نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

اسلامی جمعیت طلبہ کا ” طلبہ حقوق روڈ کارواں ” بہاول پور پہنچ گیا،ختم نبوت چوک پر روڈ کارواں کے شرکاء کا پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا۔

طلبہ حقوق روڈ کارواں کی قیادت ناظم صوبہ جنوبی پنجاب سعد سعید نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے خصوصی شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہاسلامی جمعیت طلبہ کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ

اس نے ہمیشہ طلباء کی نمائندگی کی ہے موجودہ حکومت نوجوانوں کو جو سبز باغ دیکھا کر حکومت میں آئی ہے

اور نوجوانوں نے ان پر اعتماد کیا ہے مگر حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سب یہ کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ

حکومتتمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے قوم کے مستبقل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے بجٹ کے اندر تعلیمی بجٹ کی مسلسل کمی ہے پی ایم سی کے حوالے سے صورتحال تشویشناک ہے

فیسوں کے اندر بے پناہ اضافہ نے تعلیم کے حصول کو مشکل بنا دیا ہے،یکساں نظام تعلیم کی بات کی گئی ہے

مگر نظام تبدیل نہیں کیا گیا۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سعد سعید نے روڈ کارواں میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اس روڈ کارواں کے ذریعے ہم طلباء کے مسائل ایوان اقتدار تک پہنچانا چاہتے ہیں اس روڈ کاروں کے ذریعے ہ م چاہتے ہیں تعلیمی بجٹ کے اندر اضافہ کیا جائے

فیسوں میں کمی کی جائے اور ملکی کے تعلیمی اداروں میں جو لیپ ٹاپ سکیم اور سکالرشپ پروگرام کا خاتمہ کیا ہے

اس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین جو کہ طلباء کا ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے اس کو بحال کرتے ہوئے اس کے

الیکشن کروائے جائیں تاکہ وہ اس پلیٹ فارم سے اپنی جمہوری جدوجہد کر سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارواں 11 نومبر کو لاہور پہنچے گا

حکومت اس سے قبل طلباء کے مسائل حل کرئے۔

روڈ کارواں سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بہاول پور راؤ زید منور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

About The Author