دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی

علاقے میں بسنے والے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ حل

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں سے تحصیل کوہ سلیمان کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر

بڑی سہولت مل گئی

حصیل کوہ سلیمان کے رہائشی اب ریجنل پاسپورٹ آفس تونسہ شریف سے بھی پاسپورٹ بنوا

سکیں گے

تحصیل کوہ سلیمان کے رہائشی پہلے ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ غازی خان سے پاسپورٹ بنوا

سکتے تھے

تحصیل کوہ سلیمان کے رہائشیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ساتھ ریجنل پاسپورٹ آفس تونسہ

شریف میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے

تحصیل کوہ سلیمان کے رہائشیوں کو ریجنل پاسپورٹ آفس تونسہ شریف میں پاسپورٹ بنوانے

کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے

مراسلہ جاری کردیا گیا

تحصیل کوہ سلیمان کے رہائشیوں کا ریجنل پاسپورٹ آفس تونسہ شریف میں پاسپورٹ کی

سہولت ملنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمارے لئے بہت سہولت مہیا کی ہے-رہائشی کوہ سلیمان

اب ہمیں ڈیرہ غازی خان جا کر پاسپورٹ نہیں بنوانا پڑے گا-رہائشی کوہ سلیمان

وزیراعلیٰ عثمان بزدار جس طرح عام آدمی کو سہولتیں دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے-رہائشی کوہ سلیمان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے میں بسنے والے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیاگیا ہے

اور سردارعثمان بزدار کی کاوشوں سے تحصیل کوہ سلیمان کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بڑی سہولت میسر کر دی گئی ہے.

تحصیل کوہ سلیمان کے رہائشی اب ریجنل پاسپورٹ آفس تونسہ شریف سے بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے

جبکہ اس سے قبل قبائلی علاقوں کے رہائشی ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ غازی خان سے پاسپورٹ بنواتے تھے

تحصیل کوہ سلیمان کے رہائشیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ساتھ ریجنل پاسپورٹ آفس تونسہ شریف میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے

اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے دوسری طرف تحصیل کوہ سلیمان کے رہائشیوں نے ریجنل پاسپورٹ

آفس تونسہ شریف میں پاسپورٹ کی سہولت ملنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمارے لئے بہت بڑی سہولت مہیا کی ہے انہوں نے کہاکہ

اب ہمیں مسافت کے بعد ڈیرہ غازی خان جا کر پاسپورٹ نہیں بنوانا پڑے گا.

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جس طرح عام آدمی کو سہولتیں دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے پہلے سکول اولمپکس کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،قیصر عباس رند، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،چئیرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید،ڈی پی آئیز اعزاز

احمد جوئیہ،طاہرہ شفیق، ڈپٹی سیکرٹریز آفتاب حسین، مظہرالحق،شاہد ملک،ڈی پی سی راؤ عمر حیات سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

جنوبی پنجاب کے پہلے سکول اولمپکس کا ڈیرہ غازی خان میں انعقاد ہمارے لئے اعزاز ہے،کھیلیں فرد میں قوت برداشت،نظم و ضبط اور آگے بڑھنے کے جذبات پیدا کرتی ہیں

موجودہ دور میں ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کے کامیاب ایونٹس کے لئے تمام افسران باہمی روابط کو فروغ دیں

مہمان طلبا وطالبات کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،ان کیلئے ٹرانسپورٹ،رہائش سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،

میگا ایونٹس کی آرگنائزنگ،ٹیکنیکل ودیگر کمیٹیاں ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ڈپٹی سیکرٹری،سیکرٹری آر ٹی اے،ڈی ای اووز،

ایس ڈی او بلڈنگ اور متعلقہ سکول کے پرنسپلز پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کی جو باہمی گفت وشنید سے فوڈ، ٹرانسپورٹیشن اور اکاموڈیشن بارے معاملات کو دیکھے گی،

ذیشان جاوید نے کہا کہ کھلاڑی طلبا وطالبات کی رہائش گاہوں پر مچھر مار

سپرے کیا جائے،میچز کی سائٹس اور رہائش گاہوں پر میڈیکل سٹاف،سینٹری ورکرز اور بوائزوگرلز سکاؤٹس کی تعیناتی کا روسٹر جاری کیا جائے،

ریسکیو1122ایمبولینس،محکمہ صحت طبی امداد،محکمہ سپورٹس جمنیزیم،ہاکی سٹیڈیم کی دستیابی،تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ اتھلیٹکس مقابلوں اور محکمہ فوڈ کھانے کی چیکنگ کے انتظامات کو یقینی بنائے گا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ8 تا 12نومبر تک ہونے والے اولمپکس میں اتھلیٹکس کے مقابلے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان

ہاکی کے میچز ہاکی سٹیڈیم،والی بال کے مقابلے انڈس کلب سٹی پارک،گرلز ہائی سکول نمبر ون،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے سپورٹس جمنیزیم میں ہوں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے مربوط کاوشوں کو جاری رکھا جائے

موبائل ایپ پر آنیوالی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے،مہم میں عدم دلچسپی کے حامل افسران سے وضاحت طلب کی جائے

ڈینگی لاروا کی نشاندہی پرسٹاف کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک، اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت تمام اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ڈینگی کیسز کی کنفرمیشن کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں،جن محکموں کی شکایات حل نہ ہوں ان کے افسران کو جواب دہی کا پابند بنایا جائے،بوگس انٹریز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

لاروا کی نشاندہی پر بروقت ریسپانس کیلئے متعلقہ انٹامالوجسٹ فیلڈ میں موجود ہوں،انہوں نے کہا کہ ڈارمنٹ یوزرز کے ہیڈ افسران کو بھی جواب طلبی کیلئے اجلاس میں طلب کیا

جائے،ڈینگی مریضوں کے ہر کیس کی ہسٹری اور پیشرفت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔

اجلاس میں تمام محکموں کی ڈینگی سرگرمیوں کی پڑتال بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت کی ہدایت پر خسرہ روبیلا سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیشن جاری ہیں۔

محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی ضلعی ادارہ ترقی صحت میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا

جس میں صحت تعلیم،اوقاف،این جی اوز اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر یاسر،ریجنل کنسلٹنٹ ای پی آئی ڈاکٹر حبیب احمد لغاری

اور دیگرنے آگاہی لیکچرز دیئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم،شفیق احمد،ڈاکٹر کرن،

سید سجاد نقوی،سید ندیم احمد اور دیگر موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ خسرہ روبیلا متعدی وائرل بیماری ہے۔

روبیلا معمولی علامت سے شروع ہوتی ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ اس بیماری سے نوے فیصد بچے ماں کے پیٹ میں ضائع ہوجاتے ہیں

اور صرف دس فیصد پیدا ہونے والے بچوں میں دیکھنے

سننے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے ساتھ دماغ کا چھوٹا ہونا،دل میں سوراخ،پھیپھڑوں میں بیماری سمیت دیگر مہلک امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

حکومت کی ہدایت پر روبیلا خسرہ مہم ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں بیک وقت 15سے 27نومبر تک جاری رہے گی

جس میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ا ورویکسی نیشن کیلئے مراکز صحت کے ساتھ محلوں

تعلیمی اداروں میں کڈز سٹیشنز بنائے جائیں گے۔مقررین نے کہا کہ

ویکسین محفوظ ہے اور روبیلا کو بارہویں بیماری کے طور پر حفاظتی ٹیکوں کے

کورس میں شامل کیا گیا ہے۔

ویکسی نیشن کیلئے ٹیموں کی تربیت اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

About The Author