نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

قواعد کے مطابق ایوان میں غیر موجود اراکین کی حاضری کےلئے 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کر دئیے گئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔

بی اے پی کے سرفراز چاکر ڈومکی ووٹ کا اندراج کرانےوالے دوسرے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادرعلی نائل اندراج کرانےوالے تیسرے رکن اسمبلی بنے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل نے ووٹنگ ک اعمل مکمل ہوجانے کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو کے بلامقابلہ وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے کا اعلان کیا، انہیں 39 اراکین کے ووٹ ملے جس کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔

اس سے قبل کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، وزارت اعلیٰ کے تنہا امیدوار میرعبدالقدوس بزنجو اور بیشتر اراکین ایوان میں موجود تھے جبکہ قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ سمیت دیگر اپوزیشن اراکین ایوان نہیں پہنچے۔

قواعد کے مطابق ایوان میں غیر موجود اراکین کی حاضری کےلئے 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کر دئیے گئے۔

5 منٹ کے بعد اراکین اسمبلی ایوان میں عملے کے پاس اپنے ووٹ کا اندراج کرانا شروع کیا گیا۔

 ایوان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ایوان میں ایک ہی امیدوار ہے، جس کے بعد اسپیکر نے اراکین کو وزیراعلیٰ کےانتخاب کیلئے ووٹ اندراج کرانے کاکہہ دیا۔

About The Author