دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکستان قومی موومنٹ اور وسیب نیشنل تحریک کا لانگ مارچ کا اعلان

یہ لانگ مارچ اپ کے حقوق وسائل اور اپ کی سرائیکی لسانی شناخت اور اپ کے حصول صوبہ سرائیکستان کیلئے ہو رہا ہے

سرائیکستان قومی موومنٹ اور وسیب نیشنل تحریک کا لانگ مارچ کا اعلان

ملتان :

سرائیکستان قومی موومنٹ اور وسیب نیشنل تحریک ملکر 1نومبر صبح دس بجے چونگی نمبر9 ملتان سے ایک لانگ مارچ کا اغاز کر رہے ہیں

یہ لانگ مارچ1نومبر کو ملتان سے نکل کر 1 نومبر کی رات کو بستی ملوک میں رکے گا 2 نومبر کو بستی ملوک سے پھر لانگ مارچ کا اغاز ہو گا یہ لانگ مارچ لودھراں سے ہوتا ہوا بہاولپور پہنچے گا

پھر3 نومبر کو بہاولپور سے رحیم یارخان سے صادق آباد پہنچے گا پھر 4 نومبر کو صادق اباد سے راجن پور پہنچے گا پھر 5 نومبر کو یہ لانگ مارچ راجن پور سے

ڈیرہ غازی خان پہنچے گا 6 نومبر کو تونسہ سے لیہ سے بھکر سے جھنگ سے کبیر والا سے خانیوال سے ہوتا ہوا ملتان میں

اس لانگ مارچ کا اختتام ہو گا یہ لانگ مارچ مہنگائی سرائیکی وسیب میں بےروزگاری کے خلاف اور سرائیکی سماج کے حقوق اور وسائل سرائیکی لسانی شناخت کے ساتھ

مکمل 23 اضلاع کے صوبہ سرائیکستان جس میں DIKاور ضلع ٹانگ شامل ہوں کیلئے ہو گا آپ سے درخواست ہے اس لانگ مارچ کو کامیاب کریں

کیونکہ یہ لانگ مارچ اپ کے حقوق وسائل اور اپ کی سرائیکی لسانی شناخت اور اپ کے حصول صوبہ سرائیکستان کیلئے ہو رہا ہے آپ کو اور اپ کے دوستوں کو

اس لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت ہے کیونکہ آپ اور اپکے دوست سرائیکی ہیں یا سرائیکی وسیب میں رہتے ہیں

سرائیکی وسیب کا اپ پر اور سرائیکی وسیب میں رہنے تمام سرائیکی پر قرض ہے سرائیکیوں آو ملکر اپنی دھرتی کو سرائیکستان قومی موومنٹ اور

وسیب نیشنل تحریک کے ساتھ ملکر تخت پشاور اور تخت لاہور سے ازاد کروایں سرائیکی سماج کو بےروزگاری سے آزادی دلوایں سرائیکی وسیب کو سرائیکی

لسانی شناخت دلوایں سرائیکیوں کے حقوق اور وسائل جن پر تخت پشاور اور تخت لاہور

قابض ہیں چھین کر سرائیکی سماج کو دلوایں جو کہ سرائیکیوں کا بنیادی حق ہے*

About The Author