دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

محمد حفیظ نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے،، نوجوان بیٹرز

حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنا لیا گیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان نائب کپتان، آصف علی، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی شامل ہیں

محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، شعیب ملک

اور عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

بورڈ کے مطابق محمد حفیظ نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

About The Author