سندھ حکومت کے20لاکھ سمیت شاکر شجاع آبادی کے لئے 29 لاکھ روپےامدادکا بندوبست ہوگیا ہے۔
ملتان:
سندھ حکومت کے 20لاکھ سمیت شاکر شجاع آبادی کے لئے
29 لاکھ روپے امداد پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دس لاکھ روپےاور وزیراعلی سندھ کی طرف سے بھی 10 کا اعلان کیا گیا ہے
اورپیپلز کلچرل ونگ سرائیکی وسیب کی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد آج صدر پیپلز کلچرل ونگ سرائیکی وسیب ڈاکٹر اشولال اور سیکرٹری جنرل جہانگیر مخلص نے
نشتر اسپتال ملتان میں انکی عیادت کے موقع پر پیش کیا
شاکر شجاع آبادی سے ملاقات کے موقع پر پیپلز کلچرل ونگ سرائیکی وسیب کے وائس
چیئرمین میر احمد کامران مگسی،باسط بھٹی،
راشد عزیز بھٹہ ،اسلم جاوید،دانیال گھلو ،فرحان بھٹہ اور شہزاد شفیع بھی موجود تھے
اسی طرح سرائیکی وسیب کے نامور سیاستدان جہانگیر خان ترین نے بھی شاکر شجاع آبادی
کو پانچ لاکھ روپے امداد دی اور ماہانہ پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
درایں اثنا پنجاب حکومت کی طرف سے بھی شاکر شجاع آبادی کے لیے تین لاکھ روپے کی
امداد فراہم کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں بھی شاکر شجاع
آبادی کے لیے دس لاکھ روپے امداد فراہم کی گئی تھی۔
شاکر شجاع آبادی کے لیے حالیہ امداد ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد
کی جارہی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ