نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، عثمان بزدار

ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے یکسو اور پرعزم ہیں۔

ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
عثمان بزدار کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

موثر اقدامات کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی طرح ڈینگی کے منفی اثرات کو بھی کم از کم کی حد تک لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ جانفشانی سے انسداد ڈینگی کے وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انسداد ڈینگی مہم کی ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔

ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کلینیکل مینجمنٹ پر فوکس کیا جائے۔

About The Author