نومبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کی ہدایت پر پولیس تھانہ چوٹی کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف تین علیحدہ علیحدہ کاروائیاں

ملزمان گرفتار اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چوٹی نے علیحدہ علیحدہ کاروائیاں عمل میں لا کر ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پہلی کاروائی میں فدا اللہ ولد علی محمد قوم دادوآنی سے 1 عدد بندوق 12 بور برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں عاصم ولد اعجاز قوم گبول سے 1عدد پسٹل 32 بور برآمد کر کے گرفتار کر لیا

جبکہ تیسری کاروائی میں شعیب اختر ولد علی بخش قوم گبول سے 1عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے تمام ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ چوٹی میں علیحدہ علیحدہ

مقدمات درج کر دئے گئے۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی محمد ایوب کا کہنا تھا کہ چوٹی کے علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان میں جنوبی پنجاب کے پہلے سکول اولمپکس کا میلہ سجنے جا رہا ہے

جس کیلئے فلڈ لائٹس سپورٹس سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل منعقد ہوئی.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے علاوہ ڈی جی خان میں ایونٹ کے فوکل پرسن ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب جام آفتاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،

ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق،ڈپٹی سیکرٹری شاہد ملک،ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان تعلیمی بورڈ ز کے نمائندے

ڈائریکٹرسکولز،سی ای او ایجوکیشن،ڈی ایس او،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگر افسران نے شرکت کی اور سکول کے بچوں کی ریہرسل دیکھی.

افسران نے سپورٹس سٹیڈیم میں تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر بتایاگیا کہ

جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے سکولوں سے 1900 کے قریب کھلاڑی اولمپکس میں شرکت کریں گے

طلباء اور طالبات کے مابین گیارہ سے زائد ایونٹس ہوں گے ڈیرہ غازی خان کو افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی کا اعزاز ملے گا

کھلاڑیوں کی رہائش،خوراک،ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر انتظامات کرلئے گئے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں اور کورونا ویکسی نیشن کاونٹر کا جائزہ لیا

داخل مریضوں کی عیادت کے ساتھ فراہم طبی سہولیات اور دیگر معاملات سے متعلق معلومات حاصل کیں

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے وائی ڈی اے کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی

.

محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے

اور مسائل حل کرنے کے اقدامات پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور ان کا شکریہ ادا کیاہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں رودکوہی سے بستی لاکھانی تحصیل تونسہ میں ہونے والے نقصانات کے معاملات کا جائزہ لیاگیا.

اس موقع پر بتایاگیا کہ رودکوہی کے پانی سے ساٹھ کے قریب گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا. انہوں نے بلڈنگز

انہار اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ مشترکہ سروے کر کے نقصانات کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کریں. اجلاس میں دیگر متعلقہ معاملات کا بھی جائزہ لیاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اصلاح کھالہ جات کی طرف سے کاشتکاروں میں

زرعی آلات تقسیم کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی کا

اجلاس 12نومبر کو ساڑھے گیارہ بجے دن ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ان کے کمیٹی

روم میں منعقد ہو گا یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔

About The Author