کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کہتے ہیں دورے کے دوران پاکستان میں سیریز سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔۔۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں
سیریز کیلئے لاجسٹک، سیکورٹی اور کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں رہیں گے
اس تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا
دورے کے دوران پی سی بی آفیشلز اور صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے
نک ہوکلے کے مطابق ان کی آئندہ سال پاکستان روانگی کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گی
پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے،، اس کی مثال یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی ہے
واضح رہے مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی