قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں شیعہ برادری کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والا دوسرا دھماکہ ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 32 افراد ہلاک اور 40کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے میروائس ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ’اب تک 16 لاشیں اور 32 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔‘
دوسری جانب طالبان ترجمان بلال کریمی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا ہے اور ایسا ہی ایک حملہ گذشتہ جمعے بھی ہوا تھا۔‘
اس حوالے سے انہوں نے مزید اطلاعات تو فراہم نہیں کی تاہم یہ کہا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ انہوں نے تین دھماکوں کی آوازیں سنی، ’ایک مسجد کے مرکزی دروازے سے ائی، ایک مسجد کے جنوب سے اور تیسرے دھماکے کی آواز اس مقام سے آئی جہاں نمازی وضو کرتے ہیں۔‘
دوسرے عینی شاہد نے بھی اس بات کی تصدیق کی کے مسجد میں تین دھماکوں کی آوازیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس قبل گذشتہ ہفتے بھی شیعہ برادری ہی کی مسجد میں جمعہ کے روز ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 46 کے قریب افراد ہلاک اور 140 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس