نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امپائر کی انگلی کو فالج ہو گیا؟ || نذیر ڈھوکی

میں سیکڑوں دلائل دیتا ہوں کہ ہمارا وطن بہت خوبصورت ہے مگر میرے سارے دلائل اس وقت ریت کا محل بن جاتے ہیں جب بچے ایک زبان ہوکر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کیلئے کیا کچھ نہیں کیا ان سے کوئی انصاف ہوا ؟

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے اکثر ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے یہاں کتوں کو کھلا چھوڑنے اور اینٹوں کو باندھ کر رکھنے کا رواج ہے ۔ بچپن میں جب پورا شعور نہیں تھا تو پڑوس کے مدرسےدو روز قبل تو نیازی جمعہ بازار کے تاجر آوازیں لگا رہے تھے کہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی درخواست پر پٹرول قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے مگر 5 نومبر کی آدھی رات کو وزیراعظم نے اوگرا کی درخواست کے بغیر پٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں ساڑھے آٹھ روپے کا اضافہ کرکے صارفین کی جیب پر ڈاکا مار دیا۔
گزشہ روز نیازی جمعہ بازار کے ایک تاجر نے اعلان کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا ساتھ ہی مشیر خزانہ بولے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے جمعہ کی شام نیپرا کا اعلامیہ آیا کہ بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، آج جب میں اپنے گھر کے استعمال کیلئے چینی خریدی تو 150 روپے کلو کے حساب سے ملی ، کوئی ایسی دال نہیں ہے جو تین سو روپیہ کلو سے کم ہو ، کوئی سبزی سو روپیہ کلو سے کم نہیں جبکہ آٹا 80 روپیے کلو کے حساب سے مل رہا ہے ، تندور سے 18 روپے کا ملنے والا نان گھر پہنچے پر چبانے کے لائق نہیں رہتا یہ حالات ہیں اسلام آباد کے ۔ میرے ایک صحافی دوست جو ہمیشہ اپنی کار پر سفر کرتے تھے آج ملنے آئے جب جانے لگے تو میں اپنے دفتر سے نکل کر انہیں رخصت کرنے کیلئے پارکنگ میں آیا تو دیکھا کہ وہ موٹر سائیکل کے ذریعے آیا تھا میں نے پوچھا کہ چودھری صاحب آپ کی گاڑی ؟ کہنے لگے شاید اگلی بار سائیکل پر آنا پڑے کیوں کہ ملک کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اگر یہ لاڈلا مزید دو سال اقتدار میں رہا تو سڑک پر کاریں نہیں کھوتے گاڑے نظر آئیں گے ، ہم تو عمر کے آخری حصے بونس پر چل رہے ہیں میری مانیں تو اپنے بچوں کو امریکا، کینیڈا، ناروے کی شہریت کے لیئے اپلائی کروائیں ورنہ اس جہنم میں وہ بھی خاک ہو جائیں گے ، سچی بات یہ ہے چوہدری صاحب کو رخصت کرنے کے بعد مجھے چکر سے آنے لگے کیونکہ میرے بچے جو ابھی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اسرار کرتے ہیں ہم فلاں ملک جانا چاہتے ہیں اور جائیں گے ، میں سیکڑوں دلائل دیتا ہوں کہ
ہمارا وطن بہت خوبصورت ہے مگر میرے سارے دلائل اس وقت ریت کا محل بن جاتے ہیں جب بچے ایک زبان ہوکر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کیلئے کیا کچھ نہیں کیا ان سے کوئی انصاف ہوا ؟
محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے وطن دشمنوں اور دہشتگردوں سے مزاحمت کی انہیں سر عام قتل کیا گیا ان کو کوئی انصاف ملا ؟ صدر آصف علی زرداری نے سنگاپور سے گوادر واپس لیا اور قومی راہداری کا نقشہ بنایا اور ساتھ ایران سے گیس پائپ لائن بنانے کا معاہدہ کرکے پائپ لائین کو ملک کی سرحد تک لائے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے ؟ ہم سات سمندر پار کرکے مہنگا گیس اور پٹرول لاتے ہیں مگر پڑوسی ملک سے خرید کرنے سے ڈرتے ہیں ۔
صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت حکومت نے جو بھی فیصلے کیئے ملک اور قوم کے مفاد کو ترجیح دی ، ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے اور تو اور ان کی ہمشیرہ میڈم فریال تالپور کو راولپنڈی کے جیل میں قید رکھا گیا ، میں اپنے بچوں کے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہو جاتا ہوں ۔ ہاں تو بات ہو رہی تھی اس امپائر کی جو تبدیلی کی بیماری میں مبتلا تھے ، پاکستان کے 22 کروڑ انسان اس امپائر کو پل پل یاد کرتے ہیں، آٹا ،گھی ، چینی اور دالیں اور سبزیاں خرید کرنے کے وقت بھی ، بجلی اور گیس کے بل ملنے پر بھی ،پٹرول لیتے ہوئے اور ادویات کی قیمتیں سن کر بھی مگر امپائر کی انگلی کو فالج لگ چکا ہے ۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author