وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیش رفت پر جائزہ اجلاس
ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر اظہار تشویش
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں بکھری ابادی کے باعث مسائل ملک کے دیگر
علاقوں سے مختلف ہیں جن کے تدارک کے لئے تیزی سے کام کرنا ہوگا
وزیراعظم کو بریففگ دی گئی کہ ایک سال کے دوران اپیکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس منعقد ہوا
جس پر وزیراعظم نے650 ارب کے 200 ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے
اپیکس کمیٹی کا ماہانہ اور ایگزیکیوشن کمیٹی کا اجلاس 15 دن بعد بلانے کا حکم دیا۔
وزیراعظم نےبلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ اجلاس کی صدارت کرنے کا بھی اعلان کیا
اجلاس کے دوران وزیراعظم کی تربت ائر پورٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے گودار اور تربت میں زیر تعمیر نرسنگ کالجز پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی
اس موقع پر وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بکھری ہوئی ابادی کے باعث مسائل ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہیں
لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حل تلاش کرنا ہوں گے
وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات
وزارت توانائی، وزارت سمندری امور اور حکومت بلوچستان پیکج پر تیزی سے کام کرنے کی بھی ہدایت کی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ