ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی،خدمت آپکی دہلیز مہم، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،سموگ بارے مشترکہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ،ڈاکٹر اطہر سکھانی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت پنجاب عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف فراہمی کے لئے کوشاں ہے،صحت،تعلیم اور آلودگی سے پاک ماحول اور سستی ومعیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس نیلامی کے عمل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ بڑے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لائیں،آٹا،چینی و دیگر روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں کریں،

ناجائز منافع خوروں کی دکانوں کو سیل کیا جائے،قیصر عباس رند نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز مہم کے دوران شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے،

گندگی کے ڈھیروں کا صفایا،صاف پانی کی فراہمی اور آلودگی سے پاک ماحول ہماری ترجیح ہونی چائیے،ہر محکمہ اپنے شکایت کنندگان کو فوری ریلیف دے کیوں کہ

انہیں مطمئن کرنا ضروری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہماری کاوشوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے،لاروا پر قابو پانے کیلئے مزید جدوجہد جاری رکھی جائے

،انہوں نے ہدایت کی کہ سخی سرور میں ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنایا جائے،ڈینگی سرگرمیاں شئیر نہ کرنے والے افسران سے وضاحت طلب کی جائے۔

اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس،ڈینگی و سموگ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے دیا ہے اور صوبہ بھر میں سموگ کی روک تھام اور

انسانی صحت کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ ضلعی حدود میں فصلوں کی باقیات،ٹائر،ربڑ،کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کو آگ کے ذریعے تلف کرنے

اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

سموگ کا باعث بننے والی ہر سرگرمی پر نظر رکھی جائے گی۔

خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، مقدمات کے ساتھ قید کی سزائیں دلائی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کیلئے

انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر خان نے انچارج ایجوکیشن ونگ ذیشان احمد کے ہمراہ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقد پروگرام سے

خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ اور اساتذہ سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں.

انہوں نے کہاکہ ماسک اورعینک کا استعمال کیا جائے اورموٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور

پہنیں اس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

تحصیل صدر ہسپتال تونسہ شریف کے بچہ وارڈ کی نرسری میں گزشتہ شب ہونے والے واقعہ کی انکوئری رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ میں داخل بچہ کو مردہ ظاہر کرنے اور غیر متعلقہ شخص لعل خان کے نرسری شعبہ میں زبردستی گھسنے،

خواتین ہیلتھ سٹاف کے ساتھ گالم گلوچ اور بدتمیزی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔انکوئری رپورٹ میں بتایا گیا کہ

لعل خان کا کوئی مریض ہسپتال میں داخل نہیں تھا۔بچہ کا والد داخل مریضہ کے علاج معالجہ کی سہولیات پر مطمئن رہا۔نمونیا میں مبتلا انیبیہ کی وفات نہیں پائی بلکہ وہ زیر علاج رہی۔واضح رہے کہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر عتیق الرحمن نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے ناخوشگوار واقعہ پر انکوائری شروع کرائی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کیاگیا

جنہیں 24 گھنٹوں میں تحقیقاتی اور سفارشاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ

گائنی وارڈ میں بچوں کی نرسری میں گھسنے اور خواتین ہیلتھ سٹاف کے ساتھ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے لعل خان کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ شریف میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ سمیت ضلع کے تمام مراکز صحت میں علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ زراعت واٹر مینجمنٹ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام قومی منصوبہ برائے اصلاح کھالہ جات فیز سکینڈ و بارانی علاقوں میں کمانڈ ایریا میں اضافے کے قومی پروگرام کے تحت قرعہ اندازی لیزر لینڈ لیولر کی

تقریب محکمہ زراعت آفس واٹر مینجمنٹ میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی نے قرعہ اندازی عمل کی نگرانی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملک خادم حسین سمیت کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کسان ہماری معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ہمارے لئے اجناس اگاتے ہیں،زرمبادلہ کے حصول کا باعث ہیں حکومت کسانوں کو جدید کاشت

کاری کے اصولوں اور مشینری سے استفادہ کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے

اس مقصد کے لئے انہیں رعایتی قیمتوں پر لیزر لینڈ لیولر فراہم کئے جا رہے ہیں،کسان ان سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی اجناس کی کوالٹی کو بہتر اور پیداوار کو بڑھائیں،

ضلعی
انتظامیہ بھی ان کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ ہمارے کسان محنتی ہیں

اور وہ اپنے خون پسینے سے ہمارے لئے اجناس اگاتے ہیں،وہ حکومتی مراعات سے فائدہ اٹھائیں،لیزر لیولیر سے زمینوں کو ہموار کریں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازیخان امتیاز احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کر دیاگیا ہے جو 6دسمبر 2021تک جاری رہے گا.

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کی معاونت سے شمار کنندگان اور سپروائزرز کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے

اور گھر گھر ووٹرز تصدیقی عمل کیلئے 32اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، 1310شمار کنندہ اور سپروائزرمقرر کیے گئے ہیں.

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے عوام سے کہا ہے کہ گھر گھر ووٹرز تصدیقی عمل کے دوران اپنے اور

اہلخانہ کے ووٹوں کے اندراج و کوائف کی درستگی اور وفات پانے والوں کے ناموں کے اخراج سے

متعلق تعاون کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ڈیرہ غازیخان میں جرائم کا سدباب کرنے کے لئے حیدر سکواڈ کا قیام اور اہلکاران سے میٹنگ۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں حیدر سکواڈ کے اہلکاران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا ۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے حیدر سکواڈ فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی ، اور دیگر اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے آپ اپنے

فرائض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں کیونکہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری اولین ترجیح ہے ڈی پی او نے مزید کہا کہ

پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئےکار لاکر عوام کوبہترتحفظ فراہم کیا جائے عوام کے ساتھ اپنا رویہ مہذبانہ اور لوگوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں ۔

جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ہروقت چوکنا رہیں ۔ شہر میں ہونے والی موٹرسائیکل چوری ڈکیتی اور دیگر سٹیریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

"ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری”

فوری اور فری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔

جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔

جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی

شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گدائی معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا۔

کامران نامی شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او تھانہ گدائی نے

اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہمارے ساتھ ناانصافی کی اور مقدمات درج کئے۔

جس پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گدائی شاہد رضوان کو معطل کر کے لائن کلوز کر دیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ نے تمام تر معاملات کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

انکوائری مکمل ہونے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے کسی کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او

میرے دروازے عوام الناس کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ڈی پی او۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب سکول اولمپکس کے رنگا رنگ ایونٹس اختتام پذیر ہو گئے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے آفس میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، وزیر اعلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے بھائی سردار جعفر خان بزدار، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کے

علاوہ جنوبی پنجاب سے محکمہ تعلیم، بورڈز اور مختلف محکمو ں کے افسران، ملازمین، اساتذہ، طلباؤطالبات اور زندگی سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سکول اولمپکس کی میزبانی کر کے ڈیرہ غازیخان کو اعزاز حاصل ہوا او رہمیں فخر ہے کہ ہم نے اتنے بڑے ا یونٹ کا انعقاد کیا.

انہوں نے طلباؤطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حدود او رقیود کا خیال کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی آگے بڑھیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پہلے سکول اولمپکس کا انعقاد کر کے ڈیرہ غازیخان سے مثبت تبدیلی کا آغاز کر د یا

جو لاہور سمیت ملک کے دیگر ترقی یافتہ شہروں تک پہنچے گی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے مواقع فراہم کرتے رہیں گے. سرکاری سکولز تعلیم کے کھیل میں بھی کسی سے کم نہیں.

وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد محرومیوں کو دور کرنا ہے. یونین کونسل سطح تک کھیل کے گراونڈ آباد کرنے سے ملکی سطح کے کھلاڑیوں کی تربیت ممکن ہو سکے گی.

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ پانچ روزہ سکول اولمپکس میں 1900کے قریب کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اولمپکس کی ڈیرہ غازیخان سے بنیاد رکھ دی گئی

جسے آئندہ سال جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی. اولمپکس کے انعقاد کا مقصد سکول سطح پرکھلاڑیوں کو تلاش کر کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے فورس تیار کرنی ہے.

انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے کامیاب انعقاد اور فورس کی رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی ٹیم ورک سے ممکن ہوئی.

تقریب میں پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز، ٹرافیاں تقسیم کی گئیں. نتائج کے مطابق بہاولپو ر510پوائنٹس او رپانچ گولڈاور سلورمیڈلز کے ساتھ

جنوبی پنجاب سکول اولمپکس کا چیمپئن قرار پایا. بہاولنگر نے تین گولڈ اور چار سلور، رحیم یار خان نے دو گولڈ، دو سلور او رچار کانسی، وہاڑی نے دو سلور،

ایک کانسی، خانیوال نے ایک گولڈ، دو سلور، ملتان نے دو کانسی اور لیہ نے سلور اور کانسی کے میڈلز جیتے اولمپکس میں بیسٹ اتھلیٹ کا اعزاز لیہ کی اقصی کنول او ربہاولپور کے محمد نعمان نے حاصل کیا.

والی بال بوائز کے مقابلوں میں بہاولنگر نے پہلی، بہاولپور نے دوسری اور رحیم یار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

طالبات میں رحیم یار خان اول، وہاڑی دو م اور خانیوال سوم رہا . بیڈمنٹن بوائز میں بہاولپور اول، وہاڑی دو م اور ملتان نے سوم پوزیشن حاصل کی.

بیڈمنٹن گرلز میں بہاولپور نے پہلی، بہاولنگر نے دوسری اور رحیم یار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی. ٹیبل ٹینس بوائز میں بہاولنگر اول، رحیم یار خان دوم او رراجن پور سوم رہا. ٹیبل ٹینس گرلز میں خانیوال نے پہلی، بہاولپور نے دوسری اور رحیم یار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی فٹبال بوائز میں

رحیم یار خان اول، بہاولنگر دوم اور لیہ سوم رہا. ہاکی بوائز میں بہاولپور نے پہلی، رحیم یار خان نے دوسری اور خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہاکی گرلز میں بھی بہاولپور اول رہا.

بہاولنگر نے دوسری اور ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی محمدحنیف پتافی، سردار جعفر خان بزدار، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انو ر،

چیئرپرسن ڈیرہ بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا، ڈی پی آئیز اعزاز احمد جوئیہ، طاہرہ شفیق چشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا، قیصر عباس رند، ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد محبوب اوردیگر نے

کھلاڑیوں کومیڈلز پہنائے. تقریب میں سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین، ڈپٹی سیکرٹریز جام آفتاب، ملک شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈویژنل سپورٹس آفیسر

عطا الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد علی بدھ، سی ای اوز مسعود ندیم، شمشیر احمد کے علاوہ ملک محبوب ثاقب، راؤ عمر حیات اوردیگر نے شرکت کی.

سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین نے انجام د یئے. تقریب میں آئندہ سال ہونے والے اولمپکس کیلئے پرچم ڈی جی خا ن نے ملتان کے حوالے کیا.

About The Author