راجن پور/کوٹ مٹھن شریف
تعلیم سے وابستہ رہ کر کامیابی کے زینے طے ہوتے ہیں ترقی یافتہ قوموں نے تعلیم کو مقصد حیات بنا کر ترقی کے مراحل تیزی سے طے کیئے ان خیالات کا اظہار
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول محب علی مرکز کوٹ مٹھن میں پوزیشن ہولڈر طلبا ء میں انعامات تقسیم کی تقریب سے
مہمان خصوصی سردار محمد اویس خان دریشک ایم پی اے تحریک انصاف نے خطاب کرتے ہوئےکیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر علی حسن فرید،رائو طارق فرید ڈپٹی ڈی ای او ایجو کیشن ،ممتاز خان دریشک،ملک عاشق فرید تقریب کے مہمانان خصوصی تھے،ہیڈ ماسٹر غونث بخش وینس،سٹیج سیکریٹری عبدالقدیر خان،چیف آرگنائزر پروگرام رائو شوکت علی شہزاد،احتشام الحق ٹیچر رائو رضوان،عمران فرید ،وقاص خان
ابراہیم خان،ذوہیب فاروق،اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر ملک کاشف اصغر،اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر رائو عابد کو اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناددیئے گئے ایم پی اے سردار اویس خان نے مزید کہا کہ
حکومت تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کی خواہ ہے۔نئی نسل کو والدین زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ملک کی خدمت کریں یہ ہمارا سرمایہ ہیں۔تعلیم کو مقصد حیات بنائیں تاریخ میں تعلیم یافتہ قوموں نے دنیا پرحکمرانی کی ہے
دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں اچھی کارکردگی پر اسکول منیجمنٹ کی تعریف کی۔ ایم پی اےسردار اویس خان دریشک نے اچھی کارکردگی
پر پوزیشن ہولڈر طلباء عمیر،الیاس،واصف،فرمان علی،زمان،ماجد،محمد علی،فہیم اکرم،حامد سلطان،حیدر علی اور محمد حسین کو سکول کی وردیاں،بکس،اسکول بیگ اور اسٹیشنری تقسیم کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
گذشتہ روز سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مرکزی سیکٹریٹ جھوک سرائیکستان یاترا میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین و فرزند سرائیکستان رانا فراز احمد نون نے کی زیرصدارت اجلاس میں
تنظیمی امور اور سرائیکستان رابطہ مہم ’’وسیب یاترا ‘‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وسیب یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے وسیب میں موجود تمام یونٹس کے عہدیداروں کو متحرک کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
روٹس پر کارکنان قائدین کا بھرپور اور پرتپاک استقبال کریں گے۔ رابطہ مہم میں شامل قائدین استقبالی کارکنان سے خطاب کریں گے۔
اجلاس میں عنایت اللہ مشرقی، نذیر احمد کٹپال، عبدالباری جعفری، ملک اجمل مسن، سردار نعیم خان ڈاہا، عبدالعزیز عمرانی، ملک ظفر ہانس، مرزا عزیز محمد خان بنی اسد ملک محمد راشد خان
جام ایم ڈی گانگا، سید عامر فرید مشہدی، نعیم خان گھلیجہ، ملک اشرف ڈیپال، چاند خان دریشک، شاہ نواز جانگلہ ملک محمد نعیم،مخدوم سید عرفان، عبدالطیف لنڈ
مبشر جاوید نون، ملک عابد دوآنہ، شاکر عباس ڈیپال، نادر خان، محمد طاہر بھٹہ اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔
رانا محمد فراز نون نے کہا کہ وسیب یاترا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ حکمران صوبے کے وعدے سےحکومتی بنارسی ٹھگ منحرف ہو چکے ہیں۔ 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان اپنی شناخت لے کر دم لیں گے ۔
صوبہ سرائیکستان ہمارا حق ہے۔ وسیب کی شناخت پر سودے بازی نہیں ہو گی، نہ برتر صوبہ مانگتے ہیں نہ کمتر صوبہ قبول کریں گے کہ
سرائیکی قوم کا اپنا وطن، اپنی تہذیب، اپنی ثقافت اور شناخت ہے۔ حکمرانوں نے وسیب سے بد ترین دھوکہ کیا۔ صوبے کا ڈھونگ رچایا گیا اور سرائیکی جماعتوں کی پچاس سالہ صوبے کی جدوجہد کو صوبے کے نام پر کیش کروا کر اقتدار حاصل کیا گیا
مگر اب وہ صوبے کا نام لینے پر بھی تیار نہیں۔ وسیب کے لوگوں کو وسیب کے حقوق اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے سڑکوں پر آنا ہو گا۔ لانگ مارچ، دھرنے، احتجاجی مظاہرے کرنا ہوں گے۔
وسیب یاترا کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اجلاس میں وسیب یاترا کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ 4 سے 7 نومبر تک صوبہ سرائیکستان رابطہ مہم شروع ہو رہی ہے
اس سلسلے میں 4 نومبر کو ملتان سے قافلہ روانہ ہو گا، رات کو قیام بہاولپور میں، 5 نومبر کو احمد پور، لیاقت پور، دھریجہ نگر سے ہوتا ہوا رات کا قیام رحیم یار خان، 6 نومبر کو چوک بہادر پور، گانگا نگر، سردار گڑھ، ظاہر پیر،
چاچڑاں، کوٹ مٹھن رات قیام فاضل پور اور 7 نومبر کو قافلہ جام پور ،تونسہ شریف، کوٹ ادو سے ہوتا ہوا
واپس ملتان پہنچے گا۔ اس کے بعد سرائیکستان رابطہ مہم کے اگلے مرحلے شروع ہوں گے جو ڈی آئی خان سے اسلام آباد تک لانگ مارچ اور دھرنے دیں گے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فاضل پور
فاضل پور نور کالونی میں شادی کے دن دلہن کو سابقہ شوہر نے فائر مار کر قتل کر دیا
ملزم موقع سے فرار گھر میں صف ماتم فاضل پور 25سالہ دلہن کرشمہ رخصتی کے
دن سابقہ شوہر ذیشان نامی شخص کی فائرنگ سے جانبحق ہوگئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
جانبحق ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے آر ایچ سی ہسپتال فاضل پور منتقل کر دیا گیا
پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد پور دیوان
تحصیل جامپور و محمد پوردیوان اور مضافات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ سے راتوں رات تاجروں ٹرانسپورٹرز دکانداروں نے
خود ساختہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کر دئیے عام آدمی مزدور محنت کش سفید پوش طبقہ ملازمت پیشہ افراد کی قوت خرید سے ہر چیز باہر چینی کا بیگ 6000سے بڑھ کر 7300صدرپے کردیا گیا فی کلو مارکیٹ میں 150روپے میں فروخت ہونے لگی
فارمی انڈے کا کریٹ ریت قبل ازیں 400تھا راتوں رات 450,روپے کر دیا گیا ڈی اے پی کھاد تاریخ کی بلند ترین سطح 8000اور یوریا کھاد بلیک میی 2500/2600تک فروخت ہونے لگی
فروثس گوشت مچھلی دودھ خشک میوہ جات کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے مارکیٹ کمیٹی پرائس کنٹرول کمیٹی بے اثر ہوکر رہ گئیں عوامی سماجی مزہبی حلقوں مزدور
طبقہ سفید پوش طبقہ ملازمت پیشہ افراد میں تشویش کی شدید لہر اعلیٰ عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق سب ڈویژن جامپور محمد پوردیوان مضافات وراجن پور
سے ملتان ڈی جی خان سے راجن پور چلنے والے بااثر ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ کے باعث راتوں رات ہر سٹاپ پر 20روہے تک اضافہ
کر دیا ہے جس سے مسافروں وبس ویگن یورو عملہ میں اور لانگ روٹ پر چلنے والی
ٹیکسی گاڑیوں کے کرایوں میں بھی بےتحاشہ اضافہ سے لڑائی جھگڑوں توں تکرار میں اضافہ ہوگیا ہے روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ سے عام آدمی کیلئے2وقت کی روٹی کا حصول انتہائی کٹھن تکلیف دہ مشکل امر بن کر رہ گیا ہے
ڈی اے پی یوریا کھادیں تاریخ کی بلند ترین سطح 8000ہزار روپے فی بوری اور 2600روپے میں دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہیں
راتوں رات چینی کی بوری میں 1300روپے اضافہ سے 150روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے گھی 4000صد روپے کلو تک پہنچ چکی ہیں
گوشت دہی دودھ فروٹس ڈرائی فروٹس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی مارکیٹ کمیٹی بے اثر ہو کر رہ گئی ہیں
محنت کش مزدور دیہاڑی دار افراد ملازمت پیشہ سفید پوش طبقہ کے افراد محمد فہیم شہزاد احمد محمد حسین محمد صفدر عابد حسین اللہ بخش امجد خادم حسین عصمت اللہ ملازم حسین محمد شفقت محمد رحیم فداحسین اللہ دتہ آللہ داد خورشید احمد محمد نعمان سمیت دیگر نے
سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انسانی حقوق کمیشن وزیر اعلیٰ پنجاب سے سخت نوٹس لینے
روزمرہ اشیائے صرف کی قیمتیں اعتدال پر لانے ٹرانسپورٹرز کے کرایوں کے سخت نوٹس لینے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد پور دیوان
گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول اسلام پور میں 3 نومبر بروز بدھ سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات ہوئے جو کہ انتہائی صاف اور شفاف انداز میں ہوئے
جس میں سکول کے تمام بچوں نے اپنے رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سٹوڈنٹ لیڈران کا انتخاب کیا منتخب طالب علموں نے حلف لینے کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا کہ
سکول کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور طالب علموں کے مسائل کو سکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کریں گے
اور دوسرے طلبہ کے لئے رول ماڈل بن کر معاشرے میں ایک اعلیٰ مثال قائم کریں گے اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول اسلام پور کے
ہیڈ ماسٹر محمد احسن خان گشکوری نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
منتخب عہدیداران طلباء کے مسائل سکول انتظامیہ اور ہیڈماسٹر آفس تک پہنچائیں انشاء اللہ طلباء کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا
مزید انہوں نے پنجاب حکومت کے سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ
اس سے بچوں کے اندر سیاسی شعور کے ساتھ ساتھ ان کے اندر قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہونگی اور بچوں کی خداداد صلاحیتیں میں بھی اضافہ ہوگا.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون