ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں محکمہ ہائی ویز کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 14 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
کمشنر سارہ اسلم نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبوں کی منظوری دی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر موجود تھے.کمشنر نے تونسہ میں سنگھڑ نالہ پر پل کے نئے منصوبہ کی منظوری دے دی۔
بستی حمدانی میں پائل فاؤنڈیشن ورک پر چھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے خان پور،تالپور روڈ کے ترمیمی منصوبہ کی بھی منظوری دے دی۔
بستی کرم تا تالپور براستہ بستی چوہدری عبد الستار نو کلومیٹر روڈ پر آٹھ کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
کمشنر نے کہا کہ چھوٹی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں۔منصوبوں میں مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
محکمے قواعد و ضوابط پورے کرکے سرٹیفکیٹس فراہم کریں۔منصوبوں کی تکمیل کیلئے دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے رات گئے بنیادی مرکز صحت عالی والا
کا اچانک معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں معائنہ کے دوران ادویات،کولڈ چین،حاضری اور دیگر معاملات دیکھے۔
انہوں نے رجسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔ادویات،زچگی،آوٹ ڈور مریضوں کاریکارڈ بھی چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے موجود عملہ سے معلومات لیں انہوں نے عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ
ڈیوٹی روسٹر کے مطابق بروقت حاضری یقینی بنائی جائے ضروری ادویات کی موجودگی اور کولڈ چین برقرار رکھی جائے۔
ہسپتال میں صفائی اور علاج معالجہ کی سہولیات بہتر کی جائیں۔دوردراز علاقوں میں بھی ہسپتالوں کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شہر میں 750 سولر لائٹس نصب کی جائیں گی۔شہر کی خوبصورتی،ٹف ٹائلز اور دیگر سہولیات کی
فراہمی پر 65 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔منصوبہ کو رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
یہ ہدایات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
اجلاس میں پبلک ہیلتھ کی جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ایس ای پبلک ہیلتھ احسان الحق نے بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔پینے کے پانی کی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں۔
واٹر سپلائی پائپ لائن،ٹیوب ویل اور مشینری کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔کمشنر کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ
سخی سرور میں واٹر سپلائی سکیم پر تین کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور منصوبہ دو سال کے دوران مکمل ہوگا۔
وہوا میں واٹر سپلائی سکیم کی توسیع پر کام کیا جارہا ہے جس پر سات کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے
اور منصوبہ کی تکمیل کیلئے جون 2022 کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم زورو شور سے جاری ہے،
انچارج آگاہی یونٹ اور ٹریفک سٹاف نے شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈرائیوروں اور شہریوں کو آگاہی فراہم کی
اور لٹریچر بھی تقسیم کیاجس پر ون وے کی پاسداری، سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ کے استعمال، موٹر سائیکل پر خواتین کاچادرسنبھال کر بیٹھنا،،
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال،اوورلوڈنگ سے اجتناب بارے ہدایات درج تھیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ
تعلیم میں A۔17 کے تحت جونئیر کلرک بی پی ایس11 کی بھرتی کیلئے ضلع کے مستقل سکونتی امیدواران جن کے والد/والدہ دوران سروس فوت/میڈیکل ان فٹ اے
کیٹیگری پر ریٹائرمنٹ حاصل کر چکے ہیں اپنی درخواستیں سی ای او آفس میں
30اکتوبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔درخواستوں کے ہمراہ نقل مصدقہ شناختی کارڈ کاپی،
ڈومیسائل،تعلیمی اسناد،والدین کی فوتیدگی کا سرٹیفکیٹ،میڈیکل ان فٹ سرٹیفکیٹ،دو عدد فوٹو،بیان حلفی اور دیگر ضروری دستاویزات لف کریں۔
اہل امیدواروں کا ٹائپنگ/کمپیوٹر
ٹیسٹ 15نومبر2021صبح دس بجے گورنمنٹ کمپری ہنسیو سکول ڈیرہ غازی خان میں ہوگا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروسز کی ہدایت پر انٹر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر نئیر عالم کی طرف سے
گورنمنٹ کامرس کالج ڈیرہ غازی خان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ تھیں۔
تقریب میں قدرتی آفات اوراس سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے طریقہ کار بارے معلومات دی گئیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہے
تاہم ان سے ہونے والے نقصانات کو احتیاطی تدابیر سے کم ضرور کیا جاسکتاہے،
ہمیں اپنے اندر خدمت خلق کا جذبہ بیدار کرنا چاہئے۔
بعدازاں طلباء کو قدرتی آفات سے بچاؤ کی تربیت دینے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور افسران کو بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنرنے انٹر سٹی بس ٹرمینل،پل ڈاٹ چوک،وقار کینٹین تا گدائی دو رویہ سڑک کی تعمیر اور دیگر سکیموں کا موقع پر جائزہ لیا۔
متعلقہ افسران نے منصوبوں کی پیشرفت اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ
عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
سکوپ آف ورک کے مطابق ہفتہ وار ٹائم لائن مقرر کی جائیں۔افرادی قوت بڑھانے کے ساتھ شفٹوں میں دن رات کام کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت پارکو کے معاملات اور مسائل سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا
جس میں منیجر آپریشن محمد اسحاق نے بریفنگ دی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا
قانون کے مطابق سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
افسران ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ایجوکیشن اور ہیلتھ شعبوں کو
خصوصی طو رپر فوکس کیاجارہاہے ضلع میں چاریونیورسٹیوں کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا. غازی یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن پر چار ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے
میر چاکر رند یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں خواتین یونیورسٹی اور تونسہ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کیلئے جلد خوشخبری ملے گی.
انہوں نے گزشتہ روز غازی یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
وزیر اعلی کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل میں مزید شعبوں کی کلاسز شرو ع کی جائیں گی
جس کیلئے این او سی جاری کیے جاچکے ہیں. مشیر وزیر اعلی کو بتایاگیاکہ سٹی کیمپس اور مین کیمپس کے اکیڈمک بلاک اور چار دیواری کاتعمیراتی کام جاری ہے
بہت جلد انفراسٹرکچر اور تعلیمی کامیابی کے حوالے سے غازی یونیورسٹی ملک کی کامیاب یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے کہاہے کہ خواتین کو جائیداد سے محروم کرنے پر ریونیو افسر کے خلاف کارروائی ہو گی.
انتقال کے اندراج کے وقت ضروری جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے. انہوں نے یہ ہدایات ماہانہ ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں.
اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی،زیر التواء جوڈیشل و انکوائری کیسز اور متعلقہ معاملات کا بھی جائزہ لیاگیا.
کمشنر نے ناقص کارکردگی پر ریونیو افسران سے وضاحت طلب کرلی انہوں نے کہاکہ سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے،
کسی خاتون کو جائیداد سے محروم کرنے کی سازش ناکام بنائی جائے، انہوں نے کہاکہ وراثتی جائیداد کے انتقال درج کرنے میں غیر ضروری تاخیر بھی برداشت نہیں ہوگی،
چاروں اضلاع میں ڈیجیٹل گرداوری جلد مکمل کی جائے،ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے،
مواضعات کو آن لائن کرنے اور بندوبست کا ہدف پورا کیا جائے،دیہی مراکز مال مکمل طو رپر فنکشنل کیے جائیں اراضی ریکارڈ میں سائلین کی سہولت اور آسانی کیلئے
انتظامات کئے جائیں،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور،
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور ریونیو افسران بھی موجود تھے.
راجنپور اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شان رحمت اللعالمین تقریبات کے تحت نیشنل سیرت کانفرنس اور خطاطی کی نمائش کاانعقاد کیاگیا.
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیرسرپرستی اور شعبہ امور طلباء زیر نگرانی نیشنل سیرت کانفرنس میں کراچی سے ڈائریکٹر دعوہ ڈاکٹر سید عزیز الرحمن،
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ڈاکٹر محمد سعید شیخ، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے محمد ابوبکر صدیق اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ نے
خصوصی شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے انجام دیئے مقررین نے حضور پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کوامت مسلمہ کیلئے
عملی نمونہ قرار دیا جس پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈائریکٹر امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر مہمانوں اور پوزیشن ہولڈرزکو شیلڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں. اس موقع پر شرکاء نے گیلر ی میں بچوں کی طرف سے بنائے گئے
خطاطی کے نمونوں کی نمائش کو دیکھا اور بچوں کی کاوشوں کو سراہا۔ لائبریرین ڈاکٹر اسحق آصف رحمانی کی زیر نگرانی سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے
کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان ذوہیب نصراللہ رانجھا نے پولیس تھانہ کوٹ مبارک کا وزٹ کیا.
دوران وزٹ تھانہ کے حوالات میں نصب کیمروں، اسلحہ کی خبر گیری اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا.
تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی آفسران سے جرائم کے متعلق تفصیلی میٹنگ کی۔
محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے آگاہ کیا۔
ایس پی انویسٹیگیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کے
ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔
ایس پی انویسٹیگیشن نے SHO کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں
اور انکے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آئیں۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
عوام کو آن میرٹ اور فوری انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں عوام کی دیلیز پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ
عوامی شکایات کا فوری تدارک کیا جائے جس کے لئے آج کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کے درمیان باہمی رابطے کو فروغ دینا ہے۔
مورخہ 2021۔10۔8 کو پولیس تھانہ صدر ڈیرہ میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں آئے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا گیا
اور کچھ سائلین کے مسائل پر کاروائی جاری ہے جسے انشاءاللہ جلد ہی حل کرا دیا جائے گا تاکہ انصاف کی بالا دستی کو برقرار رکھا جا سکے۔
اور اب فالو اپ کرتے ہوئے آج مورخہ 2021۔10۔12 کو کھلی کچہری لگائی گئی
جس کا مقصد یہی ہے کہ جو سائلین درخواست نہ دے سکے ان کے مسائل کو براہ راست سن کر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرنا ہے۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے مسائل کو ان دہلیز پر حل کرنا ہے کیونکہ
پولیس اور عوام مل کرہی جرائم سے پاک مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اورعوام کے جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے سائلین کے مسائل سن کر موقعے پر ہی متعلقہ ایس ایچ اوز کو محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم دیا
اور ایس ایچ اوز کو بریف کیا کہ تھانے میں آئے ہوئے سائلین کو صبر تحمل اور اطمینان سے سنیں۔ایس پی انوسٹی گیشن نے آئے ہوئے سائلین کو ان کے مسائل حل کرنے کی
یقین دہانی کرائی۔ میرٹ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘پولیس کے افسران اورجوان دن رات لوگوں کے جان و مال کی حفاظت
اور امن و امان کے قیام کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم شہریوں پر ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ
وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون اور نیک نیتی سے کام کر رہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آئے روز کارروائیاں تیز۔۔
ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ، 2 ہزار 10 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، غیر
معیاری خوراک کی فروخت پر 84 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 171 شاپس مالکان کو
وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔
ڈی جی خان 13 اکتوبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر
جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام تک ملاوٹ سے پاک اور صحت بخش غذاء کی
فراہمی یقینی بنانے کیلیے کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق
مظفرگڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے پل کھروڑا دانی اڈہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران دودھ
بردار گاڑی پکڑلی۔ گاڑی نمبر ایس جی ایچ 8877 میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین مشین کی
مدد سے چیک کیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹر جنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔
ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی میں موجود 2010 لٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ملاوٹی دودھ
مظفرگڑھ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ دودھ کے معیار کو بہتر بنانے
کےلیے گاڑی مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کردیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون