اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ادارے کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی،وزیر اعلیٰ پنجاب

سرویلنس کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈینگی پر قابو پانے کیلئے سرویلنس کو مزید موثر بنانے کا حکم

سرویلنس کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

بخار کی دوائی کی دستیابی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

بخار کی میڈیسن کی قلت کا کوئی جواز نہیں۔

ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انسداد ڈینگی کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں۔

متعلقہ محکمے، ڈویژنل کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز ڈینگی سے نمٹنے کیلئے طے کردہ طریقہ

کار پر عملدر آمدسختی سے یقینی بنائیں۔

ایک ایک جان عزیز ہے، ڈینگی کے تدارک میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ادارے کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے

دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ، انسداد ڈینگی کیلئے ضروری ہدایات دیں

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کی صورتحال، ہسپتالوں میں مریضو ں کے علاج معالجے کے

انتظامات اور ادویات کی دستیابی کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

بخار کی میڈیسن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد

ہسپتالوں میں مریضو ں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہوں۔

%d bloggers like this: