دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

میراں پور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی دیوار کیساتھ برسوں سے بنا پانی کا

جوہڑ سکول کی عمارت کو نقصان پہنچانے کیساتھ سکول زمین بوس ہونے

اورکسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتا ہے متعلقہ حکام سے جوہڑ کے خاتمہ کا مطالبہ

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی دیوار کیساتھ بنا پانی کاجوہڑکسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے.

کیونکہ سکول کی عمارت کونقصان پہچانے کیساتھ ساتھ خطرہ ہے کہ

کوئی حادثہ رونما نہ ہوجائے اس سلسلے میں اہل علاقہ،عوامی سماجی حلقوں ملک وسیم

،

محمد سلیم گوری و دیگر نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام ،متعلقہ مقامی عوامی نمائندوں،

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران،محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ

،

اے سی جام پور،ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک سے فوری طور پرسکول کی دیوار

کیساتھ بنے پانی کے جوہڑ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا تاکہ

خدانخواستہ کسی بھی ممکنہ خطرے اور نقصان سے بچا جاسکے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

حاجی پورشریف

قاتل خونی سنگل ٹوٹ پھوٹ کا شکار انڈس ہائی وے روڈ پر موت وخون کا کھیل جاری

فاضل پور غریب آباد کالونی کے نزدیک انڈس ہائی وے پر تیز رفتار

مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا تین افراد پر موقع پر جابحق ایک

زخمی


بس نےکراچی سے ڈیرہ غازی خان آتے ہوئے فاضل پور کے مقام پرتیزرفتاری سے

ٹرک کو اوور ٹیک کیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے ۔

فاضل پورٹریفک حادثہ میں ایک عورت سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے.جانبحق ہونے والوں میں
1.محمد رمضان ولد گامن خان عمر 40 سال
2.

زہرا بی بی دختر محمد رمضان عمر 14 سال
3.

فاطمہ بی بی دختر محمد رمضان عمر 11 سال

ایڈریس ، بستی لاشاری نزد صدر تھانہ فاضل پور شامل ہیں جبکہ

زخمی ہونیوالوں میں
غلام سرور ولد پاری خان عمر 35 سال
ایڈریس ،بستی کشانی ہانموں والا شامل ہیں

.

انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اس روڈ پر آئے روزحادثات کیصورت میں کئی قیمتیں جانیں لقمہ

اجل بن چکی ہیں اور ریسکیو 1122 کےاعدادوشمار کیمطابق سالانہ1 ہزار سے 1200 افراد کئی سالوں سے لقمہ اجل بنتے آرہے ہیں مگر

یہاں کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور رکن سینیٹ اس طرف توجہ دینے سے قاصر ہیں حالانکہ اسکے کئی مرتبہ پی سی ون اور پی سی ٹو تیار ہوئے

محکمہ مواصلات اور این ایچ اے کے حکام وفاقی و صوبائی وزیر مواصلات کی بھ توجہی،

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق،صوبائی وزیر آبپاشی،صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا تعلق بھی اس علاقے سے ہونے کے

 

باوجود انکی مجرمانہ خاوشی سمجھ سے بالاتر ہے.اس سلسلے میں عوامی سماجی حلقوں کا "ڈیلی سویل” کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان صدر مملکت،

وزیر اعظم ،چیف آف آرمی سٹاف،گورنر پنجاب،وزیر اعلی پنجاب،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی،و متعلقہ حکام سے بھر پور اور پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

ہم آئے روز حادثات کی صورت میں لاشے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں خدارا ہمارے اوپر رحم کریں ہم بھی انسان ہیں کوئی کیڑے مکوڑے نہیں جو بے موت ماردیئے جاتے ہیں

روڈوں پرکچل اور روند دیئے جاتے ہیں اگر اس قاتل خونی روڈ کو فی الفور دو رویہ ون وے کیاجائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

داجل

بزم خوشبو داجل کے زیر اہتمام دو روزہ کتاب میلے کا اہتمام۔

کتاب میلے کے آرگنائزرز شکیل جان ، محمد افضل شاہین ،حاجی عاشق حسین ڈراجہ ، محمد عمران اور  عبد الواحد بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں انٹرنیٹ کا دور دورہ ہے وہاں کتاب اجنبی ہوکر رہ گئی ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ دوبارہ کتاب کلچر کو فروغ دیا جائے تاکہ طالب علموں میں مطالعے کی عادت پیدا ہو سکے۔

 اورسول سوسائٹی کی بھرپور شرکت نے اس تاثر کی بالکل نفی کردی کہ

آج کے دور میں کتاب کون پڑھتا ہے ۔

بزم خوشبو ٹیم نے داجل جیسے دور دراز علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت کامیاب کتاب میلے کا انعقاد کرکے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ

کسی بھی معاشرے میں کوئی کلچر یا روایت موجود نہیں ہوتی ہے ہمیشہ کسی نہ کسی کو پہل کرنی ہوتی ہے

اور الحمدللّٰہ بزم خوشبو ٹیم گزشتہ چار سال سے یہ سرگرمی منعقد کرکے نوجوانوں بالخصوص طلبا و طالبات کو کتاب کلچر سے متعارف کراکر انہیں مطالعے کی

طرف راغب کر رہی ہے ۔

بچوں کو اوائل عمری میں ہی کتاب سے جوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ

انہیں سالگرہ تقریب یا امتحان میں کامیابی کی صورت میں دوسرے اچھے مہنگے تحفے کے ساتھ کتاب بھی لازمی تحفے میں دی جائے تاکہ

انہیں معلوم ہوسکے کہ کتاب بھی قیمتی تحفے میں سے ایک تحفہ ہے ۔

داجل ،مضافات اور جام پور سے آئے ہوئے معزز مہمانان گرامی نے کتاب میلے کے

انعقاد پر بزم خوشبو ٹیم کی اس کاوش کو سلام پیش کیا اور آئندہ کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

محمد پور دیوان

ضلع راجن پور کے 5تھانوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن کا درجہ دے رہے ہیں ان میں تھانہ محمد پور دیوان بھی شامل ہے

عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کر رہے ہیں تھانہ جات پولیس دفاتر کو عوام ریلیف سنٹرز میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

تھانوں کو شریفوں کیلئے دارالامان اور بدمعاشوں کیلئے دارالحساب بنایا جائے گا نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی جاتی ہے

فرنٹ ڈیسک کے قیام سے دہلیز پر فوری انصاف مہیا ہو رہا ہے جھوٹے فرمائشی مقدمات کا اندراج قصہ ءماضی بن چکا ہے

تھانوں میں تمام کام میرٹ وقانون وانصاف کے ویثرن کے تحت سرانجام دئے جائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل خان نے پولیس تھانہ محمد پور دیوان کے

سرپرائز وزٹ کے موقع پر تھانہ کو ماڈل تھانہ میں تبدیل کرنے وسہولیات کی فراہمی پر

ایس ایچ او عبدالروف محرر طارق فہیم ببر انچارج سیکیورٹی ملک محمد عمران ببر ملک محمد یونس میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویثرن انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ وار کھلی کچھریوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ

سائلین کو دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے دہلیز پر مسائل حل کریں اس سلسلہ میں ضلع راجن پور کے 5تھانہ جات کو ماڈل تھانوں کا درجہ دے رہے ہیں

ان میں محمد پور دیوان بھی شامل ہے

اپنے فرائض منصبی فرض شناسی ایمانداری جزبہء حب الوطنی کے تحت سرانجام دہی کسی بھی ناجائز دباؤ وسفارش کو بھی ہرگز خاطر میں نہ لایا جائے

شہریوں کے جان ومال عزت وآبرو کی حفاظت پولیس کا فرض اولین ہے

مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری خصوصی فوکس ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

چئرمین میونسپل کمیٹی جام پور حاجی محمد اکرم قریشی نے کہا ہے کہ گداگری ایک لعنت ہے

پیشہ ور بھکاری معاشرے کے ناسور ہیں اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے

وہ سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اہتمام گدا گری کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں انڈس ہائی وے نزد میونسپل کمیٹی آفس منعقدہ واک کے

موقع پر گفتگو کر رہے تھے جسکی انہوں نے قیادت کی واک میں چیف آفیسر ملک عامر روف ماڑھا صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی پروگرام مینیجر معاذ اصغر خان سماجی

شخصیت حاجی محمد حسین قریشی سینئر صحافی سرور قریشی ‘ ملک مرید حسین ببر ‘ممتاز احمد حجانہ اور دیگر نے شرکت کی چِیئرمین بلدیہ نے کہا کہ

اسلام میں بھی گداگری کی ممانعت کی گئی ہے مخیر حضرات کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر خاموشی کے ساتھ صرف مستحقین کی مدد کریں تو اس کا دوگنا اجر ہے

دریں اثناء اس موقع پر نیلاب کے پروگرام مینیجر معاذ اصغر خان نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال کی ہدایات کی روشنی میں نیلاب کی

جانب سے انسداد گداگری مہم مسلسل جاری ہے اس سلسلے میں بستی رندان میں خواتین کے ساتھ کمیونٹی سیشن اور واک ‘ ماڈل بازار ‘ کچہری جام پور اور داجل میں

بھی واک کی گئی اور لوگوں کو انسداد گداگری ایکٹ کے بارے آگاہی دی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

سیکریٹری اوقاف لاہور کے حکم کو کوٹ مٹھن میں کوئی بھی پذیرائی نہ ملی ۔درجنوں دوکانیں اور مکانات غیر متعلقہ افرادکے قبضے میں ہونے کے

باوجود کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی اوقاف کی دوکانیں اور مکانات کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے

ایک مافیا ہر وقت سر گرم رہتاہے دربار فرید کے نزدیک لوگوں نے تیس تیس ہزار روپے پر اوقاف کی دوکانیں کرایہ پر دے رکھیں ہیں

جبکہ محکمہ اوقاف کو صرف 15 سو روپے کرایہ کی مد میں ملتے ہیں اسی طرح چھ چھ عشروں سے اوقاف کے مکانات لوگوں کے قبضے میں چلے آرہے ہیں

اور وہ چند سو روپے کرایہ کی مد میں اوقاف کے ملتے ہیں ایسے ہی ہزاروں ایکڑ رقبہ چار اضلاع رحیم یارخان،راجن پور،

بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں لوگوں کے قبضے میں ہے اور اس کی خرید فروخت کی جاتی ہے متروکہ

املاک کی اراضی مہنگے داموں غیر قانونی فروخت کی گئی ہے جن پر کمرشل پلازے تعمیر کر لیے گئے ہیں

اور دوکانیں فروخت کی جا رہی ہیں۔ایک دوکان تیس لاکھ تک فروخت کی گئی محکمہ اوقاف کے افسران بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر اپنا حصہ وصول کر کے

خاموش ہیں گذشتہ دنوں سیکریٹری اوقاف نے اوقاف کی پراپرٹی کی خرید و فروخت روکنے کیلئے سخت آرڈر جاری کیے تھے

اور تین دن کےاندر ایسی دوکانوں اور مکانات کا قبضہ واگزار کرانا تھا اور اس پر عمدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف دو دن میں کاروائی کرنے کا حکم بھی صادر کیا گیا تھا

کل تمام ڈیڈ لائینز ختم ہوچکی ہیں اور ناجائز قابضین کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی کسان اتحاد کے ضلعی صدر راؤ شوکت علی،

راو اکبر،سماجی کارکنوں شیر علی،اللہ بخش،قاسم علی،

نور محمد و دیگر نے سیکریٹری اوقاف سے حکم عدولی کے مرتکب افسران سے فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے

ناجائز قابضین سے اوقاف کی پراپرٹی خالی کرانے کامطالبہ کیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے اپنے دفتر کے لان میں کھلی کچہری لگائی، ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال،تحصیل دار راجن پور محمد اصغر سمیت ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرنے کھلی کچہری کے دوران مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے، تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔

انہوں نے ہر درخواست پر پیشرفت رپورٹ کےلئے ٹائم لائن دیں۔انہوں نے کہا کہ ہر درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے رقبہ کی واگزاری،وراثتی جائیداد کے تحفظ اور دیگر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ان کے گھروں کے نزدیک کھلی کچہری لگائی جاتی ہے۔

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی۔

اب ایک دن کے بجائے دو دن کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے از سر نو بنیادی ضروری اشیاءکی قیمتوں کا تعین کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں ٹال فری

نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔ از سر نو متعین کی گئی بنیادی ضروری اشیاءکی اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کے مطابق

چاول کچی باسمتی پرانا118روپے کلو،چاول کچی باسمتی نیا 115روپے،چاول دیسی 53روپے،دال چنا سپریم 138،دال چنا موٹی 128روپے،

دال چنا باریک124روپے،دال مسور باریک 190روپے،دال مسور موٹی170روپے،دال مونگ دھلی124روپے،دال ماش چمن230روپے،

دال ماش برما210روپے،بیسن128روپے،میدہ74روپے،سوجی74روپے،چنا سفید کابلی190روپے،چنا سفید باریک152روپے ،چینی90،دہی 95روپے کلو،دودھ90روپے

لٹر،گوشت بڑا 450روپے کلو،گوشت چھوٹا 750روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ تندوری روٹی 100گرام 7روپے ،نان سادہ 100گرام 10روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف

حاجی پورشریف کےنواحی علاقہ میراں پورکی اکلوتی ڈسپنسری بنیادی سہولیات سے

محروم ،اہل علاقہ کا مکمل سہولیات،سٹاف و ادویات کی فراہمی کا مطالبہ

میراں پور ضلع راجن پور تحصیل جام پور کاتاریخی قصبہ جس کی آبادی کم وبیش 20 ہزار سےزائد نفوس پر مشتمل ہے

جبکہ دیگر ملحقہ قصبوں اور دیہاتوں اورنزدیکی بستیوں کی آبادی اسکے علاوہ ہے مگر بنیادی انسانی ضروریات زندگی کی سہولیات کا فقدان ہے

اور بنیادی صحت کی ضروریات کے لئے یہاں کی اکلوتی ڈسپنسری بنیادی سہولیات،

سٹاف اورادویات سے محروم ہےصحت و صفائی کا فقدان ہے،ڈاکٹر،و دیگر عملہ بھی اپنی مرضی سے آتے ہیں جبکہ

سہولیات کی فراہمی کا یہ عالم ہے کہ پینے کے پانی کا آج کے دور جدید میں بھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہے

اور پرانے دور کے پانی کے گھڑے(دلے،مٹکے) آج بھی یہاں دیکھنے کو ملتے ہیں

سہولیات

سٹاف،ادویات کی عدم فراہمی کے باعث غریب بے بس و مجبور عوام اتائیوں کے ہاتھوں علاج معالجے پر مجبور ہیں

.

اس سلسلے میں اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد،مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی

متعلقہ ایم این اے،ایم پی اے ،کمشنر ڈی خان سارہ اسلم ،ڈپٹی کمشنرراجن پور

احمرنائیک،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ضلع راجن پور و متعلقہ سے

 

فوری طور پر24 گھنٹے مکمل سٹاف،سہولیات،ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے.

About The Author