دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: نجی اسکول کے واشنگ ایریا میں خفیہ کیمرہ کا انکشاف

محکمہ تعلیم نے تحقیقات کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا

کراچی ،صفورا گوٹھ میں نجی اسکول کے واشنگ ایریا میں خفیہ کیمرہ لگانے کا انکشاف۔ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ ۔

محکمہ تعلیم نے تحقیقات کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا۔

کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں نجی اسکول کے واشنگ ایریا میں خفیہ کیمرہ لگانے کے انکشاف پر محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر پرائیو ٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وہاں کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر پرائیو ٹ اسکولز کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو کیمرے لگانے پر وضاحت دینا کا کہا گیا۔

باضابطہ وضاحت دینے میں ناکامی پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔

پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوی ایشن نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن طارق شاہ کا کہنا ہے کہ

تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات کسی طور قابل قبول نہیں ہیں ۔ہم نے اپنے طور پر بھی کمیٹی بنائی ہے۔ حکومت سے بھی کہیں گے کہ

اپنی کمیٹی میں آن بورڈ لے ۔ حکمت عملی بنانا ہوگی کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نا آئے ۔ معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم تک پہنچ گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کے مطابق محکمہ تعلیم نے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر کے واقعہ کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

معاملہ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

About The Author