دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کمیٹی کی طرف سے مشاورتی عمل مکمل نہیں ہو سکا، سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر آفس مذکورہ بلوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں حکومت اور اپوزیشن کو سہولت فراہم کرے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط

اپوزیشن اور حکومت کو وسیع تر قومی مفاد کو مدنطر رکھتے ہوئے مشترکہ مفادات کی تمام اہم اصلاحات پر پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر جامع فیصلہ سازی اور اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہئے، سپیکر قومی اسمبلی

وسیع تر عوامی مفاد میں الیکشنز (ترمیمی) بل 2021 سمیت مختلف بلز پر دوبارہ مشاورتی عمل شروع کرنے اور قانون سازی کیلئے تشکیل دی گئی متفقہ کمیٹی کے فورم کو بروئے کار لایا جائے، سپیکر قومی اسمبلی

اپوزیشن لیڈر کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ سپیکر قومی اسمبلی

مختلف بلز بشمول الیکشنز (ترمیمی) بل 2021 قومی اسمبلی سے پاس ہو چکے ہیں لیکن مقررہ وقت میں سینیٹ سے منظور نہ ہوسکے، سپیکر قومی اسمبلی

مذکورہ بل مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور آنے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی

ان بلوں پر غور کرنے اور ترامیم تجویز کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے قانون سازی سے متعلق متفقہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، سپیکر قومی اامبلی

کمیٹی کی طرف سے مشاورتی عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ سپیکر قومی اسمبلی

امید ہے اپوزیشن لیڈر اس عمل کو بامقصد بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر آفس مذکورہ بلوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں حکومت اور اپوزیشن کو سہولت فراہم کرے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی

About The Author