دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شدید غذائی قلت سے لاکھوں افغان بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں،عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارے کے مطابق رواں سال کے آخر تک 32 لاکھ افغان بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا متوقع ہے

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شدید غذائی قلت سے لاکھوں افغان بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں

عالمی ادارے کے مطابق رواں سال کے آخر تک 32 لاکھ افغان بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا متوقع ہے

جن میں سے 10 لاکھ افغان بچے غذائی قلت کے باعث موت کے خطرے کا سامنا کر سکتے ہیں

ترجمان عالمی ادارہ صحت مارگریٹ ہیرس کے مطابق یہ ایک مشکل جنگ ہے کیونکہ

بھوک پورے افغانستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے

دنیا کو افغانستان کی طرف سے اپنا منہ نہیں موڑنا چاہیے، دنیا ایسا کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

About The Author