بہاولنگر
حکومتِ کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی بھارت کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا موقع پر ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم،
ڈی پی او محمد ظفر بزدار، مونسپل کمیٹی ہال اور گورنمنٹ ہائی سکول بہاولنگر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا، بچوں نے ملی نغمے پڑھے اور ٹیبلو پیش کئے بعد ازاں ریلی کا اہتمام کیا گیا
اور تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.
اسی طرح تحصیل سطح پر منعقدہ احتجاجی ریلیوں کے شرکاء نے نہتے مظلوم کشمیری عوام پر بھارت کے بد ترین ظلم وبربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے
کشمیری بھائیوں کے ساتھ بے مثال یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے کشمیریوں کےحق خودارادیت و آزادی کی مکمل حمایت کا پختہ عزم دہراتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ
وہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنے کی سفاکانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور
مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دے تاکہ وہ اپنی آزاد ریاست کی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں ۔
بھارت کے خلاف منائے گئے یومِ سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی ریلی مونسپل کمیٹی کے ہال سے شروع کی گئی
جو سٹی ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ذی پی محمد ظفر بزدار نے کی
جبکہ اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی سمیت ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران ، ماہرین تعلیم ، شہر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ ،طلباء، میڈیا و سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں کے نمائندگان نے بھی ریلی میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے نعروں پر مبنی بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔
یومِ سیاہ ریلی کے شرکاء نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور گزشتہ دو سال سے کشمیر میں بھارتی فوج کے مسلسل محاصرے کی شدید مذمت کی اور یہ عزم دہرایا کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ریلی کے اختتامی مقام پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر غاصب بھارت کے بد ترین مظالم اور جبر و استبداد خطے
کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کر کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی
اور اپنی فوج کے ذریعے کشمیر کا غیر قانونی محاصرہ کر کے کشمیری عوام پر عرصہ حیات مزید تنگ کر دیا جس کی پوری پاکستانی قوم اور حکومتِ پاکستان نے شدید ترین مذمت کی اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ۔
انہوں نے ریلی کے شرکاء کے ساتھ ہم آواز ہو کر مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے اصولی موقف اور کشمیر کی آزادی کے لئے سیاسی،
اخلاقی اور سفارتی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے بے مثال جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر ترین انداز میں اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر بھی یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ
وہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر غاصب اور سفاک بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیر پر جابرانہ تسلط اور غاصبانہ قبضہ فوری طور پر ختم کرکے
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کو اپنے جابرانہ تسلط سے آزادی دے جس کیلئے
وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے لازوال قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
حکومتِ کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی بھارت کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا
موقع پر ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ڈی پی او محمد ظفر بزدار، مونسپل کمیٹی ہال اور گورنمنٹ ہائی سکول بہاولنگر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا،
بچوں نے ملی نغمے پڑھے اور ٹیبلو پیش کئے بعد ازاں ریلی کا اہتمام کیا گیا
اور تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.
اسی طرح تحصیل سطح پر منعقدہ احتجاجی ریلیوں کے شرکاء نے نہتے مظلوم کشمیری عوام پر بھارت کے بد ترین ظلم وبربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے
کشمیری بھائیوں کے ساتھ بے مثال یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے کشمیریوں کےحق خودارادیت و آزادی کی مکمل حمایت کا پختہ عزم دہراتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ
وہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنے کی سفاکانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دے تاکہ
وہ اپنی آزاد ریاست کی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں ۔ بھارت کے خلاف منائے گئے
یومِ سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی ریلی مونسپل کمیٹی کے ہال سے شروع کی گئی
جو سٹی ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ذی پی محمد ظفر بزدار نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر
ڈی ایس پی سمیت ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران ، ماہرین تعلیم
شہر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ ،طلباء، میڈیا و سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں کے نمائندگان نے بھی ریلی میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے نعروں پر مبنی بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔
یومِ سیاہ ریلی کے شرکاء نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور گزشتہ دو سال سے کشمیر میں بھارتی فوج کے مسلسل محاصرے کی شدید مذمت کی
اور یہ عزم دہرایا کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ریلی کے اختتامی مقام پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر غاصب بھارت کے بد ترین مظالم اور جبر و استبداد خطے کی
تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کر کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی اور اپنی فوج کے ذریعے
کشمیر کا غیر قانونی محاصرہ کر کے کشمیری عوام پر عرصہ حیات مزید تنگ کر دیا جس کی پوری پاکستانی قوم اور حکومتِ پاکستان نے شدید ترین مذمت کی
اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ۔
انہوں نے ریلی کے شرکاء کے ساتھ ہم آواز ہو کر مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے اصولی موقف اور کشمیر کی آزادی کے لئے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے بے مثال جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر ترین انداز میں اجاگر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر بھی یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ
حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر غاصب اور سفاک بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیر پر جابرانہ تسلط اور غاصبانہ قبضہ فوری طور پر ختم کرکے اقوام متحدہ کی
قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کو اپنے جابرانہ تسلط سے آزادی دے
جس کیلئے وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے لازوال قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔
ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: بہاولنگر
( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
ایس پی انویسٹی گیشن محمد فاروق انورکمیانہ کی پریس کانفرنس،
بین الاضلاعی(مختیار عر ف مکھی اوراللہ رکھا عرف رکھی گینگ)کے 08ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،
جن کے قبضہ سے 20 لاکھ58ہزار سے زائد کا مال مسروقہ اوراسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدر سرکل بہاولنگر میں راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف واراتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے راہزنی اور ڈکیتی کی
وارادتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کی سربراہی میں متعلقہ ایس ایچ اوز(تھانہ صدر بہاولنگر
رزاق احمد،تھانہ تخت محل علی حسن اورتھانہ ڈونگہ بونگہ ابرار گجر)کے ہمراہ سپیشل ٹیمز تشکیل دیں
پولیس ٹیمز نے جدید طریقہ تفتیش، ٹیکنالوجی اورشب و روز کی انتھک محنت کے بعد راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث02 گینگز کے 08ملزمان کوٹریس کر کے
گرفتار کر لیا۔تھانہ صدر بہاولنگر (01)رکھی گینگ میں اللہ رکھا عرف رکھی ولد خان محمد قو م چوڑ(سرغنہ گینگ)،وحید ولد اقبال قوم موچی سکنہ عاکو کا،
ارشاد ولد ریاض قوم قصا ئی،اظہر ولد نور محمد قوم جوئیہ سکنہ عاکو کااورعلی احمد ولد ابراہیم قوم مئے سکنہ پاکپتن شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے 9لاکھ 58ہزار روپے مال مسروقہ (تفصیل برآمدگی 04عدد موٹر سائیکل،03عددموبائل فون برآمد ہوئے۔
یہ ملزمان موٹر سائیکل پر پیچھاکر کے اسلحہ کے زور پرواردات کرتے تھے۔
(02) مختیار عرف مکھی گینگ تھانہ تخت محل اور تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان میں مختیار عرف مکھی ولد یار محمد قو م جوئیہ (سرغنہ گینگ)سکنہ رانے والا،محمد شاہد عرف اکبر ولد انور علی قو م آرائیں سکنہ پل فورڈواہ اور
محمد وسیم ولد اختر قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 86جلال پور پیراں والاشامل ہیں۔اس گینگ کے قبضہ سے 11لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 6شاخ بکریاں اور6شاخ بکرے برآمد
کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے،جب کہ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والی کاراور اسلحہ ناجائز 02رائفل44 بور،04پسٹل 30بور اور 02عدد کاربین
برآمد ہوئیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ نے ڈی پی ا و کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔
ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کاتحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر-
ایس پی انویسٹی گیشن محمد فاروق انورکمیانہ کی پریس کانفرنس،بین الاضلاعی(مختیار عر ف مکھی اوراللہ رکھا عرف رکھی گینگ)کے 08ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،
جن کے قبضہ سے 20 لاکھ58ہزار سے زائد کا مال مسروقہ اوراسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق
صدر سرکل بہاولنگر میں راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف واراتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے راہزنی اور ڈکیتی کی وارادتوں میں ملوث ملزمان کی
گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کی سربراہی میں متعلقہ ایس ایچ اوز(تھانہ صدر بہاولنگر رزاق احمد،
تھانہ تخت محل علی حسن اورتھانہ ڈونگہ بونگہ ابرار گجر)کے ہمراہ سپیشل ٹیمز تشکیل دیں پولیس ٹیمز نے
جدید طریقہ تفتیش، ٹیکنالوجی اورشب و روز کی انتھک محنت کے بعد راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث02 گینگز کے 08ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
تھانہ صدر بہاولنگر (01)رکھی گینگ میں اللہ رکھا عرف رکھی ولد خان محمد قو م چوڑ(سرغنہ گینگ)،وحید ولد اقبال قوم موچی سکنہ عاکو کا،
ارشاد ولد ریاض قوم قصا ئی،اظہر ولد نور محمد قوم جوئیہ سکنہ عاکو کااورعلی احمد ولد ابراہیم قوم مئے سکنہ پاکپتن شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے 9لاکھ 58ہزار روپے مال مسروقہ (تفصیل برآمدگی 04عدد موٹر سائیکل،03عددموبائل فون برآمد ہوئے۔
یہ ملزمان موٹر سائیکل پر پیچھاکر کے اسلحہ کے زور پرواردات کرتے تھے۔(02) مختیار عرف مکھی گینگ تھانہ تخت محل اور تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں راہزنی کی
وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان میں مختیار عرف مکھی ولد یار محمد قو م جوئیہ (سرغنہ گینگ)سکنہ رانے والا،محمد شاہد عرف اکبر ولد انور علی قو م آرائیں سکنہ
پل فورڈواہ اور محمد وسیم ولد اختر قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 86جلال پور پیراں والاشامل ہیں۔اس گینگ کے قبضہ سے 11لاکھ روپے سے
زائد مالیت کی 6شاخ بکریاں اور6شاخ بکرے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے،جب کہ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والی کار
اور اسلحہ ناجائز 02رائفل44 بور،04پسٹل 30بور اور 02عدد کاربین برآمد ہوئیں۔
ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ نے ڈی پی ا و کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔
ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کاتحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون