دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

چیف ایگزیکٹوآفیسر گلوبل گروپ آف کمپنیز / سابق چیئر مین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن محمد امان اللہ قریشی اور منیجنگ ڈائریکٹر گلوبل کاٹن انڈسٹریز شیر با ز خان مشوری کیطرف سے Boohoo Group PLC اور Cotton Connect کے نمائندوں کے اعزاز میں گلوبل کاٹن انڈسٹریز میں دئیے گئے

ایک پر تکلف ظہرانے میں مسٹر اینڈریو، میڈم لیان، میڈم جائما،پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین سہیل ہرل، کاٹن کونیکٹ کے عارف مخدوم، انڈس ڈویلپمنٹ پروگرام کے سی ای او محمد عابد،

سابق چیئر مین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن حاجی محمد اکرم، سابق وائس چیئر مین پی سی جی اے وحید ارشد، سابق وائس چیئر مین پی سی جی اے راؤ صدر الدین،

صداقت گروپ کے محمد عمر اور ضیاء سمیت ٹیکسٹائل ملز کے نمائندگان اور ضلع بھر کے کاٹن جنرز نے شرکت کی. واضح رہے کہ

درجہ اول کی بہترین کپاس کے پیداوار کے حوالے سے ضلع راجن پور کو اہم مقام حاصل ہے اور اس حوالے سے ضلع راجن پور میں کاٹن ریسرچ سنٹر کاقیام بھی اس چیز کااعتراف ہے اگر موجودہ حکومت کپاس کی کاشت کے حوالے یہاں کے کسانوں،

کاشتکاروں اور زمینداروں کی حوصلہ افزائی،مالی معاونت اور زرعی ماہرین کے مشوروں آراء اور عالمی سطح اور اعلی کوالٹی کے بیجوں کے حوالے سے مدد کرے تو

کپاس کی بین الاقوامی منڈی میں مقام کیساتھ معاشی طور پر بھی استحکام لایا جاسکتا ہے کیونکہ کپاس کپڑے کے علاوہ دیگر مصنوعات میں بھی استعمال ہوتی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

راجن پور

ہفت زبان عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کوٹ مٹھن شریف کے124ویں عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انتظامات مکمل کریں۔

محکمہ صحت عرس مبارک کے ایام میں 9ٹیموں کی کورونا ویکسی نیشن کی ڈیوٹی لگائے ۔ عرس مبارک پر آنے والے تما م زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

زائرین کوچاہئے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔عرس مبارک کے ایام کے دوران محکمہ صحت،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پولیس ،ریوینو

سپورٹس ،ٹاو ن کمیٹی ،واپڈا،ٹیلی فون اورمحکمہ اوقاف کے سربراہان اپنے اپنے کیمپ لگائیں

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

خواتین زائرین کے احاطہ میں لیڈی پولیس تعینات کی ہو گی۔عرس کے ایام میں تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی حمزہ کمال،

ڈی ایس پی ٹریفک ثنا اللہ ،منیجر اوقاف،ایکسین میپکو،ایکسین پبلک ہیلتھ ،سی ای او صحت ڈاکٹر ریاض احمد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت ڈسرکٹ مال نیوٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں یونسیف کے صوبائی نمائندے ڈاکٹر شفیق، ڈاکٹر عظمیٰ ،اے ڈی سی فہد بلوچ

پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ بورڈ ایم ایس این سے مانیٹرنگ اسپیشلسٹ سید عمر شاہ اور شیراز ملک،تنزیل الرحمان علوی،سی ای او صحت ڈاکٹر ریاض احمد کے علاوہ

دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور غذائی قلت کے تدارک کے لئے ایم اقدامات کر رہا ہے

اور ان عوامل کو تیز کرنے کے لئے جنوبی پنجاب کا پہلا ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سینٹر 2018 سے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے نیوٹر یشن پروگرام

میں دشوار روکاوٹوں کو دور کر کے بچوں کے غذائی پیکٹ جلد از جلد مہیاءکئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ

پنجاب فورڈ اتھارٹی اپنے نیوٹریشن کلنکس کو موثر اور کارآمد کرنے کے لئے محکمہ صحت کے نیوٹریشن سوپروائزر سے رابطہ کاری کو تیز کرے۔

تنزیل علوی ڈسرکٹ کوارڈئینٹر ایم ایسن این سی (پی اینڈ ڈی) نے اجلاس کے دوران بتایا کہ تمام محکوں کی کار کردگی اور انتظامی امور میں سہولت کے لئے سالانہ کلینڈر

پر کام کر رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے فوکل پرسن تنزیل الرحمان علوی ڈسرکٹ کوارڈئینٹر پی اینڈ ڈی کو تمام پلان کا جائزہ لئے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

تقرری ،تبادلے اور ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہیں ۔60سالہ مدت ملازمت پوری کر کے واجبات کی بروقت ادائیگی ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے لئے خوش قسمتی ہے ۔

یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شعیب کلیم بھٹہ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازم شفقت حجانہ کی الوداعی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر محکمہ کے افسران ،اہلکاران نے جوش اور جذبے کے ساتھ ریٹائر ہونے والے ملازم کو رخصت کیا۔

ریٹائرڈ ہونے والے ملازم شفقت حجانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں۔افسران و اہلکاران کی محبت ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ضلعی الیکشن کمشنر راجن پور اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔

ضلع راجن پور میں 25اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز ، 128سپر وائزرز صاحبان اور 547ویری فیکیشن آفیشل تعینات کیے گئے ہیں۔

انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا عمل ۷نومبر ۱۲۰۲ءسے پورے ملک میں شروع ہو جائے گا

تمام صدیقی عملے کو ٹریننگ دے دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز اور تصدیقی عملہ کو انتخابی فہرست ھائے ووٹران ، فارم 13اور 14 ، استعمال کے لیے تمام سٹیشنری فراہم کر دی گئی ہے ۔

تمام عملہ انتخابی فہرستوں میں موجود رجسٹرڈ ووٹوں کی گھر گھرجا کر تصدیق کرے گا اور بمطابق شماریاتی نقشہ جات اور حد بندی کے مطابق گھرانہ نمبر ہر گھر پر لکھے گا۔

ہر گھر انے کا فرد اپنے تمام درج ووٹران کو تصدیقی عملہ سے تصدیق اور نئے ووٹوں کا اندراج کرائے گا۔

قومی شناختی کارڈ کے مطابق ضلع بھر کے تمام شہری ووٹرز تصدیق عملہ سے اپنے گھرانے کے تمام درج ووٹران کی تصدیق ، منتقلی اور نئے ووٹ اندراج کراسکے گا ۔

اس کے لیے فارم نمبر 13پہلے سے درج شدہ منتقل کرنے کے لیے اور نئے ااندراج کے لیے استعمال ہو گا ۔

فارم 14سرکاری ملازم کے لیے استعمال ہو گا۔ تصدیق کا عمل مورخہ 7نومبر 2021ءسے شروع ہو گا

اور 6دسمبر 2021ءتک جاری رہے گا۔ گھر گھر تصدیق کا یہ عمل 30دن میں مکمل ہو گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

گذشتہ دنوں پانچواں سالانہ عرس مبارک حضرت خواجہ پیر محمد اعظم شاہجمالی رحمتہ اللہ علیہ بستی بڈھن شریف ڈیرہ غازی خان منعقد ہوا

جسمیں میزبان عرس سجادہ نشین حضرت خواجہ فیض المصطفی شاہجمالی و برادران کی زیر نگرانی اس پُر وقار اور عظیم الشان تقریب میں

محترم المقام مشائخ عظام و علماء کرام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر تلاوت کلام پاک ،نعت خوانی،

محفل سماع کے علاوہ علماء و مشائخ عظام نے اولیاء اللہ کی تعلیمات اور اصلاح امت کے حوالے سے خطابات کیئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

فاضل پور

موجودہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی بدحال عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں بھکاریوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع راجن پور ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک نے جماعت اسلامی مسجد فاضل پور میں ضلع بھر کے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کی

ایک پر وقار تقریب میں بطور میزبان اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع بھر کے صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

جنہوں نے جماعت اسلامی کے ہر پروگرام میں بھر پور کوریج دینے میں تمام صلاحیتیں اور وقت وقف کیا

اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی ضلع راجن پور چوہدری محمد رفیع پچار ایڈووکیٹ عبدالرشید پٹھان ۔

عبدالرحمن خان پٹھان ۔چوہدری محمد فاروق اعظم ۔چوہدری محمد حسین کے علاوہ

کیثر تعداد میں جماعت اسلامی ضلع راجن پور کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔۔

About The Author