نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایشئن چمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم نے کمر کس لی

ہیڈ کوچ کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے ٹیکٹیکل اور اٹیکنگ ہاکی کھیلنے کی حکمت علی پر کام شروع کردیا ہے

ایشئن چمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم نے کمر کس لی،، ہیڈ کوچ کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے ٹیکٹیکل اور اٹیکنگ ہاکی کھیلنے کی حکمت علی پر کام شروع کردیا ہے

مشن ایشئن چمپئنز ٹرافی،، گرین شرٹس کی صبح شام بھرپور ٹریننگ

کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں شارٹ کارنرز میں مہارت حاصل کرنے

کیلئے مختلف ڈرلز کرنا شروع کر دی

کوچز کے مطابق قومی اسکواڈ میں قابلیت اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،، فٹنس کے ساتھ ساتھ

سکلز پر بھی کام کیا جارہا ہے

خواجہ جنید ،، ہیڈکوچ قومی ہاکی ٹیم ،،، "ہمارے کھلاڑی اپنی تیاری رکھے ہوئے ہیں ،،، امید ہے کہ اگلے دو سالوں میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام واپس کرلے گا”

 عابد امین،، فٹنس ٹرینر قومی ہاکی ٹیم ،،، "کھلاڑیوں کا فٹنس لیول پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوگیا ہے ،، امید ہے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرینگے”

نوجوان کھلاڑی پرعزم ہیں کہ گرین شرٹس گولڈ میڈل ضرور حاصل کرے گی

تیاری بہت اچھی چل رہی ہیں ،، انشاء اللہ میڈل جیتیں گے ،،، شارٹ کارنرز پر کام کیا ہے ،، صبح شام ٹریننگ کررہے ہیں ،، بھارت سے میچ ٹف ہوتا ہے انشاء اللہ جیتیں گے”

ایشئن چمپئنز ٹرافی اور جونئیر ہاکی ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے پی ایچ ایف نے سینئرز اور جونئیر کھلاڑیوں کے درمیان چار پریکٹس میچز بھی شیڈول کئے ہیں

جو چھ، سات، نو اور دس نومبر کو کھیلیں جائیں گے

About The Author