نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلون پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیرصدارت صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا ویڈیو لنک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی. کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔میٹریل کے معیار پر نظر رکھنے کے ساتھ سکوپ آف ورک کے مطابق منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنرز منصوبوں کے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔مکمل فنڈز کے حامل منصوبے رواں مالی سال کے دوران مکمل کئے جائیں۔

تعمیراتی کمپنیوں کے مالکان کو آگاہ کیا جائے کہ منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی پر کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ سال کی اے ڈی پی کے 725 منصوبوں پر 102 ارب 24 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جن میں 491 نئے اور 234 جاری منصوبے شامل ہیں۔

سکیموں پر ابتک تین ارب 35 کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔چاروں اضلاع میں 51 ارب پانچ کروڑ روپے کے491 نئے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔

مظفر گڑھ،لیہ اور راجنپور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب میں سپورٹس کا میگا ایونٹ منعقد کرنے جارہی ہے

اور ڈیرہ غازی خان افتتاحی اور اختتامی تقریب کا میزبان بنے گا۔کمشنر آفس میں منعقدہ بریفنگ اور انتظامات کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہاکہ

آٹھ سے 12 نومبر تک سکول اولمپکس کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سکولوں سے 1820 بچے شرکت کریں گے جن میں 714 طالبات شامل ہیں۔

بچوں کے مابین ہاکی،بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس سمیت پانچ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

سپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی اور اختتامی تقریب میں احسن انتظامات کئے جائیں۔ایونٹ میں وی آئی پی کی بھی آمد متوقع ہے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ سکول اولمپکس کیلئے وقت کم ہے

لیکن انتظامات بہتر کرنے ہیں۔بچوں کی رہائش،خوراک اور سکیورٹی کے

معاملات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔تمام محکمے ایجوکیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔بچوں کی صحت کیلئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں

تاہم کورونا ایس او پیز پر بھی ہرممکن عملدرآمد کرایا جائے.اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران شریک تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں شاعروں،ادیبوں

فنکاروں اور دست کاروں کی جاری رجسٹریشن میں 10 نومبر 2021 تک کی توسیع کر دی گئی ہے،اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا ہے کہ

توسیع کا مقصد ڈیرہ ڈویژن کے اضلاع ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور اورمظفر گڑھ اور ان کی جملہ تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے شعراء،ادیبوں،فنکاروں اور دست کاروں کو زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کے عمل میں شامل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر سے خاصی تعداد میں فارمز ڈیرہ آرٹس کونسل کو موصول ہوچکے ہیں تاہم

جو لوگ رہ گئے ہیں وہ 10 نومبر تک اپنے فارم ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں ارسال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ اہل قلم،فنکاروں اور دستکاروں کے رجسٹریشن کارڈ بھی بنائے جائیں گے

اور آرٹس کونسل کی ڈائریکٹری میں بھی انہیں شامل کیا جائیگا۔

مزید معلومات کے لئے فون نمبرز 03017453206، 03467326979 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری سکولزایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹراحتشام انور نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرور والی کا دورہ کیا

ایڈیشنل سیکرٹری سکولز خواجہ مظہر الحق اور دیگر ہمراہ تھے. سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ادارہ میں جاری سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا جائزہ لیا

اور منتخب ہونے والی صدر زوہا صادق،نائب صدر مناحل اور جنرل سیکرٹری ماہ نور گلزار کو مبارکباد دی.

پرنسپل ادارہ عاصمہ بتول نے انتخابات کے مراحل، سکول کی کارکردگی اوردیگر معاملات پر بریفنگ دی.

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے 162ہائی اور مڈل سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات کرائے جا رہے ہیں

صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے فعال طالب علموں کے مابین مثبت مقابلے کرائے جارہے ہیں.

پرنسپل عاصمہ بتول نے بتایا کہ انتخابی مراحل میں 604ووٹ کاسٹ ہوئے اور9ووٹوں کو مسترد کیاگیا

نومنتخب صدر کو 254، نائب صدر کو 221اور جنرل سیکرٹری کو 212ووٹ ملے.

انتخابات میں صدر کی سیٹ پر تین امیدوار وں زوہا، شگفتہ اور ثمن نے حصہ لیا.

نائب صدر کیلئے مناحل، حمیرا، ماہ نور او رجنرل سیکرٹری کیلئے ماہ نور گلزار، شمع اور ثانیہ نے حصہ لیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر روبیلا خسرہ مہم کیلئے ضلعی ادارہ ترقی صحت ڈیرہ غازیخان میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر عمران جسکانی،

ڈاکٹر کرن اور دیگر نے خطاب کیا. ڈاکٹرز اور جنرل پریکٹیشنرز نے سیمینار میں شرکت کی. ریجنل کنسلٹنٹ ای پی آئی حبیب احمد لغاری اور دیگر نے بتایا کہ

ملک کی طویل خسرہ روبیلا مہم 15سے 27نومبر تک جاری رہے گی جس میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

جس کیلئے ٹیموں کی تربیت اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت ملک بھر میں مہم بیکوقت شروع ہو گی

او رپہلی مرتبہ حکومت نے روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کرائی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کی آرٹس کونسلوں کی طرح ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں بھی ادبی بیٹھک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مطابق ادبی بیٹھک کے قیام کا مقصد فن و ثقافت کی ترویج و ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادبی بیٹھک کے قیام سے قلم کاروں اور فنکاروں کو آرٹس کونسل میں روزانہ کی بنیاد پر اکھٹے مل بیٹھ کر ادب اور فن و ثقافت کے موضوعات پر

آپس میں بات چیت کرنے اور گفتگو کے مواقع میسر آسکیں گے،

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں قلم کاروں اور فنکاروں کی روزانہ بیٹھک کے علاوہ ہفتہ وار مشاعرے اور ادبی مکالموں کے

ساتھ ساتھ اہل قلم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید پرائس چیکنگ کیلئے متحرک ہو گئے.

انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا.

ڈپٹی کمشنر نے سلطانیہ سپر سٹور میں چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے.

انہوں نے خریداری میں مصروف لوگوں سے بھی نرخ کی معلومات حاصل کیں.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سرکاری نرخوں پر اشیائے خورد ونوش کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجابسہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی اوڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد بخت نصرکی زیر نگرنی

انچارج ایجوکیشن ونگ زیشان احمد نے ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں مقامی ویگن اسٹینڈ پر پروگرام منعقد کیا

جس میں ڈرائیورزکو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق لیکچر دیا گیا، ذیشان احمد نے کہاکہ

لائن اور لین کی پابندی کی جائے، دوران ڈرائیونگ غلط روڈ کراسنگ، تیز رفتاری

موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کیاجائے اس موقع پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او عمر سعید ملک کے ہمراہ تھانہ شاہصددین کے دریائی ایریا میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے نئی تعمیر ہوئی ریورائین چیک پوسٹ بھٹی میتلہ کا افتتاح کر دیا

تمام پولیس چیک پوسٹوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نےتھانہ شاہصددین میں ڈیڑھ کروڑ کی

لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی ریورائین پولیس چیک پوسٹ بھٹی میتلہ کا افتتاح کرنے تھانہ شاہصدر دین پہنچے جہاں پر ڈی پی او ڈی جی خان عمرسعیدملک سمیت علاقہ معززین نے استقبال کیا ۔آر پی او فیصل رانا نے نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کرکے

تما م تر سہولیات کا معائنہ کیااور اس کے بعد آر پی او فیصل رانا نے شجرکا ری مہم کاآغاز کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا ۔اس موقع پر موجود علاقہ کے معززین سے ملے اور موقع پر موجود افراد کے برائے راست مسائل سنے

اور ان پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے،آر پی او فیصل رانا نے پولیس افسران واہلکاران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی طرف سے دئیے جانے والے وسائل کی بدولت ریورائین چیک پوسٹ کی سیٹ آف آرٹ عمارت تعمیر ہوئی ہے

جس کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نئی تعمیر ریوائین پوسٹ کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے تحت تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ، اس کے علاو ہ ایک جدید پولیس بوٹ اور پولیس موبائل بھی فراہم کی گئی ہیں ۔

جس سے پولیس کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوا ہے دریائی ایریا میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہرممکن وسائل بروئے کار لاکر امن ومان یقینی بنایا جاے گا ۔

پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جن وسائل کی ضرورت ہے وہ فراہم کر دئیے گئے ہیں

اب اگر عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی سستی ہوئی تو پولیس والوں سے پوچھ گچھ ہو گی اور ان محکمانہ احتساب ہو گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان:
ڈیرہ غازیخان پولیس کی بھر پور کاروائیاں اندھے قتل، ڈکیتی ود ماڈر سمیت پانچ مقدمات ٹریس اور قتل کے 9 ملزمان گرفتار، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ مبارک، تھانہ گدائی، تھانہ شاہصدر دین اور تھانہ جھوک اتراء نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کر کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر لعل خان کو قتل کر دیا

اس وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزم کو ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک عرفان افتخار نے شب و روز کی محنت سے ٹریس آوٹ کرتے ہوئے ڈکیتی اور قتل میں ملوث ملزم محمد ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا

اسی طرح پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے دو الگ الگ کاروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 کس ملزمان (1) اللہ ڈیوایا (2) اللہ بخش(3) عمران کو گرفتار کر لیا

جو کہ مکان بنوانے کی رنجش کی وجہ سے اللہ بچایا عرف بھٹو ولد چاندن قوم بھٹہ کو قتل کر دیا تھا۔
جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ذوالقرنین ولد صدیق قوم ارائیں سکنہ بستی ارائیں کو گرفتار کر لیا

ذوالقرنین نے ذاتی رنجش کی بنا پر علوینہ بی بی کو پسٹل 30 بور سے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ اسی طرح تھانہ گدائی کے علاقے منظور کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس آوٹ کرتے ہوئے

ایس ایچ او تھانہ گدائی شاہد رضوان نے گرفتار کر لیا۔ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے میڈیا کو مزید بتایا کہ

تھانہ جھوک اتراء میں امان اللہ نے اپنے دیگر ساتھیوں تنویر اور نعیم سے ملکر رقبہ کے تنازعہ پر اپنی بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا جس پر تھانہ جھوک اتراء میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا

ایس ایچ او جھوک اتراء نے شمشاد بیوی کے قتل میں ملوث اس کا شوہر امان اللہ، تنویراور نعیم کو گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ صدر دین کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر امن او مان قائم کرتے ہوئے

جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازی خان:

پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کی 13 سالہ بچے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو بچے کو اغواء کرکے زیادتی کرنے کی درخواست موصول ہوئی کہ جاوید ولد جعفر حسین قوم جروار نے میرے بھانجے کو

زبردستی اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ندیم حیدر اور ان کی ٹیم نے 13 سالہ بچہ منتظر مہدی ولد جاوید حسین قوم جتوئی کو

اغواء کرکے زیادتی کرنے والے ملزم جاوید ولد جعفر حسین قوم جروار کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About The Author