ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹا،چینی،پھل،
سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی دستیابی،قیمتوں اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔
کمشنر نے آٹا،چینی کی دستیابی،سمگلنگ اور سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ
آٹا،چینی کی خریدوفروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔صوبائی سرحدی مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرکے آٹا چینی کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جائے سمگلنگ پر قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کیلئے پولیس سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔
چینی کے سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جائے منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی تمام نیلامیوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے
منڈیوں میں کوئی بھی چیز بغیر نیلامی کے فروخت نہیں ہونی چاہیے۔
مارکیٹ کمیٹی کا عملہ منڈیوں میں متحرک رہے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹوں میں نکلیں۔ناجائز منافع خور،ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا جائے
دکانوں میں نمایاں جگہوں پر سرکاری نرخنامے آویزاں کرائے جائیں۔
مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جائے۔ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لئے جاسکتے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈویژنل محکمہ سپورٹس و امور نوجوانان ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام عشرہ رحمت العالمین ﷺ کی مناسبت سے سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں نعت اور تقریری کے
مقابلوں کا انعقاد کیا گیا.ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے ای۔لائبریری میں نعت اور تقریری کے مقابلوں کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے انعقاد سے نوجوانوں میں
اسوہ حسنہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں سے روشناسی اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت اجاگر ہوگی۔
مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد جنید جتوئی،سینئر صحافی مظہر خان لاشاری،انچارج ای۔لائبریری جاوید الیاس لودھی،قاری عبدالرحمن معینی،
سید فرحان گیلانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین ﷺ کے اسوہ حسنہ پر علم کرکے دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
مقررین نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بارہ روزہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا آغاز کرکے احسن اقدام کیا ہے۔
ججز کے فیصلوں کے مطابق مقابلوں میں پہلی پوزیشن،رخ علی،دوسری پوزیشن محمد لقمان اور تیسری پوزیشن عبد الا احد نے حاصل کی۔
تقریری مقابلے میں آریان خان کامیاب رہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت ہمارے ایمان کا حصہ اور دنیاوی و آخرت میں کامیابی کی
ضمانت ہے،شعرائے کرام اپنے عارفانہ کلام سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عکاسی کرتے ہیں جو دلوں پر اثر کرتا ہے،
عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺسے حکومت دنیا کو پیغام دے رہی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے،
انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کیلئے ضروری ہے ہم ان پر درود و سلام بھیجیں جس سے ہمارا ان سے تعلق مضبوط ہوگا،
ہمیں اپنے آپ کو نبی رحمت کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔انہون نے ان خیالات کا اظہار پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام بسلسلہ
عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ نعتیہ محفل مشاعرہ میں بطور صدر محفل خطاب کرتے ہوئے کیا۔نعیتہ محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید تھے۔محفل مشاعرہ میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،
ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل،انفارمیشن آفیسر خالد رسول اورلوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی شان رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلہ میں کیلنڈر کے تحت تقاریب منعقد کی جارہی ہیں، انہوں نے کہاکہ
میں کامیاب نعیتہ مشاعرے پر شعراء کو مبارک باد دیتا ہوں،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایسے ایونٹس کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
نعیتہ محفل مشاعرہ میں اسلم کلاچی،عزیز شاہد،اکمل عمران اکمل،محبوب جھنگوی،شبیر شوکت سعیدی،
یسین بلوچ، شاہدہ وفا علمی،مرتضی ناظر،قاسم سہرانی،بشری قریشی،فرید ساجد لغاری،شیراز غفور،نئیر رانی شفق،اسلم وارثی، ایمان قیصرانی،
سلیم قیصر،ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ،ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ،ڈاکٹر غنی عاصم اور افضل چوہان نے اپنا عارفانہ کلام پیش کیا جیسے خوب پذیرائی ملی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان کی امن کمیٹی کا اجلاس مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر مثالی امن،تحمل،رواداری،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کا اعادہ کیا ہے،
علمائے کرام،تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،اسد علی بدھ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،تمام محکموں کے افسران، چیئرمین میلاد کمیٹی انو رحسن قریشی اور ممبران ضلعی امن کمیٹی سیدصفدر حسین نقوی،
سید وسیم عباس، سید شیرباز حسین نقوی،قاری عبدالجبار
ربانی،مخدوم محمد زاہد قریشی،عبدالمالک مکی، محمداسحاق،مولانا محمد ابراہیم،ڈاکٹر محمد یونس، حافظ احمد حسن ورک،قاری کلیم اللہ صادقی،
حافظ حبیب اللہ تونسوی،ملک ارشاد حسین، غلام اصغر،مولانا عبدالرحمن غفاری،عبدالروف،محسن رضا ہاشمی،سید ندیم حیدر نقوی و دیگر نے شرکت کی.مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ عقیدت و احترام اور پرجوش انداز میں منایاجارہاہے،
حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،بارہ ربیع الاول کو جشن میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے
ہم سب سرگرم ہیں، جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،پولیس،بلوچ لیوی،بی ایم پی کے ساڑھے پانچ سو اہلکار جلوس شرکاء کو سکیورٹی فراہم کریں گے،
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات مکمل ہیں،جلوسوں کے روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ اور چونے کی لائننگ کی جائے گی،گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ منظم پلان کے تحت بارہ ربیع الاول کے انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،
منتظمین کے مسائل کو حل کے لئے افرادی قوت فیلڈز میں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے ہمراہ ایمبولینس،ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہوگا
جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں بیڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،
محکمہ فوڈ اتھارٹی سبیل لگانے کیلئے سرٹیفکیٹ دے گی،تمام محکمے اپنے پلان کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122کی ریسپانس ٹیمیں کسی بھی کال پر فوری
ایکشن میں آئیں، جلوسو ں کے روٹس کے دوران ٹریفک کو کنٹرول اور تجاوزات کاخاتمہ کیا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر قیام امن،وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پنجاب کونسل آف دی آرٹس انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر
ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیرہتمام ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور اور لیہ سے تعلق رکھنے والے
شعبہ موسیقی،ڈرامہ،لٹریچر،فائن آرٹ اور کرافٹ سے تعلق رکھنے والے ڈویژن بھر کے شاعروں،ادیبوں اور فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مطابق 25 اکتوبر 2021 تک ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے شعراء،ادبا،ڈرامہ رائٹرز، فنکار،
میوزیشنز،دستکار،مصور اپنے کوائف ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے ایڈریس پر بھجوا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موصولہ کوائف جن میں شاعروں، ادیبوں،فنکاروں کے نام،ولدیت،تاریخ پیدائش،
قومی شناختی کارڈ کا نمبر،ایڈریس،رابطہ نمبر کیٹیگری،تجربہ اور حاصل کردہ علاقائی،قومی و صوبائی ایوارڈز کی تفصیل درج ہوگی
کو جلدہی ڈی جی خان آرٹس کونسل کی جانب سے ترتیب دی جانے والی ڈائریکٹری میں بھی شامل کیا جائیگا۔
رجسٹریشن فارم آرٹس کونسل کے دفتر سے دستیاب ہیں جبکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے فنکار اپنے کوائف سادہ کاغذ پر بھی لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔
آرٹس کونسل کی جانب سے سکروٹنی کے بعدفنکاروں کو رجسٹریشن کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے۔
مزید معلومات کے لیے
فون نمبر 03017453206، 03467326979، 03008986249 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے غازی میڈیکل کالج کا دورہ کیا. میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے معاملات سے متعلق بریفنگ لی.
انہوں نے میڈیکل کالج کے غازی پریمیئر کرکٹ لیگ کا بیٹ کے ساتھ بال کو ہٹ کر کے افتتاح بھی کیا.
پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید اور مختلف شعبوں کے سربراہان موجود تھے.
کمشنر سارہ اسلم نے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے معاملات میں بہتری لائی جائے گی.
انہوں نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں 269بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال اور نئے ایمرجنسی بلاک کی تکمیل سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں گی.
پرنسپل منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں. کمشنر نے کہاکہ
ہسپتال میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاجائے. کورونا ویکسی نیشن کی شرح بڑھائی جائے. کمشنر کو بتایاگیا کہ
تین ماہ کے اندر انجیو گرافی سمیت دیگر نئے شعبے شروع کرنے جا رہے ہیں 2014سے شروع ہونے والے میڈیکل کالج میں ابتک چھ بیج مکمل ہو چکے ہیں
اورہر سیشن میں مختلف کوٹہ کے تحت 120طالب علموں کو داخلہ دیاجاتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے غازی میڈیکل کالج کے دس روزہ غازی پریمیئر کرکٹ لیگ کا افتتاح کر دیا.
پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف قریشی نے باؤلنگ کی او رکمشنر نے ہٹ کر کے کرکٹ لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا
انہوں نے طالب علموں کے مابین کرکٹ میچ بھی دیکھا. مختلف شعبوں کے سربراہان اس موقع پر موجود تھے.
کمشنر نے طالب علم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ
تعلیم کے ساتھ کھیل اور غیر نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں
کورونا ایس او پیز او ردیگر معاملات کا خیال رکھتے ہوئے سپورٹس سرگرمیوں کو
فروغ دیاجائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے ہائر سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ سپیشل امتحان پارٹ فسٹ، سیکنڈ 2021ء کے امتحانی داخلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے.
کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15اکتوبر سے 26اکتوبر تک، دوگنا فیس کے ساتھ 27اکتوبر سے یکم نومبر تک جبکہ
تین گنا فیس کے ساتھ 2نومبرسے 8نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے.
تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے والے امیدواروں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پر سنٹر الاٹ کیاجائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا ہے
کہ دین اسلام میں خواتین کو عزت و مقام دیاگیا.
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت سے قبل بچیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا.
آپ ﷺ کی آمد سے ظلم او رجہالت کے تاریک دور کا خاتمہ ہوا.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام پاک مکتب سکول اور
گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت سیرت کانفرنس
میں شرکت کے موقع پر کیا.پاک مکتب سکول میں پرنسپل کے علاوہ منیجر ورکنگ
ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی اور دیگر موجو دتھے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون