفظ دینے کی

تاکید اور تھانے کے ریکارڈ پربریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے ہدایت ہوئی کہ

تھانہ میں آنے والے ہر سائل کو عزت اور تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ سائل کا وقت ضائع کیئے بغیر اس کو متعلقہ تفتیشی آفیسر یا ڈیوٹی آفیسر سے ملوانا ہے

تھانوں کے باہر عوام کو انتظار کروانے کا رویہ بہت برا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائلین کو عزت دیں اور انتظار گاہ روم میں کرسی مہیا کریں

اور متعلقہ تفتیشی آفیسر سے فوری رابطہ کروائیں نیز تھانہ جات کے تمام رجسٹرز پر ڈسکس ہوئی ڈی پی او محمد علی وسیم نے محرران کو ہدایت کی کہ

تمام رجسٹرز کی آن لائن تکمیل اور خاص کر مجرمان اشتہاری کے رجسٹر کے تکمیل کی خصوصی ہدایت جاری کیں۔

About The Author