دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ڈیجیٹل گرداوری،،پرائس چیکنگ،کورونا ویکسی نیشن،سہولت بازاراور ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے معاملات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد علی بدھ اور دیگر ہمراہ تھے۔کمشنر نے موضع کوٹلہ غلام میں کام کرنے والی ریونیو کی ٹیم کو فیلڈ میں چیک کیا

اور ڈیجیٹل گرداوری کے معاملات دیکھے۔کمشنر نے زمینداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے ڈیجیٹل گرداوری عمل کے بارے میں بات چیت کی۔کمشنر نے کہا کہ

ڈیجیٹل گرداوری سے جعلسازی روکنے میں مدد ملے گی اور اراضی مالکان کو تحفظ ملے گا۔

کمشنر نے مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے پرائس چیکنگ کی انہوں نے سہولت بازار کوٹ چھٹہ کا بھی اچانک دورہ کیا۔

آٹا،آلو،ٹماٹر،چینی،سوجی اور دیگر اشیائے خوردونوش کا معیار چیک کرنے کے ساتھ قیمتیں چیک کیں انہوں نے خریداری میں مصروف لوگوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے اور معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری بھی لگائی۔

مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی ہر درخواست کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کھلی کچہری کے دوران لگائے گئے

کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ کورونا ویکسین کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔تحصیلدار کوٹ چھٹہ اعظم گوپانگ

اور دیگر موجود تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں چھ بنیادی مراکز صحت تعمیر کیے جائیں گے.

تونسہ میں خواتین گریجویٹ کالج اور کورٹ کمپلیکس کی بہتری سمیت آٹھ منصوبوں پر ساڑھے پچیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے.

تعمیراتی منصوبوں کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بتایا کہ ترنمن، ڈومار، منگڑوٹھہ، ڈونہ، بیروٹ اور مکول کلاں میں نئے بی ایچ یوزتعمیر ہوں گے

جن پر 24کروڑ 14لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے. اسی طرح گریجویٹ کالج برائے خواتین تونسہ میں بی ایس کلاسز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر نوے کروڑ روپے،

کورٹ کمپلیکس تو نسہ میں ٹف پے ور کی تنصیب پر ساڑھے تیس لاکھ روپے خرچ ہو ں گے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے تحت ریجنل کیمپس میں نعتیہ محفل مشاعرہ کااہتمام کیاگیا

جس کی صدارت ممتاز شاعر عزیز شاہد نے کی جبکہ سلیم فراز اور محبوب جھنگوی مہمانان خصوصی تھے.

دیگر شعراء میں سلیم قیصر، اسلم فراز، شیراز غفور، ایمان قیصرانی، دلبر مولائی، سلیم نصرت، شہباز اکمل، نصرت مصطفی شاہین، بشری قریشی اوردیگر نے

نذرانہ عقیدت پیش کیا. ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے کہا کہ ربیع الاول کے ماہ مقدس میں اللہ تعالی کے آخری نبی ﷺ تشریف لائے

اور دنیا میں حق کا بول بالا ہوا آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا اور آخرت سنواری جاسکتی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سپیشل آپریشن۔۔۔

ناکہ کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 600 لٹر ملاوٹی دودھ تلف،

ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 204 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔

ڈی جی خان 2 نومبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں

ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ناکہ بندی کے دوران 22 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔18 گاڑیوں میں موجود دودھ کے

سیمپل پاس جبکہ 4 گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوئے۔ سیمپل فیل ہونے پر 4 گاڑیوں میں موجود 600 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

مزید لیہ میں ہوٹل کو کچن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈیرہ غازیخان علاقہ تھانہ گدائی میں ہونے والا منظور کا اندھا قتل ٹریس ہونے پر

منظور کے لواحقین کی طرف سے ڈی پی او عمر سعید ملک کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 27.10.2021 کو منظور جو پل ڈاٹ پر ریڑھی لگاتا ہے

کو کسی نامعلوم ملزم نے قتل کر دیا تھا ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیا

جس پر تھانہ گدائی میں مقدمہ نمبر 810/21 درج رجسٹر کیا گیا۔

منظور کا اندھا قتل جسے ٹریس کرنا پولیس کے لۓ کسی چیلنج سے کم نا تھا

جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور ایس ایچ او تھانہ گدائی

شاہد رضوان سمیت ٹیم تشکیل دیکر منظور کے قاتل کو گرفتار کرنے کے لۓ تحرک شروع کر دیا گیا

آخر کار انتہاٸ محنت اور پروفیشنل ٹیم نے منظور کے قتل میں ملوث ملزم شوکت عطاء جو کہ رشتے میں مقتول منظور کا بھانجا لگتا ہے کو

نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ میرے مقتول کی بیوی جو رشتہ میں میری ( مامی ) لگتی ہے کے

ساتھ مقتول منظور کو ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر دوران توں تکرار میں نے اپنے ماموں منظور کو قتل کر دیا تھا ملزم کی گرفتاری پر

مقتول منظور کے لواحقین نے ڈی پی او آفس آ کر ڈی پی او عمر سعید ملک کو خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی سپرویژن میں گزشتہ 15 روز کے اندر اندر ضلع بھر میں قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 12 ملزمان گرفتار،11 مجرمان

اشتہاری گرفتار، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3عدالتی مفروران گرفتار، 43 موٹر سائیکل چور گرفتار کر کے 1 موٹرسائیکل اور رقم 1 لاکھ 13 ہزار روپے

ریکور اور بچوں سے زیادتی کا 1 ملزم گرفتار کر کے چالان عدالت کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا ڈیرہ کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان پولیس کی گزشتہ 15 دنوں کی کاروائی۔

جس میں ڈیرہ غازی خان پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات جن میں قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت کر دیا ہے

جبکہ 11 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا

جبکہ 43 موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 عدد موٹرسائیکل اور 1 لاکھ 13 ہزار روپے برآمد کر لیا۔
بچوں سے زیادتی کا 1 ملزم گرفتار کر کے چالان عدالت کر دیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں بد دیانتی اور

ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تفتیش کے دوران انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور تمام ایس ایچ اوز مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے بھر پور اقدامات کریں۔

مقدمات کی تفتیش قانون کے مطابق عمل میں لائیں جبکہ مقدمات کی تفتیش میں بدیانتی کرنے والے پولیس آفسیران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

کرپٹ اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے تفتیشی آفسیران پر زور دیا کہ

پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو خصوصی اہمیت دی جائے اور کارکردگی رپورٹ سماعت میں بھجوائی جائے۔

About The Author