دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد : نورمقدم قتل کیس سےمتعلق شواہد جمع کرادیئے گئے

پراسیکیوشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ٹرانسکرپٹ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں جمع کرایا

سیشن کورٹ اسلام آبادمیں نورمقدم قتل کیس سےمتعلق شواہد جمع کرادیئے گئے

پراسیکیوشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ٹرانسکرپٹ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں

جمع کرایا
ڈی وی آر کیمرے کا وقت پاکستان معیاری وقت سے 35 منٹ آگے ہے
18

جولائی کو رات10 بجکر 18 منٹ پر نور مقدم فون سنتے ظاہرجعفر کے گھر داخل ہوئی

19جولائی رات 2بجکر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم بیگ لیکر گیٹ سے نکلتے نظر

آتے ہیں

رات گھر کے مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوئے

2بجکر41منٹ پر نور مقدم گھبراہٹ اور خوف میں ننگے پاوں گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی

ہے

نور مقدم کے باہر آنے پر چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے

ظاہر جعفر گھر سے جلدی میں گیٹ پر آ کر نور مقدم کو دبوچ لیتا ہے

نور مقدم ہاتھ جوڑ کر ظاہر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے

ظاہر جعفر نور مقدم کو زبردستی کھینچ کر گھر لے جاتا ہے

رات 2 بجکر 46منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم گھر سے نکل کر مین گیٹ پر آتے ہیں

دونوں گیٹ سے باہر گلی میں سامان والی ٹیکسی میں بیٹھ کر چلے جاتے نظر آتے ہیں

رات 2 بجکر 52 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم بیگ لیکر گھر میں مین گیٹ سے داخل

ہوتے ہیں

مین گیٹ پر افتخار چوکیدار گھر کے صحن میں ہے، کالے رنگ کا کتا بھی نظر آتا ہے، 20

جولائی کو شام 7 بجکر 12منٹ پر نور مقدم فرسٹ فلور سے چھلانگ لگا کر جنگلے پر گرتی

نظر آتی ہے

نور مقدم کے ہاتھ میں موبائل فون بھی ہوتا ہے وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آتی ہے

نور مقدم باہر جانا چاہتی ہے گیٹ پر چوکیدار افتخار اور مالی گیٹ بند کرتے نظر آتے ہیں

ظاہرجعفر گھر کے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر گراونڈ فلور پر آتا نظر آتا ہے

ظاہر جعفر دوڑ کر نور مقدم کو پکڑ کر گیٹ پر بنی کیبن میں بند کرتا نظر آتا ہے

ظاہر جعفر نور مقدم کا کیبن کھول کر موبائل فون چھین لیتا نظر آتا ہے

ظاہر جعفر نور مقدم کو کیبن سے نکال کر گھر میں گھسیٹ کر لے جاتا نظر آتا ہے

20جولائی 8 بجکر 6 منٹ پر تھراپی ورکس کی ٹیم گھر کے گیٹ سے اندر آتی ہے

تھراپی ورک ٹیم 8 بجکر ب42 منٹ پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے

آٹھ بجکر55 منٹ پر تھراپی ورکس ایک زخمی کو گیٹ کی طرف لے جاتے نظر آتے ہیں

About The Author