ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ و امپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی، آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے واجبات کی وصولی،ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت،قوانین پر عملدرآمد،شہر کی خوبصورتی
ٹریفک منیجمنٹ اور دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف آفیسرز،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی ایس پی ٹریفک اور سیکرٹری آر ٹی اے نے بریفنگ دی
کمشنرسارہ اسلم نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے۔
دن کے اوقات میں کوئی بھی بھاری گاڑی شہر میں داخل نہ ہونے دی جائے۔ٹریفک کیلئے سائن اور دیگر اقدامات کئے جائیں۔
محفوظ پارکنگ یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات پر کارروائی،
سیوریج مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کردار ادا کرے۔
افسران فرائض دیانتداری اور محنت سے انجام دیں۔ ڈیرہ غازی خان شہر میں کاروبار کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے تاجر برادری کے
ساتھ ہرممکن تعاون کیاجائے. بازاروں،شاہراہوں اور اہم چوکوں کو تجاوزات،
عمارتی مٹیریل سے پاک کیا جائے۔شہر کی حدود میں دن کے اوقات کے دوران بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کارپوریشن اپنے واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بناتے ہوئے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کی
بروقت تکمیل اور میونسپل سروسز کی بہتری پر خرچ کرے۔ترقیاتی منصوبوں کا مختص ایک فیصد بجٹ پی ایچ اے کو فوری دیا جائے تاکہ
کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب کرایا جاسکے۔پل ڈاٹ پر مانومنٹ کی تکمیل ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے ویسٹ منیجمنٹ کیلئے مشینری کی خریداری،
صدیق آباد ڈسپوزل،شہر میں سٹریٹ لائٹس کو جلد فنکشنل کرایا جائے۔سبزی منڈی کے ڈسپوزل کی توسیع کرائی جائے۔
مشیر صحت نے کہا کہ مارکیٹوں میں بھی کورونا ایس او پیز اور انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے تاجر برادری کو
اعتماد میں لیا جائے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور متعلقہ محکمے شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کریں۔
چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہر میں موجود سرکاری خالی رقبہ کو پارک میں تبدیل کیا جائیگا۔
شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے پی ایچ اے کام کررہی ہے
ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد کیلئے سیاسی قیادت اور شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سٹیٹ کی رٹ برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔
پولیس فورس قانون کی بالادستی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ویڈیو لنک جلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز
اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی
دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ سبزی منڈی میں نیلامی کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ریڑھی بان تک پھل،
سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنی ہو گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنا ہوگا۔ناقص کارکردگی پر
مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لینے کے ساتھ دیگر اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہر
مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔کمشنر نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ
وہ اپنے اضلاع کے شہر، دیہات، قصبات، تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر پر اشیائے خوردو نوش کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ذخیرہ اندوزی،
گرانفروشی، ملاوٹ اور دیگر متعلقہ معاملات پر نظر رکھیں۔حکومت غریب عوام کو معاشی ریلیف دینا چاہتی ہے جس کیلئے ہمیں ہرممکن اقدامات کرنے ہوں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے انسداد ڈینگی و سموگ مہم، کورونا ویکسی نیشن، خدمت آپ کی دہلیز اور دیگر معاملات پر
محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے بریفنگ دی۔
کمشنر نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کئے جائیں۔گھر گھر ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔
سموگ کا باعث بننے والے صنعتی اداروں،گاڑیوں،اینٹوں کے بھٹوں،فصلوں کی باقیات،پلاسٹک جلانے اور مضرصحت دھواں چھوڑنے والی مشینری کے
مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کمشنر نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متعلقہ محکموں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
افسران اور ملازمین کی طرف سے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب محمد نعیم غوث نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات اور پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔
اس حوالے سے انہیں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،
سسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر
ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر کامران بھٹہ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ کورونا ریڈ مہم کیلئے ضلع میں 71فکس،موبائل 419،سکولز59،فیمیلی ویلفیئر 29سمیت مجموعی طور
پر 578ٹیمیں فیلڈ میں تعینات ہیں اور گزشتہ پانچ دنوں میں 1لاکھ 26ہزار 796لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے
ابتدائی چار روز سے ویکسین لگانے کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازی خان پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن پر ہے،مہم میں مختلف محکموں کا 2369 پر مشتمل
سٹاف متعین ہے۔ 3لاکھ61ہزار47 ویکسین کا سٹاک ضلع میں موجود ہے،سکولوں میں 8862 طلباء کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ پچھلے چار دنوں سے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن پر رہنے کا ریکارڈ آگے بھی برقرار رکھا جائے گا
پورے ضلع میں ٹیمیں متحرک ہیں جب کہ ہر روز رات کو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں،
زیادہ پبلک والی جگہیں ہماری ترجیح ہیں،حقائق پر مبنی ڈیٹا شئیر کیا جاتا ہے،ہم اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے۔
سپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد نعیم غوث نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈیرہ غازی خان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات اور سٹاف کی محنت و کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،
انہوں نے کہا کہ ٹرائبل ایریا میں ٹیموں کی پرفارمینس بہتر ہے،کوشش کی جائے کہ کوئی شہری حکومت پنجاب کی مفت کورونا ویکسین لگانے سے نہ رہ جائے،انہوں نے کہا کہ
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے،ہمارا ہر شہری باشعور ہے،
ویکسین لگوانے والے دیگر لوگوں کو بھی قائل کریں تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔
بعدازاں سپیشل سیکرٹری نے فیلڈ میں جاکر شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی
ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ذیشان احمد نے پل ڈاٹ پر ٹریفک قوانین کی پاسداری،
سیٹ بیلٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی دینے کے ساتھ لوگوں میں معلوماتی پمفلٹس
بھی تقسیم کیے. انچارج یونٹ نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے
استعمال، تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ سے اجتناب کریں. سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے.
ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات اور پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے.
اس سلسلے میں شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں
اپنی اوردوسروں کی جان کے تحفظ کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
پٹرولنگ پولیس پوسٹ رند اڈا ضلع ڈیرہ غازیخان نے رواں ماہ کے دوران سات مقدمات درج کرکے 15 موٹر سائیکلیں تھانہ میں بند کیں،
دو اشتہاری مجرم گرفتار کرنے کے ساتھ گمشدہ بچہ ورثاء کے حوالے کیا۔شاہراہوں پر پریشان ہال مسافروں کو امداد پہنچائی گئی۔
یہ بات انچارج پٹرولنگ پولیس پوسٹ رند اڈا سب انسپکٹر غضنفر عباس نے یہاں بتائی۔
انہوں نےکہا کہ ڈسٹرکٹ انچارج عبدالرحیم کی ہدایات پر اکتوبر میں پوسٹ کی طرف سے تیزی رفتاری کے خلاف،اوور لوڈنگ پر دو اور غیر قانونی ایک
پی گیس سلنڈر کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ دراہمہ میں اندراج کرایا گیاہے،15 موٹر سائیکلیں مختلف دفعات کے تحت تھانہ میں بند کرائی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اشتہاری ساجد حسن اور محمد جمیل عرف جمیلی کو گرفتار کر کےتھانہ دراہمہ کے افسران کے حوالے کئے گئے ہیں۔
انچارج پوسٹ سب انسپکٹر غضنفر عباس نے مزید بتایا کہ ایک گمشدہ بچہ کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔
پٹرولنگ پوسٹ نے شاہراہوں پر مسافروں اور عوام کو مختلف نوعیت کی130مدد بھی کی ۔حادثات سے بچاؤ کےلیے آہستہ چلنے والی گاڑیوں اور
پھٹہ رکشوں 170 ریفلیکٹرز بھی لگائےگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دریائی اور بیٹ ایریا سے 25 مختلف اقسام کی عارضی تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا
انچارج نے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر چار کال موصول ہونے پر فوری ریسپانس کیا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب محمدنعیم غوث
نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات اور پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ
غازی خان کا دورہ کیا۔اس حوالے سے انہیں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،
سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر کامران بھٹہ سمیت متعلقہ افسران بھی
موجود تھے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ کورونا ریڈ مہم کیلئے ضلع میں 71فکس،موبائل 419،سکولز59،فیمیلی ویلفیئر 29سمیت مجموعی طور
پر 578ٹیمیں فیلڈ میں تعینات ہیں اور گزشتہ پانچ دنوں میں 1لاکھ 26ہزار 796لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ابتدائی چار روز سے ویکسین لگانے کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازی خان پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن پر ہے،
مہم میں مختلف محکموں کا 2369 پر مشتمل سٹاف متعین ہے۔ 3لاکھ61ہزار47 ویکسین کا سٹاک ضلع میں موجود ہے،سکولوں میں 8862 طلباء کو ویکسین لگائی جا چکی ہے
۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ پچھلے چار دنوں سے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن پر رہنے کا ریکارڈ آگے بھی برقرار رکھا جائے گا،پورے ضلع میں ٹیمیں متحرک ہیں جب کہ
ہر روز رات کو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں،
زیادہ پبلک والی جگہیں ہماری ترجیح ہیں،حقائق پر مبنی ڈیٹا شئیر کیا جاتا ہے،ہم اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے
۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب محمدنعیم غوث
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈیرہ غازی خان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات اور سٹاف کی محنت و کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،
انہوں نے کہا کہ ٹرائبل ایریا میں ٹیموں کی پرفارمینس بہتر ہے،کوشش کی جائے کہ کوئی شہری حکومت پنجاب کی مفت کورونا ویکسین لگانے سے نہ رہ جائے،
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے،ہمارا ہر شہری باشعور ہے،
ویکسین لگوانے والے دیگر لوگوں کو بھی قائل کریں تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔
بعدازاں سپیشل سیکرٹری نے فیلڈ میں جاکر شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن شاہد محبوب کی قیادت میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد محبوب نے قبضہ مافیا کرپٹ عناصر کا گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈی جی خان ڈویژن شاہد محبوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
انٹی کرپشن نے تین ماہ کے دوران ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی ہے۔
چاروں اضلاع میں 3608 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی گئ ہے۔190 درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے
پندرہ مقدمات انٹی کرپشن نے درج کئے۔
گیارہ جوڈیشل ایکشن اور 31 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون